Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک---ابن زیب بھکاری

ماہنامہ عبقری - مئی 2012

حضرت کبیرالاولیاء شیخ جلال الدین رحمۃ اللہ علیہ بہت دولت مند اور امیر وقت تھے اور آپ کے والد خواجہ محمود کی دولت کا بھی کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ علم و فضل میں ممتاز تھے۔ بچپن ہی سے یہ حالت تھی کہ کسی کی تکلیف سے بے چین ہوجاتے تھے اور جب تک اس کی تکلیف رفع نہ کرلیتے تھے قرار نہ آتا تھا۔ غریبوں اور دردمندوں کی بہت مدد کرتے رہتے تھے۔ نہایت فیاض تھے اور یہ عادت آخر تک رہی۔ آپ پانی پت ہی کے رہنے والے تھے۔ ابھی شباب میں قدم بھی نہ رکھا تھا کہ استغراقی کیفیت پیدا ہونی شروع ہوگئی تھی۔ جنگلوں میں نکل جاتے اور وہاں عبادات میں مصروف رہتے۔ حضرت شیخ شمس الدین رحمۃ اللہ علیہ ترک نے جب آپ کو خلافت عطا کی تو دعا دی تھی کہ ’’جلالی! تجھے یہ بھی دیا اور وہ بھی دیا‘‘ اس کا مطلب یہ تھا کہ تجھے دین اور دنیا دونوں عطا کیے۔
آپ سے ہزار ہامخلوق کو فیض پہنچا۔ اسلام اور مقصد اسلام کو بہت تقویت ہوئی۔ بکثرت ہندوؤں نے آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ آپ سیاحت کرتے ہوئے ایک پہاڑ پر پہنچے تو دیکھا کہ ایک سادھو سادھی میں آنکھیں بند کیے ہوئے بے حس و حرکت بیٹھا ہے۔ آپ نے قریب پہنچ کر اس کے قلب کو حرکت دی اس نے آنکھیں کھول دیں اور آپ کو پارس کا ایک ٹکڑا خوش ہوکر عطا کیا جسے آپ نے مسکرا کر پانی میں پھینک دیا‘ اسے ناگوار گزرا۔ بولا تو نے اس گرانبہاشے کی قدر نہ کی۔ میں نہیں جانتا میرا پتھر مجھے واپس دے‘ ورنہ میں تجھے یہاں سے ایک قدم بھی نہ اٹھانے دونگا اور آپ کی شان میں نہایت گستاخی کی لیکن آپ حسن سلوک کا مظاہرہ کرتے ہوئے  اٹھے اور چشمے میں اتر گئے اور کہالے اپنا پتھراٹھا لے۔ کیا دیکھتا ہے کہ وہاں اسی قسم کے صدہزار پتھر پڑے ہیں۔ آپ نے مسکرا کر فرمایا باادب بندگان خدا جس پتھر پر بھی نظر کرتے ہیں پارس بن جاتا ہے۔ وہ یہ کرامت اور آپ کا حسن سلوک دیکھ کر اسی وقت مسلمان ہوگیا اور پھر اس نواح میں اس کے جتنے چیلے تھے وہ بھی مسلمان ہوگئے‘ یہ سادھو کامل مومن ہوگیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 920 reviews.