Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شادی میں رکاوٹ ڈالنے والے جادوکا علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

علامات

 دائمی سردرد‘ سینے میں شدید گھٹن کا احساس‘ خاص طور پر عصر کے بعد سے لیکرآدھی رات تک‘ منگتیر کو بدصورت منظر میں دیکھنا‘ بہت زیادہ پریشان خیالی‘ نیند کے دوران بہت زیادہ گھبراہٹ‘ کبھی کبھی معدے میں شدید درد‘ پیٹھ کی نچلی ہڈیوں میں درد۔

 

اس جادو کا علاج

 مریضہ پر پہلی قسم میں دم والی سورتیں(فلق و ناس) پڑھیں اگر اس پر مرگی کا دورہ پڑ جائے اور جن بولنے لگ جائے تو اس کیساتھ اسی طریقے سے نمٹیں جو ’سحرتفریق‘ میں بیان کردیا گیا ہے۔

٭ اگر اس پر مرگی کا دورہ نہ پڑے اور اسکے جسم میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوں تو اسے مندرجہ ذیل تعلیمات دیں:۔ ٭وہ شرعی پردے کی پابندی کرے۔ ٭نمازیں ان کے اوقات میں اداکرنے پر ہمیشگی کرے۔

 ٭گانے اور موسیقی وغیرہ نہ سنے۔٭ سونے سے پہلے وضو کرلے اور آیة الکرسی کی تلاوت کرے۔

٭ معوذات کی تلاوت کے بعد اپنی ہتھیلیوں میں پھونکے پھر انہیں پورے جسم پر مل لے۔

٭ ایک گھنٹے کی کیسٹ میں آیة الکرسی کو بار بارریکارڈ کریں جسے وہ روزانہ ایک بار سنتی رہے۔

 ٭ایک دوسری کیسٹ میں معوذتین (الفلق‘ الناس) کو بار بار ریکارڈ کریں اور اسے بھی روزانہ ایک بار سننے کی تلقین کریں۔ ٭ پانی پر دم کرکے اسے دیدیں‘ جس سے وہ ہر تیسرے دن پیتی اور غسل کرتی رہے۔ ٭ نماز فجر کے بعد 100 مرتبہ یہ دعا پڑھا کرے۔ لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحدَہ لَا شَرِیکَ لَہ، لَہ المُلکُ وَلَہ الحَمدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیر عورت ان تعلیمات پر مکمل ایک مہینہ عمل کرے اس کے بعد انشاءاللہ اسے مکمل شفاءنصیب ہوجائیگی اور جادو ٹوٹ جائیگا۔

(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 728 reviews.