مری غذا کی وہ نالی ہے جس کا ایک سرا حلق سے نیچے اور دوسرا سرا معدے سے پیوست ہوتا ہے۔ اس کا کام غذا کو معدے تک پہنچانا ہے۔ گاہے مری میں اس قسم کی تکلیف پیدا ہوجاتی ہے کہ غذا کا نگلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسے طبی اصطلاح میں عسرالبلع کہتے ہیں۔ یہ مرض کبھی طی نامی شریان کے اس حصے کو پھول جانے سے پیدا ہوتا ہے جو مری کے پاس سے گزرتا ہے۔ اسے نورسما اور طی کہتے ہیں۔ اسی طرح کبھی سرطان مری غذا کے نگلنے کو ناممکن بنادیتا ہے۔ کینسر جیسی خبیث رسولی کے علاوہ گاہے دوسری رسولیاں بھی یہ کیفیت پیدا کرتی ہیں۔ حلق اور زبان کے زخم بھی نگلنے میں وقت پیدا کرتے ہیں لیکن وہ درحقیقت امراض مری میں نہیں ہیں۔ کبھی مری میں کوئی زخم یا پھنسیاں پیدا ہوجاتی ہیں جو مندمل ہونے پر یا بھرنے پر مری کی دیواروں کوآپس میں لیفی ساخت پیدا کرکے جوڑ دیتی ہیں۔ (زخم کے مندمل ہوتے وقت لیفی ساخت پیدا ہوا کرتی ہے) کینسر یا دوسری رسولیوں کا علاج تو ان کے مخصوص ہسپتالوں اور جراحی کے ذریعے پیدا ہوا کرتی ہے) کینسر یا دوسری رسولیوں کا علاج تو ان کے مخصوص ہسپتالوں اور جراحی کے ذریعے ہوسکتا ہے۔ اگر مری کی دونوں دیواریں مندمل ہوکر جڑجائیں اور غذا کا راستہ بند کردیں تو اس کو بھی عمل جراحی سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے لیکن گاہے محض سردی‘ گرمی‘ خشکی یاتری کے سبب غذا کا نگلنا دشوار ہوتا ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ روٹی کا لقمہ تو اندر چلا جاتا ہے مگر رقیق غذاپانی وغیرہ اندر نہیں جاتے جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وزنی غذا خود اپنے وزن کی وجہ سے مری کے عضلات کی امداد کے بغیر نیچے کو لڑھک کر معدے میں پہنچ جاتی ہے اور جس غذا میں وزن بہت کم ہوتا ہے۔ اگر قسم کی کیفیت ضعف اعصاب کے نتیجے میں پیدا ہو تو مقوی اعصاب دوائیں دیں مثلاً الاحمر‘ معجون اذراتی معجون‘ یوگ راج گوگل‘ حب اذاراتی‘ خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا وغیرہ اگر نزلہ رطوبی کی وجہ سے ہو تو اطریفل اسطخودوس مفید ہے یا وہ نسخہ پلائیں جس کا بیان نزلہ بارد میں آچکا۔ قبض کشائی کیلئے اطریفل زمانی دیں۔ اگر مریض کا مزاج سرد خشک ہے تو روغن بادام 10ملی لیٹر نیم گرم دودھ 250 ملی لیٹر میں ملا کررات کو پلایا کریں۔
معدے کے امراض اور ان کے شفاءبخش علاج کیلئے کتاب ”امراض معدہ علاج اور جدید سائنس“ کا مطالعہ ضرور کریں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں