Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال، قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

جنوری کے جوابات

آپ سفر کرنے سے پہلے ایک چنے کے برابر ستر شفائیں منہ میں رکھیں گولی کی طرح چوستے جائیں۔ جب ختم ہوجائے دوبارہ پھر رکھ لیں۔ انشاءاللہ آپ کا سفر بخیرو عافیت گزر جائے گا۔ جہاں تک آپ کے دوسرے مسئلے کا تعلق ہے آپ صبح و شام 129 بار سورہ کوثر اول و آخر سات بار درود شریف کے پڑھیں یہ ماہنامہ عبقری میں بھی کئی بار چھپ چکا ہے اور میرا ذاتی آزمودہ بھی ہے اور میں روزانہ پابندی سے اسے کرتا ہوں۔(محمد حذیفہ‘ کراچی)

٭ آپ ہمیشہ جب بھی سفر کا ارادہ کریں تو گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے سات بار سورہ الم نشرح مع تسمیہ پڑھ لیا کریں۔ رزق کی تنگی اور پریشانی کیلئے آپ ہر نماز کے بعد سات بار سورة النصر پابندی سے پڑھا کریں۔ بہت جلد غیب سے دروازے کھلیں گے۔(انیلہ عادل‘ جہلم)

2۔آپ کو ایک آزمودہ اور بارہا کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ بتارہی ہوںآپ ہروقت سورہ اخلاص توجہ اور اپنی اس بیماری کا تصور کرکے پڑھا کریں‘ناغہ کے دنوںمیں صرف درود شریف پڑھا کریں۔ انشاءاللہ آپ کی زبان صاف ہوجائے گی۔ جب بھی بات کریں ٹھہرٹھہر کر اور اعتماد سے کیا کریں۔ اس کے ساتھ آپ روزانہ پابندی سے نورانی مراقبہ کیا کریں۔ (حرانعیم‘ملتان)

3۔ابھی سردیوں کا موسم چل رہا ہے آپ بیٹی کو تل کے لڈو یا بادام اور میوہ جات کا دال کا حلوہ بنا کر استعمال کروائیں۔ بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔اس کے ساتھ اگر آپ دوائی بھی استعمال کروانا چاہتے ہیں تو ستر شفائیں اور اکسیرالبدن بھی استعمال کروائیں۔(حکیم شاہد علی‘ لاہور)

٭سات دفعہ اذان‘ سات دفعہ سورة المومنون کی آخری چار آیات پڑھ کر بچی کے دونوںکانوں میں سونے سے پہلے پھونک دیا کریں۔ اس سے پہلے رات کوباوضو ہوکر بچی کو پیشاب وغیرہ کروا کر سلائیں۔ انشاءاللہ آپ کا یہ مسئلہ چند دنوں میں ہی ٹھیک ہوجائے۔ عمل مکمل توجہ سے کریں۔ (شائستہ نوید‘ راولپنڈی)

 

فروری کے سوالات

قارئین! میں غیرشادی شدہ لڑکی ہوں‘ سمارٹ ہوں مگر میرا پیٹ شادی شدہ خواتین کی طرح بہت زیادہ باہر نکلا ہوا ہے‘ جو بہت عجیب لگتا ہے‘ اچھے کپڑے نہیں پہن سکتی‘ میں چاہتی ہوں کہ میرا پیٹ کمر کو لگ جائے۔دوسرا میرے چہرے پر بہت گہری چھائیاں ہیں جو کسی علاج سے دور نہیں ہوتی ‘ رنگ بہت صاف ہے۔ قارئین مجھے کوئی علاج بتائیں۔ (سدرہ‘ ملتان)

2۔محترم السلام علیکم! میرے پائوں کے انگوٹھے کے پاس ہڈی بڑھ رہی ہے۔ پلیز! مجھے کوئی وظیفہ‘ طریقہ یا علاج بتادیں جس سے یہ ہڈی واپس اپنی جگہ چلی جائے۔ یہ ہڈی تنگ جوتا پہننے سے باہر نکلی ہے۔ میں آپ کی مشکور ہونگی۔ (مسز آفتاب‘ پشاور)

3۔قارئین!میں قرآن حافظ ہوں۔ میری عمر 17 سال ہے۔ دوران حفظ میری یادداشت بہت کمزور ہونا شروع ہوگئی تھی اور اب مجھے بھول جانے کی بیماری بھی ہے۔ سر کے بال بھی گرتے ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ برائے مہربانی میرے مسئلے کا حل بتائیں تاکہ میری یادداشت اور حافظہ پہلے کی طرح تیز ہوجائے۔ (معین مظہر‘ راولپنڈی)

4۔میری عمر اٹھارہ سال ہے‘میرامسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر‘ کمرپر‘ گردن سے تھوڑا نیچے پیپ والے دانے بنتے ہیں‘ جنہیں میں نکال دیتی ہوں اور بعد میں سوراخ بن جاتے ہیں‘ میں نے ایک سال پہلے رنگ گورا کرنیوالی کریمیں استعمال کیں جس کی وجہ سے میرے منہ پر کافی بال اُگ آئے‘ مجھے معدے کا بھی مسئلہ ہے‘ مجھے ٹانسلز بھی ہیں‘ دیکھنے میں ہڈیوں کا ڈھانچہ لگتی ہوں۔ قارئین پلیز مجھے کوئی علاج بتائیں میں ڈاکٹروں سے عطائی حکیموں سے کروا کروا تھک گئی ہوں....(مصباح محمود‘ چشتیاں)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 721 reviews.