Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صفر المظفرکی فضیلت سے استفادہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2012

 

جب صفر کا چاند دیکھیں تو نمازمغرب کی ادائیگی کے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد ایک ہزار مرتبہ نہایت توجہ و یکسوئی سے یہ درود پاک پڑھیں: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ النَّبِّیِ الاُمِّی بفضل باری تعالیٰ اس عمل کے کرنے سے گناہوں کی معافی ہوگی‘ اللہ تعالیٰ اپنی حفظ و امان میں رکھے گا۔

 

ماہ صفر کی پہلی شب

 جو کوئی نماز عشاءکی وتر اور نفل نماز سے پہلی چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ کافرون پڑھے‘ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے‘ تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ فلق پڑھے اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورة الناس پڑھے۔ نماز ادا کرنے کے بعد ایک سو مرتبہ اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ پڑھے۔ پھر ستر مرتبہ درود پاک پڑھے تو انشاءاللہ تعالیٰ ہر بلا و مصیبت سے محفوظ رہے گا۔ پروردگار عالم اپنی حفظ وامان میں رکھے گا۔

 

ثواب حاصل کرنا

 جو کوئی چاہے کہ اسے بہت زیادہ ثواب حاصل ہو‘ اللہ تعالیٰ اُس کے گناہ معاف کرے اور اسے نیکی کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے تو وہ آخری چہار شنبہ کے دن چاشت کی نماز کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ پھر جب سلام پھیرے تو ستر مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے۔ ستر مرتبہ سورہ والتین پڑھے‘ سترمرتبہ سورہ نصر پڑھے اور ستر مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔

 

صفرالمظفر کے آخری عشرہ کی عبادات

ماہ صفر کے آخریعشرہ میں نفل نمازیں پڑھنے سے اللہ تعالیٰ بندے پر خصوصی فضل وکرم فرماتا ہے۔ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ آخری عشرہ پہلے کے دن نماز اشراق کے بعد غسل کرکے پاکیزہ لباس پہنے اور بغیر کسی سے کوئی کلام کرے چار رکعت نفل نماز اس طرح سے ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ستر مرتبہ سورہ کوثر‘ پانچ مرتبہ سورہ اخلاص اور ایک ایک مرتبہ معوذتین پڑھے۔ پھر سلام پھیرنے کے بعد اپنا سرسجدے میں رکھے اور ایک مرتبہ یَاوَھَابُّ اور اَلحَیُّ اَلحَقُّ کہے۔ اس کے بعد اٹھ کر بیٹھ جائے اور اکسٹھ مرتبہ سورہ الم نشرح‘ اکسٹھ مرتبہ سورہ والتین‘ اکسٹھ بار اذا جائ‘ اکسٹھ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ پھر ایک ہزار چودہ مرتبہ یَاوَھَابُّکا ورد کرے۔ اس کے بعد سو مرتبہ اَلحَیُّ اَلحَقُّ پڑھے پھر سجدے سے سراٹھائے اور تین مرتبہ یہ درود پاک پڑھے:اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَنَبِیَّکَ وَرَسُولِکَ النَّبِیِّ الاُمِّی وَعَلٰی اٰلِہ وَبَارِک وَسَلِّم۔

 

تکلیف سے نجات کیلئے

اکثر مشائخ عظام کا کہنا ہے کہ آخری عشرہ کے پہلے روز طلوع آفتاب کے وقت باوضو حالت میں یہ تعویذ لکھے:

بسم اللہ الرحمن الرحیمo آلٓمٓ۔ الٓمصٓ۔ کٰھٰیٰعٓصَ۔ طٰہٓ۔ طٰسٓمٓ۔ یٰسٓ۔ صٓ۔ حٰمٓ۔ عٓسٓقٓ۔ قٓ۔ نٓ۔

تعویذ لکھنے کے بعد پانی میں خوب اچھی طرح گھول دے اور اس میں سات مرتبہ چاندی کا چھلا بجھائے۔ اس کے بعد اگر حاملہ عورت اس کو درد زہ کے وقت اپنی کمر سے باندھے تو اسے درد کی شدت میں کمی ہوگی اور وہ بہت جلد فراغت حاصل کرے گی اگر یہ چھلا بواسیر کا مریض اپنے بائیں ہاتھ کی چھنگیا میں پہنے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کا مرض رفع ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اسے شفائے کاملہ سے نوازے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 661 reviews.