Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2012

 

بال جھڑ رہے ہیں

سوال: گزشتہ دو تین ماہ سے میرے سر کے بال بہت تیزی سے گررہے ہیں‘ بالوں میں خشکی بھی ہے اور بالوں میں پہلی جیسی چمک اور ملائمت بھی نہیں رہی۔ بال روکھے اور بے رونق سے لگتے ہیں۔ بالوں کے تیزی سے گرنے کی وجہ سے میں سخت پریشان ہوں۔ براہ مہربانی کوئی آسان سا گھریلو نسخہ تجویز کریں۔ (عمران جیلانی‘ فیصل آباد)

جواب: آملہ‘ چھوٹی ہڑ‘ سیکاکائی‘ ریٹھا‘ بیری کے پتے اور بالچھڑ ہر ایک 12گرام لے کر 250 ملی گرام پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح اس پانی میں تلوں کا تیل 200 ملی لیٹر ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی نصف رہ جائے تو تیل کو الگ کرکے چھان کر کسی بوتل میں بھرلیں۔ اس تیل کو رات کو ہلکے ہاتھ سے بالوں کی جڑوں میں انگلیوں سے مساج کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

 

مہاسے اور نشانات

سوال: میرے اور میری چھوٹی بہنوں کے چہرے پر آئے دن دانے نکل آتے ہیں جن میں جلن اور خارش ہوتی ہے۔ یہ دانے چند روز میں ازخود ختم ہوجاتے ہیں لیکن بعض دانوں کے نشانات رہ جاتے ہیں جو چہرے پر بدنما لگتے ہیں۔ آپ کوئی ایسا نسخہ بتائیں جس کے استعمال سے ایک تو دانے نہ نکلیں اور دوسرے نشانات بھی ختم ہوجائیں۔ (مزمل‘ راولپنڈی)

مشورہ: آپ 25گرام بیسن‘ ایک لیموں کا رس اور چند قطرے عرق گلاب ایک پیالی میں ڈال کر مکس کرکے پیسٹ بنالیں۔ اب اس مرکب کو کریم کی طرح چہرے پر لیپ کریں۔ جب خشک ہوجائے تو سادے پانی سے چہرہ دھولیں۔ مذکورہ تکلیف میں خون صفاءشربت ایک ایک چمچ صبح شام پینا بھی مفید ہے۔ نشانات دور کرنے کیلئے ہلدی کو باریک پیس کر دہی میں ملا کر کریم لگا کر پندرہ منٹ بعد چہرہ سادہ پانی سے دھولیں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔

 

دانت کھٹے ہوجاتے ہیں

اکثر میرے دانت کھٹے ہوجاتے ہیں جس سے مجھے سخت تکلیف ہوتی ہے روٹی چبانا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب میں کوئی ترش چیز کھالیتی ہوں مگر وہی چیز سب گھر والے کھاتے ہیں انہیں تو کچھ نہیں ہوتا۔ آج کل بھی میں سخت تکلیف میں ہوں۔ (وجیہہ.... سکھر)

مشورہ: گرم توے سے اترتی ہوئی پھلکہ چپاتی کا نوالہ دانتوں کے درمیان رکھ کر چبائیں۔ چار پانچ نوالے چبانے سے دانتوں کی کھٹاس جاتی رہے گی اور آپ آرام سے کھانا کھاسکیں گی۔سچا منجن باقاعدگی سے استعمال کریں۔

 

ناف کے مقام پر درد

تین چار سال سے ناف کے مقام پر درد رہتا ہے۔ زیادہ وزنی کام کروں تو سینے میں ایک گولہ سا بن جاتا ہے۔ کھانا کھاتے ہی پیٹ پھول جاتا ہے۔ پیٹ میں ہلکا ہلکا درد بھی رہتا ہے۔ پیشاب بہت زیادہ آتا ہے۔ درد کمر میں بھی محسوس ہوتا ہے۔ پیٹ کے اندر سے مختلف قسم کی آوازیں بھی آتی ہیں۔ میں اس بیماری سے بہت پریشان ہوں۔ (شفیق‘ حیدرآباد)

مشورہ: اسپغول کی بھوسی 1 چائے والی چمچی 1 گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام پی لیں۔ غذا میں سبزیاں پکا کر روٹی سے کھائیں۔ مرچ مصالحہ اور کھٹائی سے پرہیز کریں۔ غذا کے بعد عرق بادیان دو اونس دن میں تین بار پئیں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔

 

منہ سے بدبو

میرے منہ سے شدید بدبو آتی ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ یہ بو دانتوں سے نہیں بلکہ معدہ اور ناک سے آتی ہے مجھے اس بدبو سے چھٹکارا دلوائیں۔ (ساجدہ‘ سیالکوٹ)

مشورہ: آپ ہاضم خاص اور جوہرشفاءمدینہ دی گئی ہدایات کے مطابق کھانے سے گھنٹہ قبل یا بعد کھائیں۔ نمک کے نیم گرم پانی سے غرغرے کریں اور یہی پانی ناک میں وضو کی طرح دیں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔

 

چہرے پر دانے

میری عمر 14سال ہے۔ میرے چہرے پر بہت سے دانے نکلے ہوئے ہیں۔ کیل بھی ہیں اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بھی بنے ہوئے ہیں۔ کوئی ایسا نسخہ تجویز کریں جس میں شامل اشیاءآسانی سے دستیاب ہوں۔ (اصغر علی‘ شورکوٹ)

مشورہ: آپ خون صفاءدن میں تین بار استعمال کریں۔ تین ہفتے کے بعد خط لکھیں۔ غذا نمبر 1استعمال کریں۔

 

بادام کی کھلی

میری عمر 20 سال ہے میرے بال روکھے ہیں۔ بال نہ صرف گرتے ہیں بلکہ خشکی بھی بہت ہے اور بال کے دومنہ بھی ہیں۔ میں نے بالوں کے مسائل میں پڑھا کہ بادام کی کھلی استعمال کریں۔ لیکن طریقہ معلوم نہیں کہ کس طرح کرنی ہے۔ براہ مہربانی طریقہ استعمال بتادیں۔ (میمونہ‘ لاہور)

مشورہ: بادام کی کھلی کو کوٹ کر باریک کرلیں اور چمچہ بھر یا کم و بیش حسب ضرورت رات کو گرم پانی میں بھگودیں۔ صبح بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور پانی بہادیں۔

 

بال سفید ہورہے ہیں

میری عمر 16سال ہے۔ میرے سر کے بال سفید ہورہے ہیں۔ پہلے نزلہ بھی رہتا تھا لیکن اب نہیں ہے۔ میں کولڈڈرنک کا استعمال بھی کثرت سے کرتا ہوں اس وجہ سے تو یہ مسئلہ نہیں ہے؟ (ہدایت اللہ‘ راولپنڈی)

مشورہ: نزلہ زکام میں کولڈ ڈرنکس‘ لسی‘ شربت‘ دہی‘ جوس‘ سرد اشیاءسے پرہیز ضروری ہے۔ سرد مزاج بلغمی امراض والوں کو بھی ان چیزوں سے پرہیز رکھنا چاہیے۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

 

پیٹ بڑھ گیا

میری شادی کو سولہ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور میرا ایک بیٹا بھی ہے جو سات ماہ کا ہے۔ پہلے میں سمارٹ تھی جب بیٹا پیدا ہوا تو اس کے بعد جسم تھوڑا پھول گیا اور پیٹ زیادہ بڑھ گیا ہے۔ میں پیٹ کی وجہ سے باہر جانے سے کتراتی ہوں۔ (انیلا‘ لاہور)

مشورہ: صبح و شام ایک گھنٹہ تیز چلیں‘ ایک ماہ کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ چاول اور دالوں سے پرہیز ضروری ہے۔ شدید بھوک پر بھوک رکھ کر غذا کھائیں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔

 

پیروں میں بدبو اور پسینہ

موزے پہننے سے میرے پیروں سے ہروقت بوآتی ہے اور اگر چپل پہن لوں تو پسینے کی وجہ سے چلا نہیں جاتا۔ مہربانی فرما کر مجھے کوئی دوا بتادیں۔ (عنصرشہزاد‘ نواب شاہ)

مشورہ: میٹھے عمدہ آڑو کھائیں۔ پھٹکڑی کے پانی سے پیر دھوئیں۔ گرم چیزیں نہ کھائیں۔غذا نمبر 1استعمال کریں۔

 

پیٹ پھول گیا

میری عمر 13سال ہے۔ میرا پیٹ بہت زیادہ پھول گیا ہے اور ہر کوئی مجھے موٹا کہتا ہے۔ (ملک زاہد‘ ملتان)

مشورہ: آپ کی عمر کھیل کود کی ہے کم از کم دو گھنٹے روزانہ فٹ بال یا کرکٹ کھیلیں۔ دوا کی ضرورت نہیں ہے۔ چاول سے اور فاسٹ فوڈز سے پرہیز کریں۔

 

دائمی زکام

نزلہ رہتا ہے‘ ناک کا گوشت بڑھ گیا ہے۔ رات کو ناک بند ہوجاتی ہے۔ سردی ہو یا گرمی چھینکیں آتی ہیں‘ بلغم بہت آتا ہے۔ (موسیٰ خان‘ کراچی)

مشورہ: آپ کچھ عرصہ جوہرشفاءمدینہ اور بنفشی قہوہ استعمال کریں۔ تین چٹکی لاہوری نمک‘ پانچ تازہ نیم کے پتے‘ ایک گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر نیم گرم پانی وضو کی طرح ناک میں دیں۔غذا نمبر2استعمال کریں۔

 

سر میں درد

سر میں شدت کا درد ہوتا ہے‘ جو پورے سر میں پھیل جاتا ہے۔ خاص طور پر کلاس میں وقفہ کے بعد ہوتا ہے۔ (محمود علی‘ لاہور)

مشورہ: معلوم ہوتا ہے کہ آپ صبح نامکمل ناشتہ کرتے ہیں۔ صبح پیٹ بھر کر ناشتہ کریں۔ خاص طور پر گرم روٹی پر خالص دیسی گھی ڈال کر کھائیں۔ دیسی انڈا کھائیں۔ بادام اور شہد بھی مفید ہے۔ چائے پی سکتے ہیں۔غذا نمبر2استعمال کریں۔

 

پیٹ بڑھ رہا ہے

میری عمر 24 سال ہے۔ میرا پیٹ بڑھ رہا ہے۔ مجھے بھوک بہت لگتی ہے۔ میں باہر کے کھانوں کی شوقین ہوں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ڈائٹنگ کرو۔ میں بھوک برداشت نہیں کرسکتی۔ (بیگم رشید‘ کراچی)

مشورہ: ڈائٹنگ نہ کریں‘ صبح ہاف بوائل انڈا‘ توس‘ رس‘ چائے دوپہر رات کو دیسی چوزہ‘ دیسی مرغ‘ باربی کیو‘ چپاتی‘ سبزیاں اور سبزیوں کا سوپ لیں۔ پپیتہ‘ خربوزہ‘ سیب‘ چیری‘ بیر‘ مالٹا‘ موسمی‘ لیچی‘ آلوچہ مفید ہیں۔ مسور کی دال‘ چنے کی دال‘ ارہر کی دال‘ مٹر‘ پالک‘ میتھی‘ ٹماٹر‘ بینگن کھاسکتی ہیں۔ صبح و شام تیزواک‘ سونے سے پہلے نارمل واک اور تھوڑی سی پیٹ گھٹانے کی ورزش ضروری ہے۔ غذا نمبر1استعمال کریں۔

 

درد ایام

چار سال سے ایام میں شدید تکلیف کی شکایت ہے یہ تکلیف اتنی شدید ہوتی ہے کہ اس کی وجہ سے الٹیاں آنے لگتی ہیں ڈاکٹر انجکشن لگاتے ہیں‘ گولیاں کھلاتے ہیں مگر مجھے جب تک دو انجکشن نہیں لگتے آرام نہیں آتا‘ انجکشن کی وجہ سے میری نظر بری طرح متاثر ہوتی ہے‘ میری عمر 20 سال ہے اور شادی ابھی نہیں ہوئی ہے۔ یہ انجکشن مضر ہیں آنیوالی زندگی کیلئے ٹھیک نہیں ہیں اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ (شازیہ‘ بھگوال)

مشورہ: آپ ”پوشیدہ کورس‘ ‘ کچھ عرصہ استعمال کریں اور ٹیسو کے پھول پانی میں جوش دیکر نیم گرم رہنے پر اس میں بیٹھا کریں (ایام کے دوران ٹیسو کے پانی میں نہ بیٹھیں) اکڑوں نہ بیٹھیں‘ وزن نہ اٹھائیں‘ ورزش نہ کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 667 reviews.