Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجالس مجذوبی

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

(قارئین! تسبیح خانہ میں جمعرات درس کے بعد‘مجالس مجذوبی ‘ کے نام سے ایک نشست ہوتی ہے جس میں لوگ اعمال کی برکات سے حاصل شدہ اپنے تجربات و مشاہدات بتاتے ہیں ۔ آپ بھی اعمال سے ہونے کے فوائد و تجربات لکھیں‘ صدقہ جاریہ ہوگا۔)

 

سخت ترین طوفان سے نجات

ایک صاحب کھڑے ہو کر بتانے لگے کہ آج سے ڈیڑھ دوسال قبل ہم ساری فیملی پہاڑوں کی سیر کیلئے گئے ،ہم ناران کے ایک ہوٹل میں رکے تو رات کو ایسا طوفان آیا کہ دریا کا رخ بدل گیا اور رات کو جن ہوٹلوں سے ہم نے کھانا کھایا تھا وہ سارے سیلابی ریلے میں بہہ گئے، بہت تیز آندھی ،طوفان اور بارش تھی ۔دریا کے پانی کی خوفناک آواز یں ،ہمارے ہوٹل کے قریب سے آرہی تھیں‘ چونکہ ہمارا ہوٹل اونچا تھا اس لیے محفوظ رہے ،ہم ساری رات پریشان رہے، پھر ہم سب نے فیصلہ کیا کہ ہوٹل کی چھت پر جا کر اذانیں دیتے تھے۔ اذانیں دینے سے بارش بند ہو گئی، طوفان تھم گیا اورکچھ دیر بعد سورج نکل آیا، اللہ نے یہ موقع دیا تھا لہذاہم سب آسانی سے وہاں سے نکل گئے دوبارہ پھر پتہ چلا کہ وہاں پھر بارش ہوئی ہے۔

(حضر ت جی نے فرمایا کہ ایک حدیث میں ہے جب کسی بستی میں اذان دی جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس( بستی) کو اس دن اپنے عذاب سے بچا لیتے ہیں۔(طبرانی)

 

اذان کی برکت سے شفایابی

 ایک 15/14 سال کے بچے نے واقعہ سنایا کہ پچھلے درس میں بیمار ہونے کی وجہ سے نہیں آسکا لیکن انٹرنیٹ پر درس سنا تھا ،میںنے اذان پڑھ کر 7 مرتبہ اپنے دائیں کان اور 7 مرتبہ اپنے بائیں کان کاتصور کرکے دائیں اوربائیںکاندھے پر پھونک ماری مجھے بخار سے شفایابی ہو گئی۔

طریقہ عمل: مکمل اذان اور سورہ مومنون کی آخری چارآیات ، دونوں عمل مریض کے دونوںکانوںمیں اول و آخر تین، تین دفعہ درود شریف کے ساتھ ،صبح و شام سات ،سات بارپڑھ کر دم کریں اور اگر مریض خود کرے تو وہ پہلے اپنے دائیں کان کا تصور کر کے دائیں کندھے پر دم کر لے اور پھر بائیں کان کا تصور کرکے بائیں کندھے پر دم کرلیں۔ نوٹ:انتہائی سخت پریشانی اور بیماری کی صورت میں یہی عمل ہرگھنٹہ بعد کریں۔

 

جنات اور سایہ کی شکایت دور

ایک بزرگ فرما نے لگے کہ میری بہو کو جنات اور سایہ کی شکایت تھی ، جس کی وجہ سے وہ خود بھی بہت زیادہ پریشان رہتی تھی اورگھروالوںکوبھی بہت پریشان کرتی تھی ۔میںنے اذان والا عمل بتایا ،مسلسل اذان دینے سے اب اس کی حالت بہتر ہے اور وہ ٹھیک ہو گئی ہے۔

 

بجلی کے کرنٹ سے حفاظت

 میں واپڈا کے محکمے میں ملازم ہوں ،میں 11000 KV پر کام کر رہا تھا کہ مجھے بجلی کا جھٹکا لگا لیکن محفوظ رہا کیونکہ میں نے کام شروع کرنے سے قبل 11 مرتبہ            یَا حَفِیظ پڑھ لیا تھا۔ جس کی بدولت جان لیوا کرنٹ سے میری حفاظت ہو گئی۔(اورنگ زیب صاحب)

 

سورة الفیل سے مالی مشکلات ٹل گئیں

 جب میں 3 سال پہلے درس پر آنا شروع ہوا تو مجھے بہت زیادہ پریشانیاں اور مالی مشکلات تھیں۔ یہاں آکر بہت روحانیت ملی اور حضرت صاحب نے مجھے سورة الفیل کا ذکر بتایا ، جس سے میری مالی مشکلات ٹل گئیں اور معاملات حل ہونا شروع ہو گئے۔ درس کی برکت سے میں اعمال کی دنیا میں آگیا اور بیعت ہونے کی سعادت بھی حاصل کی ،اس سے قبل میرا کاروبار بالکل بند تھا، لیکن درس کی حاضری سے اور کلام الٰہی سے کاروباری وسعت و برکت ملی۔

سورة الفیل ہر موذی صفت رکھنے والی چیز سے چھٹکاراپانے کے لیے بھی بہت مجرب ہے، خواہ وہ موذی بیماری ہویا جانور بعد نماز عشاءتین سو تیرہ مرتبہ چالیس روز تک پڑھنے سے انشاءاللہ بلڈ پریشر شوگر جیسی بیماریوں سے چھٹکا را مل جائیگا۔(ندیم صاحب)

 

پریشانی ٹل گئی

ایک صاحب بتانے لگے کہ حضرت جی آپ نے درس میں بتایا تھا کہ جب بھی کوئی پریشانی ہو عشا ءکی نماز کے بعد مسجد میں یا گھرمیں ننگے سر ہو کر کھلے آسمان کے نیچے” یَا مُسَبِّبَ الاَسبَاب سَبِّب لِیَ الخَیرَ“پڑھیں آپ نے یہ عمل بتایا تھا، ہمارے ایک دوست بھائی نوید صاحب احمد پور میں تھے وہ ریڑھی لگاتے تھے، حکومتی ادارے نے بازار میں ریڑھیاں ہٹوا دیں انہوں نے 700 مرتبہ یہ دعا اول و آخر درود شریف گیارہ، گیارہ بار چالیس روز عشاءکی نماز کے بعد کھلے سر، کھلے آسمان کے نیچے پڑھی وہ کہتے ہیںکہ میں اس عمل کی وجہ سے مالی طور پر بہت زیادہ خوش ہوا ۔ اور انھوںنے آپ کی خدمت میں سلام بھی بھجوایاہے۔

غیبی مدد اور سہولت کا سامان

 میں نے سب سے زیادہ جس عمل کا فائدہ پایا وہ سورہ یٰسین کا ہے، اس عمل کو اہتمام کے ساتھ فجر کی نماز کے بعد بغیر بولے پڑھتا ہوں، سارے دن کے جتنے کام ہیں اللہ پاک اس میں بہت زیادہ برکت، غیبی مدد اور سہولت کا سامان پیدا کر دیتا ہے ۔ صبح فجر کے بعد ایک دفعہ پڑھنے والے کی دن بھر کی تمام حاجتیں پوری ہوتی ہیں۔(عبدالودودصاحب)

 (حضر ت جی نے فرمایا”یہ سورة قرآن کا دل ہے“ ۔”سورة یٰسین پڑھنے والے کودس قرآن ختم کرنے کاثواب ملتا ہے“۔(ترمذی شریف) ”اس سورة کو مرد وں پر پڑھنے کا حکم فرمایا گیا ہے“۔ ) (نسائی)

 

باتھ روم کی دعا اورڈیپریشن سے نجات

میں طہارت خانے (باتھ روم) جانے کی دعا 3 سال سے پڑھ رہا ہوں ، اس سے قبل بہت زیادہ پریشانی اور تھکاوٹ رہتی تھی ذہنی ڈپریشن رہتا تھا، لیکن اس کے اہتمام کے بعد ذہنی طور پر پرسکون رہتا ہوں اور جسم بھی ہلکا سا محسوس ہوتا ہے۔ (محمد بلال )

(حضرت جی نے فرمایا کہ بیت الخلاءکی مسنون دعایہ ہے:”اللھم انی اعوذبک من الخبث والخبائث“

حدیث پاک میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ ان بیت الخلاﺅں میں شیاطین موجود ہوتے ہیں (ابوداﺅد)۔جب کوئی شخص یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو وہ ان شیاطین وجنات سے محفوظ ہوجاتا ہے۔)

 

سفر کی حفاظت کا وظیفہ

 میں دوران سفر 11 مرتبہ ”یَاحَفِیظُ “اور گھر سے نکلنے کی مسنون دعا اور قرآن پاک کی آخری 6سورتوں کا اہتمام سفر شروع کرتے ہوئے کرتا ہوں، الحمد للہ ا س کی برکت سے نہایت فائدہ ہوا ہے اور کبھی بھی نقصان نہیں ہوا ۔ایک توجہ پر حضرت کا جو بیان تھا ،اس دن میں نہیں آیا تھا بہن ہسپتال میں تھی ،میںنے سوچا پریشانی ہے ،حضرت نے توجہ پر بیان فرمایا تھاآج توجہ سے ذکر کرناچاہیے ،اللہ پاک کے فضل سے بہت عافیت ہوگئی۔ (محمد بلال)

 

کمرکے مہروں کے درد میں کمی

ایک صاحب بتاتے ہیں کہ ہمارے گھر میں کام کرنے والی آتی ہے ،اس کے شوہر کی کمر کے 7 مہرے ہل گئے ہیں ،وہ مسلسل چارپائی پر لیٹے رہتے ہیں اور کام کاج نہیں کر سکتے ،وہ رات کو درد کی شدت کی وجہ سے نہ تو خود سو سکتے ہیں اور نہ ہی گھر والوں کو سونے دیتے ہیں اور غلیظ گالیاں بکتے ہیں۔ میں نے انہیں صبح وشام دائیں اور بائیں کان میں سات ،سات مرتبہ اذان اور سورة المومنون کی آخری چارآیات والا عمل بتایا، انہوں نے شروع ہی کیا تو وہ پرسکون ہو گئے۔ اب خاموشی سے لیٹے رہتے ہیں اور کسی کو تنگ نہیںکرتے اور کل رات وہ مریض اس عمل کی برکت سے سکون سے سویا ہے۔ (راشد فہیم صاحب)

 

گمشدہ بچے مل گئے

ایک صاحب بتا نے لگے کہ میں ضلع سرگودھا سیال موڑ کے قریب رہتا ہوں پچھلے ہفتے کا واقعہ ہے کہ ہمارے گاﺅں کے ایک گھر کے دو لڑکے غائب ہو گئے (گم ہو گئے) میںنے ان سے فون پر پوچھا اور انہیں سورہ کوثر کا عمل بتایا اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ 129 مرتبہ سورہ کوثر کا عمل کریں، انہوںنے کہا کیا چلتے پھرتے دن بھر کھلا بھی پڑھنا ہے، صبح وشام کے علاوہ بھی کرنا ہے؟۔میں نے کہا : ہا ں! چلتے پھرتے بھی کھلاپڑھیں ،یعنی ایک سوا لاکھ مکمل کریں، انہوں نے ابھی شروع ہی کیا تھا کہ ایک بچہ ملا اور دوسرا بچہ دوسرے دن مل گیا یہ سب کلام ِالٰہی کی برکت ہے۔

 

ذکر الٰہی سے مسائل حل ہو گئے

ایک صاحب بتانے لگے کہ ایک عورت کی بیٹی بے آباد ہو کر اس کے گھر واپس آگئی عورت بہت زیادہ پریشان تھی کیونکہ اس کا داماد باہر کے ملک امریکہ میں مقیم تھا اور بہت دولت مند اور خوبصورت بھی تھا، لیکن اس کی بیٹی کو واپس بھیج دیا تھا ۔ میںنے اسے حضرت حکیم صاحب کے پاس بھیج دیا، حضرت نے اسے ذکر دیا۔ اس نے پڑھنا شروع کر دیا چند دن بعد ملی اور بتایا کہ اس کا داماد خود آکر اس کی بیٹی کو واپس لے گیا ہے ۔ وہ ذکر دوانمول خزانے کاتھا، اس کو انہوں نے نہایت ہی توجہ ودھیا ن سے پڑھا۔جس پر اللہ پا ک نے ان کا نہایت ہی پریشان کن مسئلہ آسان کردیا۔ (دوانمول خزانہ کتاب کے آخرمیں درج ہے)(عبدالودود صاحب)

 

سخت مقدمات سے نجات مل گئی

 حضرت صاحب ایک مرتبہ جہانیاں تشریف لے گئے تھے ،حضرت نے مجھے ایک عمل کی اجازت دی وہ ذکر تھا( لَا اِلَہَ اِلَّا اَنتَ سُبحٰنَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰلِمِینَ بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ) میرے ایک دوست نمبردار تھے فوت ہو گئے ان کے بچوں پرناجائز 12/10 مقدمات ہو گئے وہ 2 ماہ بعد مٹھائی کا ڈبہ ہاتھ میں لے کر آئے اور کہا کہ آپ نے جو ذکر بتایا تھا ،اس کی برکت سے ہمارے مقدمات ختم ہو گئے ہیں۔

میںنے یہ عمل کیا ا ور لوگوں کو بھی بتایا۔ ایک عورت میرے پاس آئی کہنے لگی: میرا شوہر میری طرف رجوع نہیں کرتا وہ دوسری شادی کرنا چاہتا ہے۔ میںنے اسے یہی عمل بتایا اور کہا کہ نماز کی پابندی کرو، وہ عورت 2 ماہ کے بعد واپس آئی اور کہا کہ اب میرا شوہر ٹھیک ہو گیا ہے اور ہم ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں ۔ یہ عمل میں نے کئی اور لوگوں کو بھی بتایا اور ان کو اس عمل سے بہت ہی فائدہ ہوا۔

مزید بتانے لگے بتاتے ہیں ہمارے یہاں کے ایک مولانا صاحب پر دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ ہوا، ان کے مخالفین کہتے تھے، اب یہ مولوی نہیں بچے گا، انہوںنے حضرت سے رابطہ کیا حضرت نے(لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحٰنَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰلِمِین بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ) کا ذکر بتایا وہ یہ ذکر کرتے رہے انہوںنے خود کو عدالت میںپیش کیا کیونکہ وہ مفرور تھے اور ایک ہی ماہ میں اس ذکر کی برکت سے بری ہو کر گھر آگئے۔ (صوفی حاجی جاوید صاحب جہانیاں)

ذکرکاطریقہ یہ ہے کہ ہر پل ہر سانس اس وظیفے کوپڑھا جائے اپنا مقصد ذہن میں رکھ کرپڑھا جائے اور سوالاکھ کاختم کیاجائے اسکے بعد عمل کی تاثیر برقرار رکھنے کے لیے ایک، ایک تسبیح صبح شام پڑھ لی جائے۔

 

جسمانی درد اور جنات سے حفاظت

گوجرانوالہ کے ایک وکیل صاحب نے ایک عمل کا مشاہدہ کافی عرصے سے کیا ہے یہ راز دار ی کا عمل ہے اور کافی لوگوں کو فائدہ ہوا ہے ،وہ عمل یہ ہے۔ یَاحَفِیظُ، یَاحَفِیظُ، یَاحَفِیظُ، یَا رَقِیبُ، یَا وَکِیلُ، یَا نَاصِرُ، یَا بَصِیرُ، یَا اَللّٰہُ، یَا اَللّٰہُ، یَا اَللّٰہُ کسی بھی قسم کی درد ہو اسے روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھنے سے وہ درد بھی اور اس کی وجہ بھی ختم ہو جاتی ہے۔ اگر جنات حاضر نہ ہو رہے ہوں یااڑی کر رہے ہوں تو 21 مرتبہ پڑھ لیں ان کی اڑی ختم ہو جاتی ہے اور اگر کسی مریض نے خود دیکھنا ہو کہ اس کے ساتھ کیا معاملہ ہے تو یہ پڑھ کر 101 مرتبہ اول وآخر درود شریف تین دفعہ اپنے اوپر پھونکے ۔وہ خود دیکھ لیتا ہے کہ کیا معاملہ ہے۔(یہ تا ثیر عام طور پر عامل حضر ات کو حاصل ہوتی ہے )

 

جنات اور سایہ کی شکایت دور

ایک بزرگ فرما نے لگے کہ میری بہو کو جنات اور سایہ کی شکایت تھی ، جس کی وجہ سے وہ خود بھی بہت زیادہ پریشان رہتی تھی اورگھروالوںکوبھی بہت پریشان کرتی تھی ۔میںنے اذان والا عمل بتایا ،مسلسل اذان دینے سے اب وہ ٹھیک ہو گئی ہے۔

مجالس مجذوبی میں بیان کیے گئے لوگوں کے حیرت انگیز فوائد اب کتابی شکل”مشکلات سے نجات پانے والوں کے روحانی تجربات“ کی جلد اول میں شائع ہوچکے ہیں۔آج ہی عبقری کے دفتر سے طلب کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 725 reviews.