کسی صالح مند‘ پرہیز گار اور نمازی یا خود جو کہ پابند نمازہو۔ دو نقش کالی سیاہی سے لکھیں۔ ایک نقش کو موم جامہ کروا کر اپنے گلے میں پہن لیں جبکہ دوسرا نقش کسی پانی والی بوتل جس میں آب زم زم کاکچھ پانی شامل ہو۔ صبح دوپہر شام اپنے استعمال میں رکھے ہر تیسرے یا چوتھے دن نیا نقش لکھ کر دوبارہ آب زم زم میں شامل شدہ پانی استعمال کریں۔ استعمال شدہ نقش گولی بنا کر نگل لیں۔ جب تک آدمی صحت یاب نہیں ہوتا یہی پانی استعمال کرتا رہے۔یہ نقش تیسرے بخار میں بھی تیربہدف ثابت ہوتا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دنوں میں مکمل صحت یابی نصیب ہوگی آزما کر دیکھیں حیرت انگیز نتیجہ برآمد ہوگا۔نقش یہ ہے:۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ محمدﷺ
بحرمت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ
بحرمت حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہٗ
بحرمت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہٗ
بحرمت حضرت علی کرم اللہ وجہہ
یَانَارُ کونی بردا و سلاما علی ابراہیم
اللھم احفظنا من کل بلاء الدنیا والاخرۃ
ڈینگی وائرس کا روحانی علاج: سورۃ الفاتحہ 41 مرتبہ اول و آخر درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھ کر صبح و شام مریض پر دم کریں اور پانی پر دم کرکے پلائیں۔ اللہ کے فضل وکرم سے مریض جلد صحت یاب ہوگا۔٭ سورۂ رحمن اور سورۂ تغابن مریض پر پڑھ کر دم کریں اور پانی پر دم کرکے پلائیں اور سورۂ رحمن مریض کو سنائیں تین دن میں شفایابی ہوگی۔ڈینگی وائرس کا طبی علاج: ہلدی ثابت‘پودینہ خشک‘ چھوٹی الائچی‘ بڑی الائچی سب ایک ایک چھٹانک لیں۔ پانی میں ڈالیں اور اسے خوب پکائیں۔ 15کپ پانی میں سے جب 12کپ رہ جائے تو اس میں حسب ضرورت شہد مکس کرلیں اور ہر گھنٹے بعد پئیں انشاء اللہ تین دن میں شفاء ہوگی۔٭ سیب کے جوس کے گلاس میں چند قطرے لیمن جوس کے ملاکرہر گھنٹے بعد مریض پیے انشاء اللہ تین دن میں شفاء ہوگی۔٭ پپیتہ کا عرق دن میں چار دفعہ پلائیں کوشش کریں کہ خالص نکلا ہوا ہو۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی یہ بھی بہت آزمودہ نسخہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے بہت سے مریضوں کو شفاء دی ہے۔(محمد یونس‘ لاہور)
جوہرشفائے مدینہ کا قہوہ بنا کر ہر دو گھنٹے بعد ایک پیالی پینے اور ساتھ اکسیرالبدن استعمال کرنے سے بھی ڈینگی بخار بہت جلد ختم ہوجاتا ہے اور کمزوری بالکل نہیں ہوتی‘ ساتھ روحانی غسل لازمی کریں۔ یہ بہت سارے لوگوں کا آزمایا ہوا ہے۔ (قہوہ تھوڑا سا گلے کو لگے گا مگر لازمی پئیں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں