Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کیا تھیں وہ عورتیں…؟ -- عدین شمسی‘ لاہور

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

حضرت حبیبہ عدویہ رضی اللہ عنہا جب نماز سے فارغ ہوجاتیں تو اپنے کپڑے کو اپنے اوپر لپیٹ کر چھت پر کھڑی ہوجاتیں اوردعا میںمشغول ہوجاتیں اور کہتیں یااللہ ستارے چھٹ گئے اور لوگ سوگئے… بادشاہوں نے اپنے دروازے بند کردئیے اور ہر شخص اپنے محبوب کے ساتھ تخلیہ میں چلا گیا اور میں تیرے سامنے کھڑی ہوں‘ یہ کہہ کر نماز شروع کردیتیں اور ساری رات نماز پڑھتیں‘ جب صبح صادق ہوجاتی تو کہتیں یا اللہ رات چلی گئی ‘کاش مجھے معلوم ہوجاتا کہ میری یہ رات تو نے قبول فرمالی تاکہ میں اپنے آپ کو مبارکباد دوں یا تو نے رد کردی تاکہ میں اپنی تعزیت کروں۔ تیری عزت کی قسم! اگر تو نے مجھے اپنے دروازہ سے دھکیل بھی دیا تب بھی تیرے کرم اور تیری بخشش کا جوحال مجھے معلوم ہے اس کی وجہ سے تیرے در سے نہیں ہٹوں گی۔
حضرت عجرۃ رحمۃ اللہ علیہا نابینا تھیں ساری رات جاگتیں اور جب سحر کا وقت ہوتا تو بہت غمگین آواز سے کہتیں یااللہ! عابدوں کی جماعت نے تیری طرف چل کر رات کے اندھیرے کو قطع کیا وہ تیری رحمت اور تیری مغفرت کی طرف ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے۔ یااللہ! میں صرف تجھ ہی سے سوال کرتی ہوں۔ تیرے سوا کسی دوسرے سے میرا سوال نہیں ہے کہ تو مجھے سابقین کے گروہ میں شامل کرلے اور عالیٰ علیین تک پہنچادے اور مقرب لوگوں کے درجہ میں داخل کردے۔  سارے کریموں سے زیادہ کریم ہے اے کریم… کہہ کر سجدہ میں گرجاتیں کہ ان کے رونے کی آواز سنائی دیتی اور صبح تک روتی رہتیں اور دعائیں کرتی رہتیں۔ ایک بزرگ کہتے ہیں کہ میں ایک دن بازار جارہا تھا میرے ساتھ میری حبشی باندی بھی تھی میں اس کو ایک جگہ بٹھا کر آگے چلا گیا اور اس سے کہہ گیا کہ یہیں بیٹھی رہ میں ابھی آتا ہوں۔ جب میں واپس آیا تو وہ اس جگہ نہ ملی۔ مجھے بہت غصہ آیا اور اسی حالت میں گھر گیا جب اس نے مجھے غصہ میں دیکھا تو کہنے لگی میرے آقا عتاب میں جلدی نہ کرو ذرا میری بات سن لو۔ مجھے آپ ایسی جگہ بٹھا کر گئے تھے جہاں کوئی اللہ کا نام لینے والا نہیں تھا مجھے ڈر ہوا کہ کہیں یہ جگہ زمین میں نہ دھنس جائے۔ اس کی بات سے مجھے بڑا تعجب ہوا میں نے اس سے کہا کہ تو آزاد ہے۔ کہنے لگی آقا تم نے میرے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا۔ میں نے کہا کیوں؟ کہنے لگی کہ پہلے جب میں باندی تھی تو مجھے دوہرا ثواب ملتا تھا (جیسا کہ حدیث میں ہے کہ جو غلام اللہ کی اطاعت کرے اور اپنے مالک کی خدمت کرے اس کو دوہرا اجر ہے) اب آپ نے آزاد کرکے میرا ایک اجر ضائع کردیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 868 reviews.