Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج ........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

گھٹنے کا مسئلہ

پچھلے سال دسمبر کے آخر میں موٹرسائیکل سے گرا تھا جس کی وجہ سے گھٹنے پر شدید چوٹ آئی تھی۔ ڈاکٹر نے ایکسرے دیکھا تو کہا کہ گھٹنے کا جوڑ اپنی جگہ ٹھیک ہے‘ گھٹنے کے نچلے حصے پر پٹھوں والی جگہ پر سوجن پیدا ہوگئی تھی جو کہ اب ختم ہوگئی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ کافی عرصہ گزرنے کے باوجود تھوڑی دیر چلنے کے بعد پٹھوں کا درد شروع ہوجاتا ہے۔ (خرم شہزاد‘ خانیوال)

مشورہ: اب تو دن زیادہ ہوگئے تاہم گرم پانی کی بوتل سے سکائی کرنی چاہیے اور آرام دینا چاہیے تاکہ جو ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے جسم اپنے قدرتی نظام کے تحت اس کی تدبیر کرے‘ بدن کو موقع دینا چاہیے‘ انشاءاللہ تدبیر سے فائدہ ہوگا۔ ساتھ کراماتی تیل کی بھی مالش کریں۔ ٹھنڈی کھٹی چیزوں سے بہرحال پرہیز رکھیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

 

کمزوری کا درد

میری عمر اٹھارہ سال ہے میری طبیعت ٹھیک نہیں رہتی‘ ویسے تو کوئی بیماری نہیں ہے بالکل ٹھیک ہوں صرف کمزور ہوں‘ تین مہینوں سے میری پیٹھ کی طرف ایک سائیڈ میں درد ہوتا ہے پھر آہستہ آہستہ دوسری طرف سے بھی ہوجاتا ہے پورا دن میرا درد سے برا حال ہوتا ہے کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ (عفت‘ کراچی)

مشورہ: اگر یہ کمزوری کا درد ہے تو اکسیرالبدن اور سترشفائیں دی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ ٹھنڈی کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں۔ زیادہ گرم غذائوں سے پرہیز کریں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

 

ہونٹ پھٹے رہتے ہیں

میری عمر 49 سال ہے کچھ عرصے سے پورے جسم پر سوئیاں چبھتی ہیں اور اس کے علاوہ ہونٹ ہر وقت پھٹے رہتے ہیں ڈاکٹرز کو چیک کروایا ہے انہوں نے کئی قسم کی کریمیں ملنے کے لیے دی ہیں جن سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ تقریباً ایک سال سے کریم ہونٹوں پر لگارہی ہوں لیکن پھر بھی ہونٹ پھٹے رہتے ہیں۔ جہاں دانت ہونٹوں کو لگتے ہیں وہاں سیاہ نشان بھی پڑگئے ہیں جسم پر بھی کبھی کبھار سوئیاں بھی چبھتی ہیں۔ براہ مہربانی اس کا علاج بتائیں۔ (ایم ایم‘ یوکے)

مشورہ: رات کو پانچ دانے عناب توڑ کر ایک کپ پانی میں ڈال دیں‘ ایک چمچی سونف بھی اسی میں ڈال دیں اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی ڈال دیں۔ صبح چھان کر ذرا سی چینی ملا کر پی لیں۔ پھر صبح یہی دونوں چیزیں اسی طرح گرم پانی میں بھگو کر شام کو چھان کر پی لیں۔ گرم اور کھٹی چیزوں سے اور ہر قسم کے کیمیکلز‘ ڈرگز‘ کاسمیٹکس وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔ ہونٹوں پر پھیکا مکھن لگا سکتی ہیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ لوبلڈپریشرمیں یہ تدبیر نہ کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

 

سرخ چھوٹے دانے

میری عمر 18 سال ہے۔ میں ایک سٹوڈنٹ ہوں۔ پہلے میرا چہرہ بالکل صاف تھا۔ لیکن اب کچھ سالوں سے میرے چہرے پر سرخ چھوٹے دانے نکل آئے ہیں۔ ساتھ چہرے‘ کندھوں اور سینے پر بھی کیلیں اور دانے ہیں حالانکہ میرے تمام دوستوں اور جاننے والوں کے چہرے صاف ہیں۔ ان دانوں کی وجہ سے چہرے پر بدنما داغ پڑگئے ہیں جو بہت بدنما نظر آتے ہیں۔ (مسزعبدالرشید‘ گوجرانوالہ)

مشورہ: عناب صبح و شام پانی میں ملا کر پئیں۔گرم چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ حسن و جمال کریم استعمال کریں۔ دو ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

 

اصل مسئلہ بواسیر

میری عمر22 سال ہے۔ سات برس پہلے خونی بواسیر ہوئی۔ حکیمی‘ ڈاکٹری علاج کے باوجود چار ماہ بعد ٹھیک ہوئی‘ ساتھ ہی ٹائیفائیڈ ہوگیا۔ ڈاکٹروں کے بقول انتڑیاں زخمی ہوگئیں‘ چھ مہینے بالکل تندرست ر ہی پھر بواسیر ہوگئی‘ علاج سے وقتی طور پر ٹھیک ہوگئی‘ تین برس بعد ٹائیفائیڈ کا پھر اٹیک ہوا‘ انتڑیاں خراب‘ پیٹ میں درد اور الٹیاں رہتی تھیں۔ دو ماہ ڈاکٹری علاج کروایا‘ آٹھ نو ڈرپس لگیں۔ (ف ر۔ فیصل آباد)

مشورہ: آپ کا اصل مسئلہ بواسیر ہے‘ بواسیر کا علاج غذائی اور دوائی علاج بھی جاری رکھیں اور ساتھ ہی خون پیدا کرنے والی غذائیں کھاتی رہیں تاکہ ایام کی کیفیت بھی درست رہے۔ غذائیں دیسی گھی‘ خالص مکھن میں پکائیں تاکہ الرجی کو فائدہ ہو۔ خونی بواسیر کیلئے عبقری کا خونی و بادی بواسیر کورس کچھ عرصہ استعمال کریں۔ اس کے علاوہ کنگھی بوٹی کے پتوں کو پانچ کالی مرچ کے ساتھ سردائی کی طرح گھوٹ کر چھان کر شکر ملا صبح وشام پئیں۔ غذا میں بکرے کا گوشت بہت مناسب ہے ۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

 

بے جان وجود

میری عمر 65 سال ہے عرصہ 35سال سے سعودیہ میں رہتا ہوں‘ کافی سالوں سے کمرمیں درد ہے‘ جو زیادہ ہی ہوتا چلا گیا اب کچھ سالوں سے جب چلتا ہوں دونوں ٹانگیں سن ہوجاتی ہیں دونوں رانوں اور ٹانگوں کے اوپر کے حصہ سے درد ہوتا ہے‘ چلا نہیں جاتا درد ہوتا ہے۔ جب بیٹھ جائوں یا کھڑا ہوجائوں تو پھر چل پڑتا ہوں پھر ٹھیک ہوجاتا ہوں‘ اس طرح میں چلتا ہوں۔ جتنے آپ عبقری میں کمر کے درد نسخے لکھتے ہیں سب کرچکا ہوں لیکن وقتی فائدہ ہورہا ہے۔ (ح۔ م۔ سعودیہ)

مشورہ: آپ نے اپنی جو غذائیں لکھی ہیں ان میں گوشت‘ انڈا‘ مرغی‘ چائے توے کی روٹی‘ خوبانی لے سکتے ہیں۔ فزیو تھراپی بھی ضروری ہے۔ آپ عبقری کا کمردرد کورس کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے مکمل کریں۔ فزیو تھراپی ضرور کریں تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

 

 

چہرے پر سیاہ تل

میری عمر 27برس ہے وزن 50 کلوگرام ہے۔ مجھے شروع ہی سے ایام بہت تکلیف سے آتے ہیں‘ میرا اب جو مسئلہ ہے وہ میرے چہرے کا ہے‘ میرے چہرے پر سیاہ تل بہت ہوگئے ہیں جو دیکھنے میں سیاہیاں لگتی ہیں۔ مجھے ان دھبوں پر خارش ہوتی ہے اگر چولہے والا کام کروں یا گرمی میں جائوں۔ ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی سکن کریموں یا صابن سے ابھی تک کوئی فرق نہیں پڑا البتہ خارش کم ہوجاتی ہے مگر داغ ویسے ہی ہیں۔ چہرے پر بہت زیادہ بال بھی آگئے ہیں۔ (ام سلمیٰ‘ نارووال)

مشورہ: معلوم ہوتا ہے کہ یہ الرجی ہے۔ عرق گل منڈی صبح دس بجے اور شام 5 بجے پئیں۔ گرم چیزوں سے پرہیز بھی ضروری ہے۔ دو ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ خون میں ہیموگلوبن بھی چیک کروائیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

 

جسم پتلا اور کمزور

میری عمر 18سال ہے اور میرا قد چھ فٹ ہے جسم پتلا اور کمزور ہے کھانا بہت کم کھاتا ہوں‘ کھانا زیادہ کھانے کی دوائیاں بھی استعمال کیں پھر بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔ (زوہیب بٹ‘ لاہور)

مشورہ: غذا خالص دیسی گھی میں پکائیں‘ غذا کی کمی کو شہد‘ دودھ اور پھلوں سے پورا کریں‘ روزمرہ کے کام کاج میں حصہ لیں۔ ٹانسلز چیک کروائیں۔ نزلہ زکام ہو تو اس کا کسی اچھے طبیب سے علاج کروائیں۔ موٹا ہونے اور وزن بڑھانے کیلئے پابندی سے غذا کھاتے رہیں لیکن بقدر ہضم‘ بدہضمی سے بچیں۔ بھوک لگانے کی دوا کی ضرورت نہیں ہے‘ یہ کام تازہ پھلوں سے لیں اور تازہ پھل ملے جلے کھائیں یعنی تھوڑے تھوڑے دو چار پھل کھا لیا کریں۔ اس طرح کرنے سے نظام ہضم کو قوت ملے گی۔ بھوک میں بھی اضافہ ہوگا۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

 

بہت موٹا ہوں

میں بہت موٹا ہوں اور وزن دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے جبکہ میں نے کھانا پینا بہت کم کردیا ہے اور بہت سی انگریزی دوائیں بھی کھائی ہیں مگر کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ وزن اور زیادہ بڑھ گیا ہے۔ میرے جسم پر سفید رنگ کے داغ بننے شروع ہوگئے ہیں جو بڑھتے جارہے ہیں‘ میں نے بہت ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروائے ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا اور یہ داغ زیادہ ہوگئے۔ (شیخ حسن‘ اسلام آباد)

مشورہ: صبح و شام بتدریج لمبی واک کریں یا کسی بھاگ دوڑ والے کام میں حصہ لیں‘ چاول‘ دودھ‘ دہی‘ ٹھنڈی غذائوں سے پرہیز ضروری ہے‘ داغوں کی تشخیص کیلئے مقامی طبیب سے رجوع کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

 

بلغم ریشہ

آپ کے مشورہ سے ستر شفائیں اور اکسیرالبدن کچھ عرصہ استعمال کیں‘ اب حال یہ ہے کہ قبض اور خشکی جاتی رہی۔ بال گرنا بھی بند ہوگئے مگر اب بلغم ہوگیا ہے جو غالباً دودھ پینے سے ہواہے۔ زبان سرخ ہوگئی‘ مرچ لگتی ہے۔ (رابعہ‘ راولپنڈی)

مشورہ: آپ جوہرشفاءمدینہ بھی ساتھ کچھ عرصہ استعمال کریں۔ غذا میں بکرے کا گوشت شوربا روٹی کھائیں‘ غذا دیسی گھی میں پکائیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

 

دائمی زکام

نزلہ رہتا ہے ناک کا گوشت بڑھ گیا ہے رات کو ناک بند ہوجاتی ہے۔ سردی ہو یا گرمی ‘ چھینکیں آتی ہیں۔ بلغم بہت آتا ہے۔ (عنصر کاظمی‘ حیدرآباد)

مشورہ: غذا کے بعد ستر شفائیں‘ بنفشی قہوہ اور شفائے حیرت سیرپ استعمال کریں۔ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔

 

پیٹ بڑھ رہا ہے

میری عمر 23سال ہے۔ میرا پیٹ بڑھ رہا ہے مجھے بہت بھوک لگتی ہے میں باہر کے کھانوں کی شوقین ہوں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں ڈائٹنگ کرو‘ بھوک برداشت نہیں کرسکتی۔ (نغمہ بیگم‘ مردان)

مشورہ: ڈائٹنگ نہ کریں‘ صبح ہاف بوائل انڈا‘ توس‘ پایا‘ چائے‘ دوپہر رات کو دیسی چوزہ‘ دیسی مرغ‘ باربی کیو‘ چپاتی سبزیاں‘ سبزیوں کا سوپ لیں۔ پپیتہ‘ سیب‘ چیری‘ بیر‘ مالٹا‘ موسمی‘ لیچی‘ آلوچہ مفید ہیں۔ مسور کی دال‘ چنے کی دال‘ مٹر پالک‘ میتھی‘ پالک‘ ٹماٹر‘ بینگن کھاسکتی ہیں۔ صبح وشام تیز واک‘ سونے سے پہلے نارمل واک اور تھوڑی سی ورزش ضروری ہے۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 751 reviews.