Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجالس مجذوبی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

قارئین! تسبیح خانہ میں جمعرات درس کے بعد‘مجالس مجذوبی ‘ کے نام سے ایک نشست ہوتی ہے جس میں لوگ اعمال کی برکات سے حاصل شدہ اپنے تجربات و مشاہدات بتاتے ہیں ۔ آپ بھی اعمال سے ہونے کے فوائد و تجربات لکھیں‘ صدقہ جاریہ ہوگا۔
سورۃ الفیل سے مالی مشکلات ٹل گئیں
 جب میں 3 سال پہلے درس پر آنا شروع ہوا تو مجھے بہت زیادہ پریشانیاں اور مالی مشکلات تھیں۔ یہاں آکر بہت روحانیت ملی اور حضرت صاحب نے مجھے سورۃ الفیل کا ذکر بتایا ، جس سے میری مالی مشکلات ٹل گئیں اور معاملات حل ہونا شروع ہو گئے۔ درس کی برکت سے میں اعمال کی دنیا میں آگیا اور بیعت ہونے کی سعادت بھی حاصل کی ،اس سے قبل میرا کاروبار بالکل بند تھا، لیکن درس کی حاضری سے اور کلام الٰہی سے کاروباری وسعت و برکت ملی۔
سورۃ الفیل ہر موذی صفت رکھنے والی چیز سے چھٹکاراپانے کے لیے بھی بہت مجرب ہے، خواہ وہ موذی بیماری ہویا جانور بعد نماز عشاء تین سو تیرہ مرتبہ چالیس روز تک پڑھنے سے انشاء اللہ بلڈ پریشر شوگر جیسی بیماریوں سے چھٹکا را مل جائیگا۔(ندیم صاحب)    
پریشانی ٹل گئی
ایک صاحب بتانے لگے کہ حضرت جی آپ نے درس میں بتایا تھا کہ جب بھی کوئی پریشانی ہو عشا ء کی نماز کے بعد مسجد میں یا گھرمیں ننگے سر ہو کر کھلے آسمان کے نیچے’’  یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیَ الْخَیْرَ‘‘پڑھیں آپ نے یہ عمل بتایا تھا، ہمارے ایک دوست بھائی نوید صاحب احمد پور میں تھے وہ ریڑھی لگاتے تھے، حکومتی ادارے نے بازار میں سے ریڑھیاں ہٹوا دیں انہوں نے 700 مرتبہ یہ دعا اول و آخر درود شریف گیارہ، گیارہ بار چالیس روز عشاء کی نماز کے بعد ننگے سر، کھلے آسمان کے نیچے پڑھی وہ کہتے ہیںکہ میں اس عمل کی وجہ سے مالی طور پر بہت زیادہ خوشحال ہوا اور انھوںنے آپ کی خدمت میں سلام بھی بھجوایاہے۔
غیبی مدد اور سہولت کا سامان
 میں نے سب سے زیادہ جس عمل کا فائدہ پایا وہ سو رۂ یٰسین کا ہے، اس عمل کو اہتمام کے ساتھ فجر کی نماز کے بعد بغیر بولے پڑھتا ہوں، سارے دن کے جتنے کام ہیں اللہ پاک اس میں بہت زیادہ برکت، غیبی مدد اور سہولت کا سامان پیدا کر دیتا ہے۔ صبح فجر کے بعد ایک دفعہ پڑھنے والے کی دن بھر کی تمام حاجات پوری ہوتی ہیں۔(عبدالودودصاحب)
  (حضر ت جی نے فرمایا’’یہ سورۃ قرآن کا دل ہے‘‘ ۔’’سورۃ یٰسین پڑھنے والے کودس قرآن ختم کرنے کاثواب ملتا ہے‘‘۔(ترمذی شریف) ’’اس سورۃ کو مرد وں پر پڑھنے کا حکم فرمایا گیا ہے‘‘۔ )   (نسائی)  
باتھ روم کی دعا اورڈپریشن سے نجات
میں طہارت خانے (باتھ روم) جانے کی دعا 3 سال سے پڑھ رہا ہوں ، اس سے قبل بہت زیادہ پریشانی اور تھکاوٹ رہتی تھی ذہنی ڈپریشن رہتا تھا، لیکن اس کے اہتمام کے بعد ذہنی طور پر پرسکون رہتا ہوں اور جسم بھی ہلکا سا محسوس ہوتا ہے۔   (محمد بلال )
(حضرت جی نے فرمایا کہ بیت الخلاء کی مسنون دعایہ ہے:’’اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ‘‘
حدیث پاک میں ہے کہ حضور ﷺنے فرمایاکہ ان بیت الخلائوں میں شیاطین موجود ہوتے ہیں (ابودائود)۔جب کوئی شخص یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو وہ ان شیاطین وجنات سے محفوظ ہوجاتا ہے۔)
سفر کی حفاظت کا وظیفہ
  میں 11 مرتبہ ’’یَا حَفِیْظُ ‘‘اور گھر سے نکلنے کی مسنون دعا اور قرآن پاک کی آخری 6سورتوں کا اہتمام سفر شروع کرتے ہوئے کرتا ہوں، الحمد للہ ا س کی برکت سے نہایت فائدہ ہوا ہے اور کبھی بھی نقصان نہیں ہوا ۔ایک توجہ پر حضرت کا جو بیان تھا ،اس دن میں نہیں آیا تھا بہن ہسپتال میں تھی ،میںنے سوچا پریشانی ہے ،حضرت نے توجہ پر بیان فرمایا تھاکہ توجہ سے ذکر کرناچاہیے ،اللہ پاک کے فضل سے بہت عافیت ہوگئی۔ (محمد بلال)
کمرکے مہروں کے درد میں کمی
ایک صاحب بتاتے ہیں کہ ہمارے گھر میں کام کرنے والی آتی ہے ،اس کے شوہر کی کمر کے 7 مہرے ہل گئے ہیں ،وہ مسلسل چارپائی پر لیٹے رہتے ہیں اور کام کاج نہیں کر سکتے ،وہ رات کو درد کی شدت کی وجہ سے نہ تو خود سو سکتے ہیں اور نہ ہی گھر والوں کو سونے دیتے ہیں اور غلیظ گالیاں بکتے ہیں۔ میں نے انہیں صبح وشام دائیں اور بائیں کان میں سات، سات مرتبہ اذان اور سورۃ المؤمنون کی آخری چارآیات والا عمل بتایا، انہوں نے شروع ہی کیا تو وہ پرسکون ہو گئے۔ اب خاموشی سے لیٹے رہتے ہیں اور کسی کو تنگ نہیںکرتے اور کل رات وہ مریض اس عمل کی برکت سے سکون سے سویا ہے۔ (راشد فہیم صاحب)
گمشدہ بچے مل گئے
ایک صاحب بتا نے لگے کہ میں ضلع سرگودھا سیال موڑ کے قریب رہتا ہوں پچھلے ہفتے کا واقعہ ہے کہ ہمارے گائوں کے ایک گھر کے دو لڑکے غائب ہو گئے (گم ہو گئے) میںنے ان سے فون پر پوچھا اور انہیں سورۂ کوثر کا عمل بتایا اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ 129 مرتبہ سورۂ کوثر کا عمل کریں، انہوںنے کہا کیا چلتے پھرتے دن بھر کھلا بھی پڑھنا ہے، صبح وشام کے علاوہ بھی کرنا ہے؟۔میں نے کہا : ہاں! چلتے پھرتے بھی کھلاپڑھیں ،یعنی ایک سوا لاکھ مکمل کریں، انہوں نے ابھی شروع ہی کیا تھا کہ ایک بچہ ملا اور دوسرا بچہ دوسرے دن مل گیا یہ سب کلام ِالٰہی کی برکت ہے۔
ذکر الٰہی سے مسائل حل ہو گئے
ایک صاحب بتانے لگے کہ ایک عورت کی بیٹی بے آباد ہو کر اس کے گھر واپس آگئی عورت بہت زیادہ پریشان تھی کیونکہ اس کا داماد باہر کے ملک امریکہ میں مقیم تھا اور بہت دولت مند اور خوبصورت بھی تھا، لیکن اس کی بیٹی کو واپس بھیج دیا تھا ۔ میںنے اسے حضرت حکیم صاحب کے پاس بھیج دیا، حضرت نے اسے ذکر دیا۔ اس نے پڑھنا شروع کر دیا چند دن بعد ملی اور بتایا کہ اس کا داماد خود آکر اس کی بیٹی کو واپس لے گیا ہے ۔ وہ ذکر دوانمول خزانے کاتھا، اس کو انہوں نے نہایت ہی توجہ ودھیا ن سے پڑھا۔جس پر اللہ پا ک نے ان کا نہایت ہی پریشان کن مسئلہ آسان کردیا۔ (عبدالودود صاحب)
سخت مقدمات سے نجات مل گئی
 حضرت صاحب ایک مرتبہ جہانیاں تشریف لے گئے تھے ،حضرت نے مجھے ایک عمل کی اجازت دی وہ ذکر تھا(   لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ) میرے ایک دوست نمبردار تھے فوت ہو گئے ان کے بچوں پرناجائز 12/10 مقدمات ہوگئے وہ 2 ماہ بعد مٹھائی کا ڈبہ ہاتھ میں لے کر آئے اور کہا کہ آپ نے جو ذکر بتایا تھا ،اس کی برکت سے ہمارے مقدمات ختم ہو گئے ہیں۔
میںنے یہ عمل کیا ا ور لوگوں کو بھی بتایا۔ ایک عورت میرے پاس آئی کہنے لگی: میرا شوہر میری طرف رجوع نہیں کرتا وہ دوسری شادی کرنا چاہتا ہے۔ میںنے اسے یہی عمل بتایا اور کہا کہ نماز کی پابندی کرو، وہ عورت 2 ماہ کے بعد واپس آئی اور کہا کہ اب میرا شوہر ٹھیک ہو گیا ہے اور ہم ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں ۔ یہ عمل میں نے کئی اور لوگوں کو بھی بتایا اور ان کو اس عمل سے بہت ہی فائدہ ہوا۔
مزید بتانے لگے ہمارے یہاں کے ایک مولانا صاحب پر دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ ہوا، ان کے مخالفین کہتے تھے، اب یہ مولوی نہیں بچے گا، انہوںنے حضرت سے رابطہ کیا حضرت نے(   لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ) کا ذکر بتایا وہ یہ ذکر کرتے رہے انہوںنے خود کو عدالت میںپیش کیا کیونکہ وہ مفرور تھے اور ایک ہی ماہ میں اس ذکر کی برکت سے بری ہو کر گھر آگئے۔  (صوفی حاجی جاوید صاحب‘ جہانیاں)
ذکرکاطریقہ یہ ہے کہ ہر پل ہر سانس اس وظیفے کوپڑھا جائے اپنا مقصد ذہن میں رکھ کرپڑھا جائے اور سوالاکھ کاختم کیاجائے اسکے بعد عمل کی تاثیر برقرار رکھنے کے لیے ایک، ایک تسبیح صبح وشام پڑھ لی جائے۔
جسمانی درد اور جنات سے حفاظت
میں ایک وکیل ہوں میں نے ایک عمل کا مشاہدہ کافی عرصے سے کیا ہے یہ راز دار ی کا عمل ہے اور کافی لوگوں کو فائدہ ہوا ہے ،وہ عمل یہ ہے۔ یَاحَفِیْظُ، یَاحَفِیْظُ، یَاحَفِیْظُ، یَارَقِیْبُ، یَا وَکِیْلُ، یَا نَاصِرُ، یَا بَصِیْرُ، یَا اَللّٰہُ، یَا اَللّٰہُ، یَااَللّٰہُکسی بھی قسم کی درد ہو اسے روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھنے سے وہ درد بھی اور اس کی وجہ بھی ختم ہو جاتی ہے۔ اگر جنات حاضر نہ ہو رہے ہوں یااڑی کر رہے ہوں تو 21 مرتبہ پڑھ لیں ان کی اڑی ختم ہو جاتی ہے اور اگر کسی مریض نے خود دیکھنا ہو کہ اس کے ساتھ کیا معاملہ ہے تو یہ پڑھ کر 101 مرتبہ اول وآخر درود شریف تین دفعہ اپنے اوپر پھونکے ۔وہ خود دیکھ لیتا ہے کہ کیا معاملہ ہے۔(یہ تا ثیر عام طور پر عامل حضر ات کو حاصل ہوتی ہے )  (صہیب ہاشمی‘ گوجرانوالہ)
رشتے اور جسمانی مسائل کا حل
ایک صاحب بتانے لگے کہ میں کالج میں ٹیچر ہوں، طالب علم کچھ پوچھتے ہیں کہ پڑھنے کیلئے بتائیں۔ میں اکثر دو انمول خزانے لے جا کر دیتا ہوں۔ ایک طالب علم بتاتا ہے کہ میری والدہ کو جوڑوں کا درد تھا وہ ختم ہو گیا ہے، ہماری اور بھی کئی مشکلات حل ہو گئی ہیں۔ ایک بچی کہہ رہی تھی کہ دو انمول خزانے کی برکت سے اس کا رشتہ بہت اچھی جگہ پر ہو گیا اس کے بہت زیادہ فوائد و فضائل سامنے آئے ہیں۔
مسنون دعا کی برکت سے آسانی
 حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی مسنون دعا ہے  لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْم‘ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْم‘ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم‘   لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْم۔
میری بہن اسلام آباد میں رہتی ہیں، ان کے بچوں کی شادی کینیڈا ہوگئی وہ کینیڈا چلی گئیں کینیڈا اور امریکہ کے درمیان دریا پر پل ہے، جو ان کا بارڈر ہے وہاں پر ویزے کی چیکنگ ہوتی ہے۔ بچوںنے امریکہ جانا تھا انہوںنے کہا:آپ ہمارے ساتھ چلیں! ان کوکچھ مشکلات درپیش تھیں ،وہ یہ مسنون دعا پڑھتی ہوئی گئیں اور پورا امریکہ گھوم کر آگئیںانھیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی ۔   (انیس خان صاحب)
دودھ نہ پینے والے بچے کا عمل
ایک صاحب بتانے لگے کہ میں ایک مرتبہ جب درس سے واپس گیا تو میری پوتی دودھ نہیں پی رہی تھی ،میں نے سورۂ فاتحہ 1 مرتبہ، آیت الکرسی 1 مرتبہ، ’’الم‘‘ سے’’ مفلحون‘ تک 1مرتبہ(سورۂ بقرہ1تا 5)، آخری تین قل 1مرتبہ، اول وآخر درودشریف 3,3مرتبہ پڑھ کر دم کیا۔ اس نے دودھ پینا شروع کر دیا آج آنے سے قبل وہ پھر دودھ نہیں پی رہی تھی، میں نے یہی عمل کر کے دوبارہ دم کیا تو اس نے دودھ پینا شروع کر دیا۔
 قبولیت کی گھڑی اور دعا
 اللہ نے مجھے بیٹا دیا یہ دو یا تین سال قبل کا واقعہ ہے ڈاکٹروں نے کہا:ـ اس کے گردے بڑھے ہوئے ہیں ۔میں بہت پریشان ہوا کہ یہ تو سخت معاملہ ہے ،پہلے تو خاندان میں ایسا معاملہ کبھی نہیں ہوا ۔میں نماز فجر کے وقت حضرت کے پاس آیا حضرت نے دعا کی اور کہا :کچھ بھی نہیں ہے، صبح جب الٹرا سائونڈ کروایا تو بالکل ٹھیک تھا کچھ بھی نہیںتھا ۔یہ سب دعا کی برکت ہے ۔ (ڈاکٹر طارق صاحب ،لاہور)
  پانی سے معد ہ کی شفاء
ایک صاحب بتانے لگے کہ دو ماہ ہو گئے میرے معدہ میں تیزابیت بہت زیادہ تھی میں نے وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پینا شروع کیے اور نیت یہ کی کہ میرے معدے کی تیزابیت ختم ہوجائے، اللہ کا شکر ہے میں نے نیت کی تھی اور معدے کی تیزابیت ٹھیک ہو گئی۔ اسکی وجہ یہ تھی کہ جیسا بندہ اللہ پاک سے گمان کرتاہے اللہ پاک ویسا فیصلہ فرمادیتے ہیں۔
(حضرت جی نے فرمایاارے اللہ والو !وضو کے دینی فوائد تو مسلم ہیں ہی لیکن آج کی طب جدید بھی وضو کے معجزانہ کمالات کوتسلیم کرچکی ہے۔ وضو انسانی جلد کو نرم رکھتا ہے جس کی وجہ سے سورج سے نکلنے والی نقصان دہ شعاعیں کم اثر کرتی ہیں۔اسی طرح وضو بہت سے کیمیا وی مواد کو جو مضر صحت ہوںان کو جلد انسانی میں سرایت کرنے سے محفوظ رکھتا ہے۔گویا وضو روز مرہ زندگی میں جراثیم کے خلاف بہت بڑی ڈھال ہے ۔ ایک ماہر قلب کہنے لگے میرا با ر ہا کا مشاہدہ ہے کہ ہائی بلڈپریشرکے مریض کووضو کرائوپھر اس کابلڈ پریشر چیک کرولازمی کم ہوگا۔ وضو نفسیا تی امراض کے خاتمے کاایک بہترین نسخہ ہے۔مغربی ماہرین نفسیا ت ،نفسیاتی مریضوں کوروزانہ کئی بار وضو کی طرح پانی بد ن پر لگواتے ہیں۔
(Q.M.C)کے ڈاکٹرفاروق احمد صاحب نے اپنی ریسرچ بیان کی ہے کہ جوشخص وضو کا بچا ہوا پا نی پیئے گا تو اس کاپہلا اثر مثانے پر پڑتا ہے اور خوب کھل کر پیشاب آتاہے اور پیشاب کی رکاوٹ کم ہوجاتی ہے (2)ناجائز شہوت ختم کرنے کے لیے اورقطراتِ پیشاب کے لیے میرا آزمودہ ہے (3)جگر معدے اور مثانے کی گرمی اور خشکی کے لیے شفاء کاضامن ہے۔ ارے اللہ والو!یہ وضو سے اور اس کے بچے پانی سے بیماریاں دور ہونے کی یہ سائنٹفک وجوہات ہیں۔)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 853 reviews.