Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

موسم سرما میں کھانسی سے نجات (نصیر احمد، ایبٹ آباد)

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

موسم سرما اپنے عروج پرہے۔ ہر طرف نزلہ‘ زکام اور کھانسی کے بیمار نظر آتے ہیں‘ تقریباً ہر گھر سے بچوں کے کھانسنے کی آوازیں آرہی ہیں۔ بڑے بوڑھے زیادہ متاثر نظر آتے ہیں۔ حکیم ہری چند ملتانی نے کھانسی کی تعریف وجوہات و علاج بڑے ہی دلچسپ اور مجرب لکھے ہیں جن کی خدمت خلق کے پیش نظر عبقری کے قارئین کیلئے پیش خدمت ہیں۔ جناب حکیم محمد طارق محمود صاحب کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے اس رسالہ کی بنیاد رکھ کر ہزاروں بلکہ لاکھوں کو جسمانی اور روحانی فیض پہنچایا ہے۔

 

تعریف

 کھانسی ایک حرکت ہے جو آلات تنفس خاص طور پر پھیپھڑوں کے تکلیف دہ مادہ کو دور کرتی ہے۔ درحقیقت کھانسی ایک علامت مرض ہے جو آلات تنفس کی بیماریوں میں پیدا ہوتی ہے۔

 

وجوہات

 سردی لگنا‘ دائمی نزلہ و زکام‘ گردو غبار‘ گرم و سرد ہوا‘ دھواں‘ بخار‘ نزلہ وبائی‘ خسرہ‘ نمونیہ‘ پلورسی‘ امراض قلب‘ امراض آلات تنفس‘ معدہ‘ جگر‘ ورم گردہ اور بعض دفعہ وبائی طور پر پھیل جاتی ہے۔

کھانسی کی دو بڑی قسمیں ہیں۔ ایک خشک اور دوسری تر‘ خشک دھسکہ ہوتا ہے اگر توجہ سے علاج نہ کیا جائے تو پھیپھڑوں میں زخم پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے تر کھانسی اکثر بچوں اور بوڑھوں کو موسم سرما میں ہوتی ہے۔ سفید زردی مائل بلغم نکلتا ہے اگر اس طرف توجہ نہ دی جائے تو یہ عارضہ پرانی کھانسی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ کھانسی کی اقسام درج ذیل ہیں۔

 

سردی کی کھانسی

اکثر زیادہ عمر کے افراد کو سردیوں میں ہوتی ہے۔ صبح اور رات کو سوتے وقت کھانسی زیادہ ہوتی ہے۔ سفید زردی مائل بلغم نکلتا ہے۔

 

بلغمی کھانسی

 سانس کی تنگی ہوتی ہے‘ بلغم زیادہ خارج ہوتا ہے‘ کھانسی بار بار اٹھتی ہے۔

 

خشک کھانسی

 اس کھانسی میں بلغم بہت کم خارج ہوتا ہے یہ عارضہ امراض گردہ‘ امراض دل اور نقرس کے مریضوں کو زیادہ ہوتا ہے۔

 

پرانی کھانسی

 اس کھانسی میں آلات تنفس خصوصاً ہوائی نالیوں کی اندرونی جھلی میں پرانی سوجن ہوتی ہے‘ کمزور مریضوں کو زیادہ ہوتی ہے۔

 

شدید کھانسی

بار بار کھانسی اٹھتی ہے جس سے ہوائی نالیوں کے اندر سوجن ہوجاتی ہے۔ بچے‘ بوڑھے اور کمزور اشخاص کو زیادہ ہوتی ہے۔ مرض کی شدت کی وجہ سے بخار بھی ہوتا ہے۔

 

کالی کھانسی

اکثر بچوں کو ہوتی ہے دورہ سے ہوتی ہے‘ کھانستے کھانستے قے بھی ہوجاتی ہے۔ چہرہ متورم اور نیلا ہوجاتا ہے۔ آواز سیٹی کی طرح نکلتی ہے۔

 

نزلہ و زکام کی کھانسی

یہ کھانسی تپ دق میں ہوتی ہے۔ اس طرح محرمہ وغیرہ میں جو کھانسی ہوتی ہے وہ محرمہ کھانسی کہلاتی ہے۔ عام بخاروں میں جو کھانسی ہوتی ہے وہ بخار کی وجہ سے ہوتی ہے۔

 

کھانسی کے علاج کیلئے مجرب نسخہ جات

 اصل سبب مرض کے مطابق علاج کریں۔ اگر کھانسی کا مادہ پتلا ہو تو اسے گاڑھا بنائیں تاکہ قابل اخراج ہوجائے۔ اگر بہت گاڑھا ہو توپتلا کرکے خارج کرنے کی کوشش کریں۔

 

نسخہ

 بلغم کی زیادتی کی حالت میں پھول گائو زبان‘ ملٹھی چھیلی ہوئی۔ ہر ایک پانچ گرام‘ عناب پانچ دانہ‘ کھانڈ دانہ دار دو تولہ پانی میں جوش دیکر صبح و شام پلائیں۔ سوتے وقت لعوق سپستان 12گرام‘ لعوق معتدل 12 گرام‘ عرق گائوزبان 120 گرام میں جوش دیکر پلائیں‘ چھاتی اور سر کو سردی سے بچائیں۔

 

نسخہ

کوزہ مصری 192گرام‘ طباشیر اصلی 96 گرام‘ مگھاں 48 گرام‘ دانہ الائچی خورد 24گرام‘ دار چینی 12 گرام سب کو باریک کپڑے میں چھان لیں۔ خوراک دو سے چار ماشہ دن میں تین بار ہمراہ شربت بنفشہ یا تازہ پانی دیں۔

 

فوائد

 تپ دق‘ پرانی کھانسی‘ بخار ہر قسم‘ امراض گلا‘ کمزوری ہاضمہ‘ عام کمزوری کو دور کرتا ہے۔ بلغمی بخاروں میں یہ چورن بڑا خوشگوار اثر دکھاتا ہے۔ انفلوئنزا اور نمونیہ میں بلغم کو خارج کرکے تسکین دیتا ہے۔ نہایت قابل تعریف نسخہ ہے اور آزمودہ ہے۔

 

نسخہ

 ہلدی‘ اجوائن‘ نمک خوردنی ہر ایک 6 گرام تینوں کو مٹی کے کوزے میں جلالیں اور ایک ایک چٹکی دن میں دو تین بار کھلائیں۔ پرانی بلغمی کھانسی کیلئے مفید ہے۔

 

نسخہ

 سفوف کاکڑ اسنگی 12 گرام‘ شہد 12 گرام‘ دونوں کو ملا کر کھانسی کے مریض کو چٹائیں۔

 

نسخہ

 ادرک کا رس ایک چمچ‘ شہد خالص ایک چمچ میں ملا کر بچوں کو چٹائیں۔ موسم سرما کی کھانسی کامجرب علاج ہے۔

 

نسخہ

سنڈھ بریاں‘ کاکڑاسنگی بریاں ہر ایک ایک ماشہ باریک سفوف کرکے بچوں کو چٹائیں۔

 

نسخہ

 کاکڑ اسنگی‘ مگھاں‘ شیریں‘ ملٹھی چھلی ہوئی گوندکیکر ایک ایک گرام باریک پیس لیں شہد دس گرام میں ملالیں۔ رات کو چند بار ایک ایک انگلی بچے کو چٹائیں۔

 

کالی کھانسی کے مجرب ترین نسخہ

نسخہ

 کاکڑا سنگی‘ سونٹھ‘ مگھاں ہر ایک دس گرام باریک سفوف کرلیں۔ ایک گرام شہد میں ملا کر دن میں تین چار بار دیں۔ کالی کھانسی کا مجرب علاج ہے۔نسخہ: مصری سفوف کرکے بچوں کے منہ میں تھوڑی تھوڑی ڈالیں۔ بڑے بھی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔نسخہ: دارچینی پسی ہوئی ایک چمچ ڈیڑھ پیالہ پانی میں ابالیں جب ایک پیالی رہ جائے تو پی لیں کھانسی کا مجرب علاج ہے۔نسخہ: مچھلی کے کانٹوں کو جلا کر سفوف کرکے شہد میں ملا کر بچوں کو اور بڑوںکو چٹائیں۔ عام کھانسی اور خاص کر کالی کھانسی کا مجرب علاج ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 750 reviews.