Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گردوں کے علاج کا خواب میں ملا عمل (راوی اللہ دتہ مریدکے)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2012

 

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

 

میں نے اپنی بیوی سے پوچھا مجھے صحیح بات بتائو۔ اُس نے جواب دیا:” کچھ نہیں“۔ میں نے کہا مجھے صحیح بات بتائو ‘ میرے اصرار پر میری بیوی نے بتایا کہ ڈاکٹر نے کہا ہے اس کے گردے ختم ہوگئے ہیں اس کی خدمت کرو

اللہ دتہ نامی بزرگ نے اپنی آپ بیتی عبقری کے دفتر میں انٹرویو دیتے ہوئے سنائی‘ ان کو گردوں کے لاعلاج امراض سے کیسے نجات ملی یہ انہی کی زبانی سنتے ہیں:۔

 میرے گردے پہلے خراب ہوگئے تھے ہلکی ہلکی درد ہوتی رہتی تھی بعد میں آہستہ آہستہ زخم ہوگئے گردے میں جب زخم ہوئے تو میں جدے میں ڈرائیور تھا۔ اس دوران میں ایک معجون بناتا تھا اس معجون کا فائدہ یہ تھا کہ جب بھی کھاتا تھا میرا پیٹ صاف ہوجاتا تھا۔ اس کا نسخہ حسب ذیل ہے:۔

سکمونیاں ایک تولہ۔ بادام کی گریاں ایک پائو۔ گلقند ایک پائو۔ سکمونیاں اور بادام کی گریاں پیس کر یک جان کرلیں۔ بعد میں بادام کی گریوں کا پائوڈر بنانا ہے۔اس معجون کا مجھے بہت فائدہ ہوا جب میں کھاتا تھا تو میرے پورے معدے کی صفائی ہوجاتی تھی۔ آہستہ آہستہ لوگوں کو سعودیہ میں پتہ چلنا شروع ہوگیا۔ میں نے یہ نسخہ گھر میں بنانا شروع کردیا اور اس کے ایک پائو کی قیمت 35 ریال رکھ دی۔جس سے میری روزی چل پڑی۔ دو تین شیشی لوگ لے جاتے تھے جس سے مجھے اچھی خاصی آمدن ہوجاتی تھی۔ جس سے میں کھانا کھاتا‘ مکان کا کرایہ بھی دیتا تھا اور اس کے علاوہ بھی میرے بچ جاتے تھے۔جب میرے گردے زیادہ خراب ہوگئے تو درد بھی زیادہ ہونے لگی۔ پھر پیشاب میں پس آنا شروع ہوگئی۔ میں بڑا تنگ رہا۔ ڈاکٹروں سے مشورہ کیا۔ جدہ کے بڑے ڈاکٹر سے مشورہ کیا جو امریکہ سے پڑھ کر آیا تھا۔ وہ میرا ہمسایہ تھا جس سے میری اچھی خاصی سلام دعا تھی۔ اسکی ایک گورنمنٹ ہسپتال میں ڈیوٹی تھی۔ میں گورنمنٹ ہسپتال گیا اس نے ٹیسٹ لیے اور کہا کہ آپ کے گردے ختم ہوگئے ہیں۔ آپ کے ایک گردے میں دس زخم ہیںاور دوسرے گردے میں آٹھ زخم ہیں۔ آپ اس طرح کریں آپ چپ کرکے گھر واپس پاکستان چلے جائیں۔آپ کا علاج نہیں ہوسکتا۔ میں سترہ سال سعودی عرب رہا تھا۔ پھر میں پاکستان واپس آگیا۔ میرا کاروبار ختم ہوگیا۔ سعودیہ میں میرا پٹرول پمپ تھا جو میں نے ڈرائیوری سے پیسے کما کر ٹھیکے پر لیا تھا جو کہ سعودیہ کے شہر جیزان میں واقع تھا۔

میں نے پاکستان میں آکر لاہور‘ مریدکے اور نارنگ منڈی میں چیک کروایا سب نے مجھے جواب دے دیا۔

نارنگ میں ایک دیندار ہمدرد ڈاکٹر تھا اُس نے میری بیوی کے کان میں ایک بات بتائی وہ رونا شروع ہوگئی۔ میں نے اپنی بیوی سے پوچھا مجھے صحیح بات بتائو۔ اُس نے جواب دیا:” کچھ نہیں“۔ میں نے کہا مجھے صحیح بات بتائو ‘ میرے اصرار پر میری بیوی نے بتایا کہ ڈاکٹر نے کہا ہے اس کے گردے ختم ہوگئے ہیں اس کی خدمت کروچونکہ وہاں کاروبار چھوڑ کر آیا تھا‘ میں نے کہا غریب آدمی ہوں نقصان ہوگیا ہے پھر میں دوبارہ سعودیہ چلا گیا۔

 جب میں دوبارہ سعودیہ میں گیا تو اُس ڈاکٹر کے بھائی نے ڈاکٹر کو بتادیا کہ وہ دوبارہ آگیا ہے۔ ڈاکٹر مجھے ملنے گھر آگیا۔ ڈاکٹر نے اصرار کیا کہ تم نے مرنا ہے لہٰذا گھر جاکر مرو‘ اپنی میت کو خراب مت کرو۔ 16 دن بعد میں واپس آگیا۔ جہاز میں ایئر ہوسٹس اعلان کررہی تھی کہ ہم 32 ہزار فٹ کی بلندی پر ہیں۔ اے سی بہت زیادہ ٹھنڈک کررہاتھا۔ میں نے بٹن دبایا کرسی دراز ہوگئی اور میں سکون سے اپنے اوپر چادر لیکر لیٹ گیا۔ میں ابھی لیٹا ہی تھا کہ مجھے نیند آگئی اور میں سوگیا۔ مجھے خواب آیا۔ خواب میں آواز آئی کہ تمہارا اللہ اور اُس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں؟ اللہ تعالیٰ نے شہد میں علاج رکھا ہے 80 موذی بیماریوں کا اور حدیث ہے کہ کلونجی میں سوائے موت کے ہر مرض کا علاج ہے اور جاکر شہد اور کلونجی (اس طریقے) پر ملا کر استعمال کرو۔ جب میں ایئرپورٹ سے باہر آیا تو لوگوں نے پوچھا کیا لائے ہو؟ میں نے کہا کچھ نہیں۔ بس میرا علاج کرو۔ ایئرپورٹ پر ہی ایک بندے سے میں نے کہا مجھے شہد لادو‘ ایک کو کہا مجھے کلونجی لادو۔ ایک آدمی نے کہا کہ خالص شہد نہیں مل رہا۔ میرا ایک دوست سرگودھا میں تھا میں دوسرے دن اُس کے پاس چلا گیا۔ اُس نے مجھے پوچھا کیوں آئے؟ میں نے کہا شہد نہیں مل رہا؟ میں بہت پریشان ہوں۔ اس نے کہا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس نے اپنے آدمیوں سے کہا شہد ڈھونڈ کر لائو۔ شام کو اس کے آدمی شہد ڈھونڈ لائے اور میں وہاں سے چھ کلو شہد لے کر واپس آیا۔شہد لا کر گھر میں میں نے وہ نسخہ اسی طرح بنایا جس طرح مجھے خواب میں بتایا گیا تھا۔ کلونجی دو کلو لی اسے صاف کرکے اس میں پانی ڈال کر اس کو دھولیا اس میں سے مٹی نکل گئی پھر اس میں پانی صاف بھر دیا۔دس بارہ کلو پانی بھر دیا۔ ساری رات اس کو بھگو رکھا۔ صبح اٹھ کر اسے دھیمی آگ پر چڑھا دیا۔ پانی جب ابالے کھانے لگا۔ ایک گھنٹہ پانی ابالے کھاتا رہا۔ اس سے کلونجی کے دانے ہلکے سرخی مائل ہوگئے۔ کپڑے سے پانی پن کر کین بھر کر رکھ لیا۔ صبح اٹھ کر کلونجی کا پانی دو گلاس لے کر اتنا شہد ڈالا کہ میٹھا ہوگیا۔ اُس کے بعد پی لیا۔ تین بار شفاءمن جانب اللہ پڑھ کر وہ پانی نہار منہ پی لیتا۔ تقریباً ایک ہفتہ میں نے پانی پیا تو مجھے محسوس ہوا کہ جب میں پیشاب کرنے جاتا تھا تو پیشاب میں ایسے جیسے سفید رنگ کا پائوڈر نکل رہا ہو۔ دراصل وہی اندر بیماری تھی جس نے گردے کو نقصان پہنچایا ہوا تھا۔ وہی کریٹنن وہی یوریا اور وہی کریسٹل اور وہی پوٹاشیم تھے جو کہ کلونجی کے پانی اور شہد کی برکت سے پیشاب کے ذریعے نکلنا شروع ہوگئے جنہیں ڈائیلاسسز مشین نے نکالنا تھا۔پھر میں لاہور آیا اُسی ڈاکٹر کے پاس۔ میں نے ڈاکٹر کو کہا کہ میں آگے سے کافی صحیح ہوگیا ہوں۔انہوں نے جب مجھے چیک کیا اور پرانا ریکارڈ دیکھا تو کہنے لگے یہ ہوہی نہیں سکتا تم نے کیا کیا ہے۔ میں نے سارا واقعہ بتادیا۔انہوں نے مجھ سے طریقہ پوچھا جو میں نے بتا دیا۔ میں نے مستقل استعمال جاری رکھا۔ تقریباً دومہینے کے بعد میرے گردے صحت یاب ہونا شروع ہوگئے۔ دو مہینے کے بعد شہد بھی ختم ہوگیا اور پانی بھی ختم ہوگیا۔ میں نے وہ پانی فریج میں رکھا ہوا تھا۔ جب ضرورت پڑتی تھی نکال کر شہد ملا کر پی لیتا تھا۔ دن میں صرف ایک دفعہ صبح نہار منہ۔ آہستہ آہستہ میرے گردوں کی سوجن ختم ہوگئی۔ پہلے میرے گردے اتنے متورم ہوگئے تھے کہ جب میں پہلو کے بل لیٹتا تو گردوں کی ورم سے مجھے چبھن محسوس ہوتی اور گردے دبتے ہوئے محسوس ہوتے۔ پہلے میں چل پھر نہیں سکتا تھا اللہ نے مجھے صحیح کردیا میں چلنا پھرنا شروع ہوگیا۔ میں نے یہ نسخہ دو تین اور لوگوں کو بتایا وہ بھی ٹھیک ہوگئے۔ ایک وکیل عباس لاہور میں تھا وہ بہت زیادہ پریشان تھا۔ میں نے اس کی بیوی کو بتایا کہ یہ والا نسخہ استعمال کرو۔ اُس کو بھی اللہ نے آرام دے دیا۔ اُس نے کہا اس بندے سے مجھے ملائو۔ میرے پائوں کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا میں اس سے ملنے نہ جاسکا۔ جو بھی مجھے کہتا کہ میرے گردے میں پتھری ہے میں اسے کہتا کہ ایک تولہ کلونجی اور شیشیم جیسے پنجابی میں ٹالی بھی کہتے ہیں۔رات کو کلونجی ایک کپ پانی میں بھگو رکھیں اور صبح اسے سردائی کی طرح گھوٹ کر پی لیں۔ تقریباً دو سے تین ہفتے استعمال سے پتھری نکل جاتی ہے۔قارئین! آج مجھے پانچ سال ہوگئے ہیں میرے گردے بالکل صحت یاب تندرست اور میں شفاءیاب ہوں چلتا پھرتا اور اس وقت عبقری کے دفتر بیٹھا انٹرویو دے رہا ہوں اور میں بالکل صحت یاب ہوں۔ مجھے گردوں کی کوئی تکلیف نہیں۔

 

نوٹ

 عبقری کے قارئین کو یہ تحفہ ہمارے ایک معمر بزرگ پیر محمد ظہیرالحسن آف مریدکے نے عبقری کے ایڈیٹر سے ملاقات کے وقت تعارف کروایا پھر پیر صاحب نے قارئین کی محبت اور عبقری سے والہانہ محبت کوسامنے رکھتے ہوئے اللہ دتہ صاحب کو اپنے گاڑی میں بٹھایا اور عبقری کے دفتر لے آئے۔ ایڈیٹر عبقری نے ان سے جو باتیں کیں وہ با ربط صحیح لیکن من وعن عبقری کے قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔ گردے فیل ہوگئے ہوں‘ پریشان نہ ہوں‘ طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انمول تحفہ استعمال کریں۔ آزمائیں اور فائدہ اٹھائیں۔ پیرظہیرالحسن ہاشمی صاحب کا نمبر۔0321-4308601اگر کسی نے معلومات لینی ہو۔

پیر ظہیرالحسن صاحب کا ایک نسخہ اور ہے عام کھیتوں میں ایک بوٹی ہوتی ہے جسے پنجاب کے دیہاتوں میں چنبل بوٹی کہتے ہیں۔ خود پیر صاحب کے پائوں‘ ٹانگیں اور جلد بالکل گل چکی تھی۔ انہیں کسی نے بتایا کہ بوٹی لے کر زخم پر باندھ دیں تقریباً ایک گھنٹہ ۔ صرف ایک دفعہ لگانے سے زخم پھول جائے گا اندر سے گندگی پیپ وغیرہ نکل کر زخم صاف ہوجائے گا۔ بیشمار لوگوں کو بتایا سب کو اللہ نے شفاءدی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 680 reviews.