Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دل کی ہر بیماری کا علاج درود شریف (ع،م۔ چوہدری)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2012

 

گھر میں خوشحالی اور سکون کیلئے

اس درود پاک کو روزانہ گھر میں ایک مرتبہ پڑھنے سے گھر میں خوشحالی اور سکون رہتا ہے اگر کوئی رشتہ دار‘ بیوی یا اولاد کسی مسئلے میں تنگ کرتی ہو تو 11 مرتبہ یہ درود شریف پڑھ کر پانی پر پھونک کر پانی پلادیں۔ ہرطرف سے مخالفت ختم ہوجائے گی اور ماحول موافق ہوجائے گا۔ حضرت خواجہ حسن بصری رحمة اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جو شخص چاہتا ہو کہ اسے حوض کوثر سے بھر بھر کر جام پلائے جائیں تو اسے یہ درود پڑھنا چاہیے۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اَلِ وَاَصحَابِہ وَاَولَادِہ وَاَزوَاجِہ وَ ذُ رِّیَّتِہ وَاَھلِ بَیتِہ وَاَصھَارِہ وَ اَنصَارِہ وَاَشیَاعِہ وَمُحِبِّیہ وَاُمَّتِہ وَعَلَینَا مَعَھُم اَجمَعِینَ یَآاَرحَمَ الرَّاحِمِینَ o

 

درود قرآنی

اس درود پاک کے الفاظ یہ ہیں’اے اللہ! قرآن کے حروف کے برابر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج“ اسی لیے اسے درود قرآنی کہا جاتا ہے۔ اس درود پاک کے بے پناہ فوائد ہیں۔ مختصراً یہ کہ اس درود پاک کے پڑھنے سے دل میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بے پناہ محبت پیدا ہوجاتی ہے۔ قرآن پاک کی تلاوت سے پہلے اور آخر میں سات سات مرتبہ پڑھنے سے وہ شخص اور اس کا گھر ہمیشہ خوشحال اور پرسکون رہے گا۔ خشک سالی میں مسجد میں جمع ہوکر اجتماعی طور پر سوا لاکھ مرتبہ یہ درودشریف پڑھنے سے رحمت خداوندی کا بادل آسمانوں پر چھا کر برس جاتا ہے۔ اس درود شریف کو تین مرتبہ صبح و شام پڑھنے سے اس قدر رحمتیں نازل ہوتی ہیں کہ جو احاطہ گنتی سے باہر ہیں۔ درود قرآنی یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَاَصحَابِہ بِعَدَدِ مَافِی جَمِیعِ القُرآنِ حَرفًا حَرفًا وَّبِعَدَدِ کُلِّ حَرفٍ اَلفًا اَلفًا۔

 

درود مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

اس درود پاک کاعمل نیک صفات سے متصف ہوجائے گا۔ کثرت سے پڑھنے والا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میںمحو رہے گا۔ جو شخص صبح و شام یا ہرنماز کے بعد اس درود شریف کی تلاوت کرتا رہے گا وہ ذلت سے نکل کر عظمت میں آجائے گا۔ ادنیٰ سے اعلیٰ مرتبہ پر پہنچے گا۔ اگر کسی حاکم یا افسر کے پاس جائے گا تو عزت پائے گا۔ اسے کثرت سے پڑھنے والا کا دل روشن ہوجاتا ہے اور اسے سچے خواب نظر آنے لگتے ہیں۔ خواب میں بزرگوں کی زیارت ہوگی۔ اگر شدید قسم کے بیمار آدمی کے سرہانے درود مبارک کو سو مرتبہ پڑھا جائے اور اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے بیمار کی صحت یابی کی دعا کی جائے تو اللہ قبول فرمائے گا۔ درود شریف یہ ہے:۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی حَبِیبِکَ المُصطَفٰی وَعَلٰی آلِہ وَسَلِّم۔

 

ایک عظیم درود پاک

حضرت شیخ یوسف بن اسمٰعیل نبہانی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ شیخ محمدصالح کی وہ تحریر جو صاحبزادہ عبدالحئی نے مجھے دکھائی اس میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ درود پاک‘ اس کی فضیلت اور سند درج ہے۔ اس کے مطابق اس درود شریف کی بزرگی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے ایک دفعہ پڑھنے سے ایک ہزار بار درود شریف پڑھنے کا ثواب ملے گا۔ درود پاک یہ ہے:۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَآلِہ بِقَدرِ حُسنِہ وَجَمَالِہ وَنُورِہ وَکَمَالِہ وَسَلِّم تَسلِیمًا۔

 

کان کے درد سے نجات کیلئے

کئی بچے کان کے درد سے تڑپ تڑپ کر روتے رہتے ہیں۔ ان کے والدین طرح طرح کی دوائی استعمال کرتے ہیں۔ لوگ بھی کان کے مرض کے علاج کروانے بڑے بڑے ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں مگر یہ ایک ایسا درود ہے کہ جو کان درد کیلئے مکمل شفاءہے۔ شفاءالقلوب بذکر المحبوب از مولوی نبی بخش حلوائی رحمة اللہ علیہ میں درج ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کسی کے کان میں گرانی ہو تو یہ درود پاک پڑھے۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الاَوَّلِینَ وَالاٰخِرِینَ وَفِی المَلَائِ الاَعلٰی اِلٰی یَومِ الدِّینِ۔

 

دانتوں کے درد کیلئے درود شریف

دانتوں کی کئی بیماریاں ہوتی ہیں۔ ان کو چھوڑ دیا جائے تو ان سے کئی اور بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ کچھ ایسی بھی جو جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔ لوگ مایوس ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر اور طبیب جواب دے دیتے ہیں۔ منہ کا ذائقہ جاتا رہتا ہے اور لوگ کھانے پینے سے قاصر ہوجاتے ہیں۔ اس مرض کو زائل کرنے کیلئے یہ درود شریف اکسیر اعظم ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر حالت میں شفاءدے دیتا ہے۔ خرچ کچھ بھی نہیں آتا‘ شفاءمکمل اور ثواب اس کے علاوہ۔ جن کے منہ سے بدبو آتی ہو چاہے دانتوں کی وجہ سے ہو چاہے کسی پیاز اور مولی وغیرہ کے کھانے سے ہو وہ بھی ایک سانس میں گیارہ مرتبہ اس درود پاک کو پڑھ کر فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ درود پاک یہ ہے:۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلَی النَّبِیِّ الطَّاھِرِ۔

 

دل کی بیماری کیلئے درود پاک

یہ درود بھی ہے اور مکمل شفاءبھی ہے۔ دل کے درد اور جملہ امراض قلب کیلئے ایک لاجواب دوا ہے۔ بالخصوص دل دھڑکنے‘ دل تڑپنے‘ دل ڈوبنے‘ دل بڑھنے‘ کمزور ہونے اور دل بیٹھنے کیلئے مجرب نسخہ کیمیا ہے۔ یہ درودپاک 315 مرتبہ روزانہ پڑھنے چاہئیں۔ اللہ تعالیٰ دل کے ہر مرض سے شفاءعطا فرمائے گا۔ آج کل دل کی بیماری عام ہے۔ تندرست اگر پڑھتے رہیں تو دل کے امراض سے انشاءاللہ محفوظ رہیں گے۔ درود پاک یہ ہے:۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَدَوَائِھَا وَنُورِ الاَبصَارِ وَ ضَیَائِھَا وَعَلٰی آلِہ وَاَصحَابِہ وَبَارِک وَسَلِّم۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 706 reviews.