محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا پرانا قاری ہوں اور عبقری کی بدولت جہاں اور لوگ مستفید ہورہے ہیں ان میں سے میں بھی ایک ہوں۔ رسالہ گونا گوں خوبیوں کا مالک ہے اور دوائیاں زخموں پر تیربہدف مرہم ہیں۔ سکون افزاء کے متعلق میں صرف اتنا لکھنا چاہوں گا کہ جس فرم میں میں ملازم ہوں وہاں کے کیشیئر جناب انورصاحب ایئرفورس سے ریٹائر ہیں معدہ کی تکلیف اور اندرونی نہ جانے کیا کیا بیماریاں تھیں‘ پیشاب پاخانہ اور نامعلوم کتنے ٹیسٹ اور ہزاروں روپے ٹیسٹ میں خرچ کرنے کے بعد اتنے تنگ ہوگئے کہ بیان سے باہر۔ میری ملاقات ہوئی اور میں جوہرشفاء مدینہ کھارہا تھا مجھے خیال ہوا کیوں نہ ان کو جوہرشفاء مدینہ دوں معاً خیال آیا کہ سکون افزا بھی لاکردی جائے۔ ایک شیشی سکون افزاء کی لاکر دی اور انہیں یقین سے پینے کیلئے کہا اور اب تمام ٹیسٹوں سے جان چھوٹ گئی ہے اب ہر دس دن بعد دو بوتل منگواتے ہیں کہ خود تو استعمال کرہی رہے ہیں دوسروں کوبھی استعمال کروا رہے ہیں۔ ایک وقت کی روٹی بمشکل ایک چپاتی وہ بھی سادہ پانی سے کھاتے تھے اور اب پیٹ بھر کر سالن کیساتھ کھاتے ہیں‘ رات کو نیند بھرپور آتی ہے اور ایسے دوڑتے ہیں جیسے بقول انورصاحب کے30 سال کا نوجوان ہوں۔
ایسے ہی ایک اور دوست اسی فرم میں ہیں‘ کھانس کھانس کر بلغم نکال نکال کر اپنے ساتھیوںکو پریشان کرتے تھے‘ آنکھوں سے پانی‘ سانس لینا دوبھر‘ دو سیڑھی چڑھنا وبال‘ سانس پھول کر آنکھیں باہر آجاتی تھیں‘ گو میں حکیم تو نہیں ہوں مگر آپ کا قاری اور دواؤں کو استعمال میں لارہا ہوں۔ سکون افزاء لاکر دی ساتھ شفائے حیرت سیرپ اور ساتھ ہی اکسیرالبدن دس دنوں میں دوسری بوتل منگواچکے ہیں اور حیران ہیں کہ اس سکون افزاء اور شفائے حیرت سیرپ کو پیتے ہی تمام اندر جما ہوا بلغم ڈھیروں کے حساب سے نکلا اور ایسے لگا جیسے اندر سے کوئی پھنسی ہوئی بلا نکل گئی ہے اور سکون آگیا ہے۔ دوسری شفائے حیرت بوتل استعمال میں ہے اور اکسیرالبدن جاری ہے اور اب سکون و راحت محسوس کررہے ہیں اور ڈھیروں دعاؤں میں آپ کو اور مجھے یاد رکھا جارہا ہے۔ اب میرے بچے مجھے آپ کا شاگرد کہتے ہیں کہ ابو اپنے عبقری رسالہ کے مطالعے کا حق ادا کررہے ہیں۔ میں خود سترشفائیں استعمال کررہاہوں کہ شوگر اور انجائنا کا مریض ہوں میں الحمدللہ اتنا افاقہ محسوس کررہا ہوں کہ دو ماہ سے شوگر چیک کرانے کی نوبت ہی نہیں آئی۔ سانس میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں