محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کیلئے کیا لکھوںآج کے دورمیں جہاں ہم جیسے لوگ دین سے دور غفلت کی زندگی میں گم ہیں آپ کی وجہ سے ہمیں اپنی آخرت کی فکر ہوئی‘ ورنہ دنیاداری میں ہی مرجاتے‘ آپ سچ کہتے ہیں کہ لوگ آپ کے پاس آتے ہیں آپ انہیں اللہ کی طرف لگاتے ہیں‘ پتا نہیں کتنے لوگ اللہ کا ذکر کرنے لگ گئے ہیں کتنے گھر جو لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے جہنم بن گئے تھے اب وہاں سکون ہے۔ حکیم صاحب ہم تو درس میں سے اپنے گھروں کا سکون لے کر جاتے ہیں۔ حکیم صاحب اللہ کا شکر ہے کہ شاید کوئی بڑوں کی دعا کی وجہ سے یا کسی نیکی کی وجہ سے آپ سے ملنا ہوگیا اور پھر ذکر اور درس جیسی نعمت مل گئی‘ میں اللہ سے دعا کرتی تھی کہ مجھے ایسا بنا دے کہ تجھے پسند آجاؤں اور ایسے کام کروا جو تجھے پسند ہوں۔ (عظمی اعجاز‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں