Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ ولی اللہ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

گمشدہ اور کھوئی چیز کے لیے

اگر کسی کی کوئی چیز گم ہوگئی ہو تو اس کیلئے بے شمار و لاتعداد مرتبہ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہ رَاجِعُونَ پڑھے اور تلاش جاری رکھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ گمشدہ چیز یاگمشدہ بچہ ضرور مل جائے گا۔

 

سماعت (اونچا یا کم سنائی دینا) کیلئے

اگر کوئی شخص اپنی کمزور سماعت کے باعث پریشان ہو یا اسے اونچا سنائی دیتا ہو تو روغن بادام (بادام کے تیل) پر باوضو پانچ سو بار یَاسَمیعُ پڑھ کر دم کریں۔ پڑھنے سے قبل بسم اللہ الرحمن الرحیم ایک مرتبہ ضرور پڑھ لیں اور عمل پڑھنے کے بعد ایک بار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہ وَسَلَّم کہہ دیں پھر تیل پر دم کردیں اور اس تیل کو حفاظت سے رکھ لیں۔ اسے سوتے وقت ایک ایک قطرہ دونوں کانوں میں ڈالیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ بہرے پن کی شکایت دور ہوجائے گا۔

نوٹ: یہ بات یاد رکھیں کہ تیل ڈالنے سے قبل اسے ذرا سا گرم کرلیں اور نیم گرم ڈالیں۔

 

مکان سے جن بھوت بھگانے کا طریقہ

اگر کسی مکان میں جن بھوت پریت آسیب نے قبضہ کرلیا ہو اور گھر کے لوگ اکثر طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا رہتے ہوں تو پانچ ٹھیکریاں کورے مٹکے کی لیں (کورا مٹکا وہ ہے جس کو بھٹہ سے نکال کر پانی سے نہ دھویا گیا ہو) اورتمام نمازوں کے بعدباوضو ہر ٹھیکری پر پانچ پانچ مرتبہ سورہ عصر پڑھ کر دم کریں اور چار ٹھیکریاں مکان کے چار کونوں میں اور ایک ٹھیکری مکان کے صحن میں دفن کردیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ تمام جنات و شیاطین کے اثرات سے گھر محفوظ ہوجائے گا یہی عمل دکان اور کارخانے کیلئے بھی کرسکتے ہیں۔ چاروں ٹھیکریاں چاروں کونوں میں اور ایک ٹھیکری دکان یا کارخانے کے بیچ میں دفن کریں۔

 

ہر مصیبت سے مکان کی حفاظت

رات کو سونے سے قبل تین مرتبہ آیة الکرسی مع بسم اللہ پڑھ کر تصور میں لاکر مکان کے چاروں طرف پھونک ماردیں۔ انشاءاللہ اس گھر میں کبھی بھی چور‘ ڈاکو اور بُری بلائیں داخل نہ ہوں گی۔

 

کھیت اور باغ کی حفاظت کیلئے

اگر کھیت کو جانور کھاجاتے ہوں یا چوہے اور دیگر موذی جانور نقصان پہنچاتے ہوں یا باغ میں چوری ہوتی ہو اور پھل غائب ہوجاتے ہوں تو اس کیلئے دریا یا سمندر کے کنارے کی پاک ریت لیں اور باوضو چار مرتبہ آیة الکرسی مع بسم اللہ کے پڑھ کر ریت پر دم کریں اور یہ ریت تھوڑی تھوڑی کھیت یا باغ کے چاروں کونوں میں ڈال دیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے کھیت اور باغ محفوظ ہوجائیں گے اور کوئی بھی ان کو نقصان نہ پہنچاسکے گا۔

 

آنکھوں کی بینائی محفوظ رہنے کیلئے

اگر کسی کی آنکھوں سے کم دکھائی دیتا ہو آنکھوں کی بینائی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو بعد نماز عشاءباوضو تین بار یَابَصِیرُ پڑھ کر سیدھے ہاتھ کی انگلیوں پر دم کرکے انہیں اپنی آنکھوں پر پھیر لیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ بینائی تیز ہوجائیگی اور قائم رہے گی۔ یہ عمل ناغہ کرکے کرنا یا چھوڑ دینا نہیں ہے بلکہ ہمیشہ کرتا رہے تب ہی فائدہ ہوگا۔

 

مرگی کے دفعیہ کیلئے

جس کو مرگی کا مرض ہو اور دورہ پڑتا رہتا ہو تو جس وقت مریض کو دورہ پڑجائے تو بے ہوشی میں اس کے سیدھے کان میں ایک بار اذان کے کلمات اور دوسری کان میں ایک بار اقامت کے الفاظ پڑھ دئیے جائیں۔ اس طرح سات مرتبہ کرنے سے انشاءاللہ تعالیٰ مرض ختم ہوجائے گا۔ مطلب یہ ہے کہ سات دورے پڑیں گے اور ہر دورہ پر بے ہوشی کے عالم میں اذان و اقامت کہنی ہے۔

 

اولاد ہونے کا عمل

اگر کسی کے اولاد نہ ہوتی ہو اور ہر طرف سے لوگ طعنے دیتے ہوں اور ہر شخص نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور آزمودہ ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ تعالیٰ گود اولاد سے بھر جائے گی اور اولاد کا سلسلہ قائم ہوگا۔

وہ عمل یہ ہے:۔ایک سُرخ انار قندھاری خریدیں وضو کرکے اس کو دھو کر اس کے چار ٹکڑے اس طرح کریں کہ ٹکڑے الگ الگ نہ ہوں بلکہ آپس میں جڑے رہیں یعنی اوپر کی طرف سے کاٹیں لیکن نیچے کا حصہ آپس میں ملا رہنے دیں۔

اس کے بعد کسی نیک نمازی سے سورہ یٰسین شریف اس طرح پڑھوائیں کہ پہلے مبین پر پہنچ کر انار پر دم کرے اس کے بعد دوبارہ پڑھنا شروع کرے اور دوسرے مبین پر پہنچ کر انار پر دم کرکے اس کے بعد پھر شروع سے پڑھنا شروع کرے اور تیسرے مبین کو پڑھ کر انار پر دم کرے۔ اسی طرح سات مبین پڑھ کر انار پر دم کرے اس کے بعد شروع سے سورہ یٰسین پڑھنا شروع کرے اور پوری سورہ پڑھ کر انار پر دم کرے اور اس کو بحفاظت رکھ دے۔رات کو میاں بیوی خلوت کرنے سے پہلے ایک ٹکڑا میاں کھالے اور ایک ٹکڑا بیوی کھالے‘ پھر خلوت کرکے ایک ٹکڑا میاں کھالے اور دوسرا ٹکڑا بیوی کھالے انار کے دانے کھانے کے وقت ہی انار کی پھانک سے نکالیں۔ پہلے سے نکال کر نہ رکھیں۔یہ عمل ماہواری سے فراغت کے فوراً بعد پہلی ہی رات میں کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔اس عمل کے کرنے سے پہلے ایک پائو بھنے ہوئے چنوں کی دال اور ایک پائو کشمش سات معصوم اور نابالغ بچوں کو تقسیم کردیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ اولاد زندہ رہے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 759 reviews.