Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جدوجہد کی اہمیت --- نور ہدایت ، لاہور

ماہنامہ عبقری - مئی 2012

قدرت آدمی کو پکار کر کہہ رہی ہے کام کرو‘ ہر گھڑی اور ہر لحظہ کام کرو‘ اس کی مزدوری تمہیں ملے نہ ملے صرف اس امر کو ملحوظ رکھو کہ تم کچھ کرتے ضرور ہو۔ پھر اس کا انعام تمہیں یقینی طور پر مل جائے گا۔ تمہیں یہ پروا نہیں کرنی چاہیے کہ ہمارا کام نرم ہو یا سخت‘ کھیت میں ہل چلانا ہو یا کسی جگہ پر بیٹھ کر کام کرنا… شرط صرف یہ ہے کہ کام اس طرح ایمانداری سے کیا جائے کہ تمہارا ضمیر مطمئن ہوجائے کہ تمہیں شکست ہوئی ہے یا فتح… کیونکہ تم فتح حاصل کرنے کیلئے پیدا ہوئے ہو کسی کام کو عمدہ طور سے سرانجام دینا بذات خود بڑا معاوضہ ہے۔
کولمبس امریکہ کی تلاش میں گھر سے نکلا۔ سمندر میں اسے طرح طرح کی تکالیف کا سامنا کرناپڑا۔ خود اس کے ساتھیوں نے بغاوت کرکے اسے مار ڈالنے کی ٹھانی مگر وہ ہمت کا پتلا اپنے ارادے پر ڈٹا رہا۔ آخر نئی دنیا دریافت کرکے اپنے نام کو زندہ کرگیا۔ صانع حقیقی سے محنت کی داد ضرور ملتی ہے۔
کامیابی کیلئے محنت اشد ضروری ہے۔ وہ محنتی آدمی جو ذہین نہ ہو اس ذہین آدمی سے جو محنتی نہ ہو۔ یقینا زیادہ کامیاب ہوگا۔
البیرونی تلاش علم میں بغداد سے نکل کر ہندوستان آیا اور سنسکرت سیکھنے کا ارادہ کیا۔ ہندوستانیوں کے تعصب کے باعث اس کے راستے میں طرح طرح کی رکاوٹیں حائل ہوئیں۔ لیکن وہ برابر کوشش کرتا رہا حتیٰ کہ بالآخر سنسکرت کا علامہ ہوگیا۔ کمال حاصل کرنے کیلئے جان توڑ کوشش ان تھک ہمت‘ عزم راسخ اور اثبات و استقلال ہونا ضروری ہے جس طرح دریائے علم ناپید کنار اور لامحدود ہے اسی طرح اس کی طلب کیلئے ہمت و کوشش بھی بے پایاں اور لامتناہی درکار ہے۔ جو اشخاص شہر کے آسمان پر آفتاب ہوکر چمکے ہیں ان کی سوانح کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے مقصد کے حاصل کرنے کیلئے دن رات انتھک محنت کرتے ہیں۔ افسوس بلکہ صد افسوس ہے کہ ہم میں سے اکثر افراد کی یہ حالت ہے کہ سہل کے جال میں اس قدر پھنسے ہوئے ہیں کہ کام اور کوشش کرنا تو درکنار دوسرے سے اپنے فعل اور ہر مصیبت کو قسمت‘ تقدیر اور اتفاق پر محمول کرکے خود ہاتھ پاؤں جوڑ کر بیٹھے رہتے ہیں وہ اگر کسی کو ترقی کرتے دیکھتے ہیں تو ان کے دلوں میں ابھرنے کا ولولہ ہرگز موجزن نہیں ہوتابلکہ وہ صرف یہ کہہ کرکہ فلاں شخص قسمت والا ہے یا اس کی یہی ذہانت کی تعریف کرکے خود اپاہجوں کی طرح بیٹھ کر اپنی قسمت کا رونا روتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 893 reviews.