Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج.... طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2007ء

(پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کے لئے تجویز کی گئی ہے۔ ) مرنے والی بچی کی ٹانگیں نیلی ہو گئی تھیں (بیگم احمد سعید انور) میری عمر 33سال ہے شادی کو ساڑھے نو برس ہو چکے ہیں۔ ایک بچی کی ماں ہوں۔ بچی کی عمر سات سال ہے۔ اس کے بعد ایک بچی پیدا ہوئی تھی جو پیدائش کے چند گھنٹے بعد فوت ہو گئی تھی،اس کے بعد تین حمل ہوئے جودو مہینے کے وقفے کے بعد ضائع ہو جاتے تھے۔ پھر ایک حمل چھ ماہ مکمل ہونے پر ضائع ہوا۔ وہ جنس کے اعتبار سے بیٹا تھا۔ جوپیٹ کے اندر ہی مر گیا تھا اس کے بعد پھر حمل ہوا جو ابھی بیس دن پہلے ضائع ہواہے۔ اس دفعہ اڑھائی ماہ سے کچھ زیادہ دن گزرے تھے۔ (نوٹ)مرنے والی بچی کی ٹانگیں نیلی ہو گئیںتھیں۔ حمل ضائع کچھ اس طریقے سے ہوئے ہیںکہ چند دن داغ لگتا ہے پھربچہ اندر سوکھ جاتا ہے اور اس کی نشو نما نہیں ہوتی۔ اور ڈاکٹر Dncکر دیتی ہے۔ بہت علاج کروائے ہیں۔ لیکن کوئی فرق نہیں۔ کافی ٹیسٹ بھی کروائے ہیں وہ بھی سب ٹھیک ہیں میڈیکل کوئی پرابلم نہیں۔ جس وقت چھ ماہ کا حمل ضائع ہوا تھا اس وقت ایک حکیم صاحب کا علاج کروا رہی تھی۔ روحانی علاج بھی کروائے ہیں کوئی جادو کوئی آسیب کوئی اٹھرا کہتا ہے۔ آپ کے پاس کوئی حل ہے تو بتائیں۔ میں بے حد پریشان ہوں اس دفعہ تو ساتھ رسولی بھی بننا شروع ہو گئی ہے۔ اس کا بھی کوئی علاج لکھ دیں۔ مجھے لیکوریا ہے جو شادی سے کافی عرصہ پہلے کا تھا۔ شادی ماہواری شروع ہونے سے بھی پہلے کی ہے کبھی وہ پتلا ہو جاتا ہے کبھی وہ جماجما اور کبھی کچے انڈے کی سفیدی جیسا آج کل تو پانی کی طرح رہا ہے۔ جواب:۔ آپ بہن اللہ تعالیٰ سے نہایت پر امید رہیں۔ آپ کو اللہ تعالیٰ ضرور اولاد دے گا۔ سورة بقرہ مکمل روزانہ ایک بار 21دن پڑھیںجس جس نے اولاد کیلئے پڑھا ہے اللہ تعالیٰ نے خزانہ غیب سے اولاد عطا فرمائی ہے۔ اور حفاظت فرمائی ہے۔ روزانہ پیٹ پر” یا متین“ ستر دفعہ انگلی سے دائرہ بناتے ہوئے پڑھیں آخر میں پھونک مار دیں۔ سپاری پاک حب اٹھرا معجون معین حمل طریقہ استعمال اوپر لکھا ہوا ہو گا کسی اچھے دواخانے سے لے کر استعمال کریںاور چارٹ سے غذا نمبر 4 تین ما ہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ چہرے پربھورے رنگ کے تل ہیں (سمیرا۔ کروڑ لعل عیسن) میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری عمر 18سال ہے اور وزن 38کلو ہے میری جسامت ٹھیک ہے لیکن چہرہ کافی کمزور ہے۔ میں چاہتی ہوں چہرہ تھوڑا ٹھیک ہو جائے۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا رنگ گورا ہے لیکن چہرے پربھورے رنگ کے تل ہیں ان دونوں مسائل کی وجہ سے میں پریشان ہوں۔ براہ مہربانی دودھ اور پھل کے علاوہ کوئی آسان علاج تحریر فرمائیں۔ میری دو بہنیں جن کی عمریں گیارہ اور چھ سال ہیں وہ بھی بہت کمزور ہیں۔ ان کے لئے بھی کوئی دوا تحریر فرمائیں۔ جواب:۔ آپ سب سے پہلے بادی چیزیں کھانا چھوڑدیں۔ اگر کوئی کریم یالوشن استعمال کرتی ہیں تو فوراًچھوڑ دیں۔ صابن عام سادہ بلکہ لائف بوائے ہی بہتر ہے استعمال کریں۔ بطور دوا مندرجہ ذیل نسخہ تین ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ معجون عشبہ اطریفل شاہترہ اطریفل کشنیز اچھے دواخانے کالے کر طریقہ استعمال اوپر لکھا ہوا ہوگاکے مطابق اور چارٹ سے غذ انمبر 3 استعمال کریں۔ ڈاکٹروں کو بہت دکھایا (مریم بیٹی) میری شادی کو آٹھ سال ہو گئے۔ ایک بیٹی ہے جو ساتویں سال میں ہے۔ اس کے بعد تین دفعہ ابارشن ہو گیا۔ تیسرے مہینے کے اختتام پر ابارش ہو جاتاہے۔ میں ایک سکول میں ٹیچر ہوں۔ سکول سے چھٹی لیکربیڈ ریسٹ بھی کرتی ہوں۔ ڈاکٹروں کو بہت دکھایا۔ بہاولپور گائنی کا سپیشلسٹ ڈاکٹر تھا اس نے کہا کہ حمل ہوتا ہی کمزور ہے۔ اس لئے ابارشن ہو جاتا ہے۔ میرے میاں کے بھی ٹیسٹ کروائے۔ کہتے ہیں جراثیم کمزور ہیں اور تعداد میں کم ہیں۔ میرے میاں کو پیشاب جل کر آتا ہے جلن کے ساتھ ساتھ آتا ہے۔ بہت دوائی لیتے ہیں۔ کبھی رزلٹ کچھ اچھا ہو جاتا ہے کبھی پھر ڈاﺅن۔ لیکن مرد لوگ اپنا قصور کب مانتے ہیں وہ تو کہتے ہیں تمہاری وجہ سے ابارشن ہو جاتاہے۔ جواب:۔ آپ نے اپنے مسائل لکھے ہیں اور پھر یہ بھی لکھا ہے کہ آپ دو انمول خزانے پڑھ رہی ہیں۔ افسوس ہے کہ بے اعتمادی سے پڑھنا نہ پڑھنے کے برابر ہے۔ اعتماد یقین اور یکسوئی لازما ًشرط ہے۔ سپاری پاک (عبقری ایک چمچہ صبح و شام دودھ نیم گرم کے ہمراہ چھ ماہ مستقل استعمال کریں۔ عورتوں کے امراض میں لاجواب ہے۔ منہ میں چھالے (حمیرا گل۔ فیصل آباد) میں اکیس سالہ لڑکی ہوں میرا مسئلہ یہ ہے کہ ہر وقت میرے منہ میں چھالے رہتے ہیں۔ ایک مقامی طبیب نے جوارش جوالینو س اور جوارش عود شیریں تجویز کی تھیں جن کے کھانے سے مجھے زور دار زکام ہو گیا میرا مسئلہ بہت اہم ہے۔ کھا نا بھی نہیں کھا سکتی۔ جواب:۔ عمدہ چھوٹی الا ئچی کے دانے نکال کر ہم وزن عمدہ پھول کتھے کے ساتھ خوب باریک کر لیں اور دن میں تین بار چٹکی سے یہ سفوف دانوںپر چھڑکیں اور غذا نمبر5-6 استعمال کریں۔ میری رنگت دودھ کی مانند سفید ہو میرا مسئلہ نہایت سادہ ہے۔ عمر 15سال ہے میںچاہتی ہوں کہ ٭میرے بال ریشمی اور لمبے ہوں٭میری رنگت دودھ کی مانند سفید ہو٭میرا چہرہ صاف ہو٭رخسار لال ہوں٭ہونٹ لال ہوں٭قد ایک دو انچ مزید بڑھ جائے٭توند اور HIPSکم ہو جائیں٭حلقے ختم ہو جائیں۔ یہاں میں یہ بات واضح کرتی چلوں کہ میں یہ سب اس لئے چاہتی ہوں کیونکہ میری کزن نے مجھے چیلنج کیا کہ دو مہینے بعد کس کو زیادہ روپ چڑھتا ہے۔ میں صرف اس کا مقابلہ کرناچاہتی ہوں۔ اب میں نے یہ محسوس کیاہے کہ میں بھی ہر لڑکی کی طرح خوبصورت لگنا چاہتی ہوں۔ کیونکہ میری سہیلیاں بھی خوبصورت ہیں۔ وہ سب وقتی چیزوں کا سہارا لیتی ہیں۔ مگر میں معالجات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر یقین رکھتی ہوں۔ یہاں یہ بھی بتاتی چلوں کہ میں عنقریب باحجاب ہو رہی ہوں جس سے صاف ظاہر ہے کہ کشش پیدا کرنا میرا ہرگز مقصد نہیں۔ جواب:۔ روزانہ ورزش ،چکنائی کا استعمال بالکل کم کھانا معتدل اور حب کبدنوشادری دو گولیاں صبح و شام کھانے کے بعداور چار ٹ سے غذا نمبر 6 استعمال کریں۔ اصل خوبصورتی ایمان اور تقویٰ کی ہے اس کی طرف زیادہ توجہ دیں۔ آپ حجاب کا سوچ رہی ہیں یہ بہت اچھی بات ہے۔ ناک میں پانی ڈالتی ہوں تو الرجی ہو جاتی ہے (صائمہ۔ ملتان) میری امی کی عمر 45سال ہے انہیں آٹھ سال سے ڈسٹ الرجی ہے اور دل کی بھی مریضہ ہیں۔ الرجی کی کافی دوائیں ایلو پیتھی کی استعمال کر چکی ہیں۔ لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ اب بھی جب طبیعت خراب ہو جاتی ہے تو استعمال کرتی ہیں۔ وقتی طور پر آرام آجاتا ہے لیکن پھر الرجی ہو جاتی ہے۔ پہلے اس طرح الرجی ہوتی تھی کہ جب صبح وضو کرتیں صابن سے منہ دھوتیںتو الرجی شروع ہو جاتی یا آندھی وغیرہ آتی یا جھاڑو وغیرہ دیتیںیا آٹا گوندھتیں۔ اب کام کرناچھوڑ دیاہے صبح جب خالی پانی سے وضو کرتی ہیں۔ یعنی ناک میں پانی ڈالتی ہیں تو الرجی ہو جاتی ہے۔ یاویسے صبح بستر سے اٹھیں تو ناک میں ہلکی سی خارش ہو جاتی ہے۔ چھینکیں شروع ہو جاتی ہیںاور ناک سے پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے اتنا پانی آتا ہے کہ دو پٹہ سارا گیلا ہو جاتا ہے۔ جواب:۔ الرجی کے لئے یہ نسخہ نہایت اکسیر ہے۔ پہلے بھی کئی بار لکھ چکاہوں۔ پودینہ خشک 100گرام اجوائن دیسی 100گرام صاف کر کے اکٹھا کوٹ کر سفوف تیار کریں۔ آدھ چمچہ دن میںچاربار استعمال کریں۔ چارٹ سے غذا نمبر 4 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 28 reviews.