Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

ناخن خراب ہو گئے ہیں

میری دوست کے ناخن پھٹے ہوئے اور باریک چھلکے کی طرح پتلے ہیں۔ اس کی وجہ سے پریشانی ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال بہت گرتے ہیں۔ (شفیقہ انور‘ سرگودھا)

مشورہ: آپ کے گائوں میں انگور یا گنے کا سرکہ ضرور مل جائیگا۔ آپ ایک پیالہ سرکہ لیجئے اور اس میں ایک چوتھائی پیالی مہندی کے تازہ پتے پیس کرہلکی آنچ پر پکائیے۔ پانچ منٹ بعد اتار کر ٹھنڈا ہونے پر ململ کے کپڑے سے چھان لیجئے۔ یہ لوشن پائوں کے ناخنوں پر صبح و شام روئی سے لگائیے۔ ہفتے میں دوبار تازہ مہندی کے پتے پیس کر اس میں سرکہ ملا کر ناخن پر لگائیے۔ چٹکی بھر سناءمکی کے پتے بھی مہندی میںملا لیجئے۔ اپنی دوست سے کہیں کہ وہ دودھ پیا کرے اور تازہ سبزیاں خوب کھائے۔ سر کے بال مضبوط رکھنے کیلئے چھاچھ‘ دودھ اور دہی کا استعمال زیادہ کیجئے۔ دہی میں ایک چمچ شکر ملائیے‘ سرسوں کا تیل دو چمچے ڈال کر اسے خوب ملا کر پندرہ دن بعد سر پر لگائیے۔ جڑوں میں خوب ملئے آدھ گھنٹے بعد سر دھو لیجئے۔ دیسی صابن استعمال نہ کیجئے۔ کولہو سے سرسوں کی تازہ کھال منگا کر اس سے اپنا سر دھوئیے۔ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

 

بچہ دودھ پیتے ہی نکال دیتا ہے

میرا بچہ تین ماہ کا ہے۔ دودھ پیتے ہی اگل دیتا ہے۔ اس طرح وہ کمزور ہوتا جارہا ہے۔ ہم دیہات میں رہتے ہیں۔ شہر جاکر ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے کچھ نہیں بتایا۔ اب آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ برائے مہربانی کوئی حل بتائیں ہم بہت پریشان ہیں۔ یہ میرا پہلا بچہ ہے۔ (راحت لطیف‘ بلوچستان)

مشورہ: راحت بی بی! آپ کا پہلا بچہ ہے اسی لیے آپ پریشان ہورہی ہیں۔ بچے عموماً دودھ نکالتے ہیں۔ آپ اپنا دودھ پلاتی ہیں یہ بہت ہی اچھی بات ہے۔ اسے تھوڑاسا دودھ پلا کر کندھے سے لگا کر ڈکار دلائیے‘ پھر اسے دودھ پلا کر دوبارہ ڈکار دلائیے۔ ڈکار کے ساتھ تھوڑا سا دودھ بچہ نکال بھی دے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔لیٹ کر دودھ نہ پلائیں۔

سہاگے کی ایک ڈبی لیکراسے توے پر رکھیے‘ آنچ سے سہاگہ پھول جائیگا جب اچھی طرح کھیل ہوجائے‘ اتار کر باریک پیس لیجئے تھوڑا سا شہد میں ملا کر رکھ لیجئے۔ دن میں دوباربچے کو انگلی چٹادیا کیجئے۔ ایک چاول جتنا سہاگہ بچے کو ایک چمچہ دودھ میں حل کرکے بھی پلاسکتی ہیں۔ ہفتہ میں ایک دو بار پلادیا کیجئے۔

 

بچے باہر گھومتے ہیں

میرے تین بچے ہیں میں خود ملازمت کرتی ہوں دوپہر کے بعد گھر آتی ہوں اور گھر آکر گھر کے کام کاج میں لگ جاتی ہوں دو تین ماہ سے میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ میرے بچے باہر کچھ زیادہ گھومتے ہیں۔ رات کے آٹھ بجے تک باہر رہتے ہیں۔ آتے ہی سکول کاکام کرکے فارغ ہوجاتے ہیں گھر کے کام میں بھی دلچسپی نہیں لیتے۔ میرے شوہر رات گئے گھر آتے ہیں اور کھانا کھا کر سوجاتے ہیں۔ انہیں بچوں کی اورمیری کوئی فکر نہیں۔ اب میں کیا کہہ سکتی ہوں۔ بچے جمعہ کے روز جمعہ تک نہیں پڑھتے۔ ان کی سکول کی پڑھائی بھی ٹھیک جارہی ہے۔ بچوں کو میں کیسے سمجھائوں کہ آوارہ گردی اچھی نہیں ہے۔ (سکینہ خاتون‘ سرگودھا)

مشورہ:سکینہ بہن! اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ زیادہ دیر گھر سے باہر آوارہ بچوں کے ساتھ بچوں کا رہنا اچھا نہیں بلکہ بہت خطرناک ہے۔

آپ چھٹی کے دن گھر میں بیٹھ کر بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں انہیں مشورہ دیں کہ ان کا وقت کتنا قیمتی ہے پھر انہیں بتائیے کہ یہ اپنا فارغ وقت کیسے گزار سکتے ہیں زیادہ باہر گھومنے پھرنے کے نقصانات سے بھی آگاہ کیجئے۔ اس میں اپنے شوہر کو بھی شریک کیجئے کیونکہ وہ بچوں کو بہتر طور پر سمجھا سکتے ہیں۔ بچوں کو ڈیڑھ دو گھنٹے سے زیادہ باہر کھیلنے کیلئے نہ جانے دیں۔ انہیں نماز پڑھنے کی تاکید لازمی کیجئے‘ پہلے بچے باپ دادا کے ساتھ نماز پڑھنے مسجد میں جایا کرتے تھے اس طرح ان کو عادت پڑجاتی تھی بچوں کواچھی دینی اور تاریخی کتابیں لاکردیجئے۔ باہر گھومنے پھرنے کی طرف ان کی توجہ خودبخود کم ہوجائے گی۔ انہیں رات کو جلدی سونے اور صبح نماز کے وقت اٹھ کر نماز پڑھنے کی عادت ڈالیے تاکہ وہ صبح اٹھ کر نماز پڑھ سکیں۔ آپ آہستہ آہستہ بچوں کو گھر کے دوسرے کاموں میں بھی مصروف رکھ سکتی ہیں۔ اس طرح انہیں ذمہ داری کا احساس ہوگا۔ میز پر ناشتہ اور کھانے کی پلیٹیں ان سے لگوائیے اور برتن اٹھوائیے۔ چھٹی کے دن بچوں کے ساتھ مل کر گھر کی صفائی کیجئے۔ بچوںکو پھولوں کے گملوںمیں پانی ڈالنا‘ ان کی دیکھ بھال کرنا اور اپنے بستر صحیح رکھنا سکھائیے۔ آپ کی تھوڑی سی توجہ سے بچے گھر کے کاموں میں دلچسپی لیں گے اور باہر گھومنے کی طرف ان کی توجہ کم ہوجائے گی۔

 

پائوں میں بوائیاں

میرے پائوں میں بوائیاں ہوجاتی ہیں۔ گہرے چیر بن کر شدید تکلیف دیتے ہیں۔ چلنے پھرنے سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے خون بھی نکلتا ہے اس لیے کوئی ٹوٹکا بتائیے۔ (فوزیہ سحر‘ بہاولنگر)

مشورہ: سردی کے موسم میں عام طور پر بوائیاں ہوجاتی ہیں۔ آپ تین چار دن پانی میں شلجم ابال کر اس میں پائوں بھگوئیے اور شلجم کے قتلے بوائیوں پر رگڑئیے۔تھوڑا سا دیسی موم خریدیں۔ ناریل‘ زیتون یا سرسوں کا تیل جو بھی میسر ہو تھوڑا سا کٹوری میں ڈال کر گرم کیجئے۔ دھواں اٹھنے لگے تو اس میں موم کاٹ کر ملائیے۔ ایک چوتھائی پیالی تیل میں موم کا ایک ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا ڈالیے آگ ہلکی رکھیے۔ موم پگھل جائے تو چمچے سے آمیزہ نکال کر گہرے چیر میں انگلی سے بھرئیے۔ اس سے تکلیف کی شدت کم ہوجائے گی فوری طور پر آرام ملے گا۔ مہندی کے پتے رگڑ کر پائوں پر لگانے سے آرام آتا ہے کوئی چیز نہ ہو تو آپ خالص دیسی گھی گرم کرکے نمک ملائیے اور پائوں پر ملیے پانچ دن ملنے سے آرام آجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 740 reviews.