Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درود وسلام کی اہمیت اولیاءکی نظر میں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2011ء

٭ درودشریف گناہوں کو ایسے مٹادیتا ہے جس طرح بھڑکتی ہوئی آگ کو پانی بجھا دیتا ہے۔ (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ) ٭ اہل سنت والجماعت کی علامت اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک کی کثرت پاک کی کثرت سے بھیجنے سے ہے۔ (حضرت زین العابدین رحمة اللہ علیہ) اللہ اور اس کے فرشتے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر درود بھیجو۔ (اللہ تعالیٰ) ٭جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) ٭مجلسوں کی زینت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا ہے۔ لہٰذا مجالس کو درود شریف سے آراستہ کرو۔ (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ) ٭ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا جنت کا راستہ ہے۔ (حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ) ٭ درود پاک کا پڑھنا‘ درود پاک پڑھنے والے‘ اس کی اولاد اور اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے۔ (حضرت خدیجة الکبریٰ رضی اللہ عنہا) ٭ جمعہ کے دن علم کی اشاعت کرو اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود شریف پڑھا کرو۔ (حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمة اللہ علیہ) ٭ اہل سنت والجماعت کی علامت اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک کی کثرت پاک کی کثرت سے بھیجنے سے ہے۔ (حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ ) ٭ میں اس چیز کو محبوب رکھتا ہوں کہ ہر مسلمان ہر حال میں درود شریف کثرت سے پڑھے۔ (حضرت امام شافعی رحمة اللہ علیہ) ٭رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا سب عملوں سے افضل ہے۔ (حضرت ابن نعمان رحمة اللہ علیہ) ٭ اللہ تعالیٰ بھی درود شریف پڑھتا ہے اور فرشتے بھی حالانکہ فرشتے شریعت کے پابند نہیں مگر درود شریف پڑھ کر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتے ہیں۔ (حضرت حلیمی رحمة اللہ علیہ) ٭ اے ایمان والو! تم مسجدوں میں نماز پڑھنا اور اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف کی کثرت کو لازم کرلو۔ (سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ) ٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا خوشیوں کے حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اور نقصان والی چیز سے بچنے کا راستہ ہے۔ (حضرت علامہ عراقی رحمة اللہ علیہ) ٭حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا ہر خیر اور انوارو اسرار حاصل کرنے کی چابی ہے۔ (حضرت سیدناابوالعباس رحمة اللہ علیہ) ٭ اس محبوب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے اولیٰ اور اعلیٰ افضل اور اکمل ذکر پاک آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا ہے۔ (حضرت امام قسطلانی رحمة اللہ علیہ) ٭ جس کو کوئی حاجت پیش آئے تو ہزار بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پوری توجہ اور ادب کے ساتھ درود شریف پڑھے اور دعا مانگے انشاءاللہ حاجت پوری ہوگی۔ (سید مکرم علی خواصی رحمة اللہ علیہ) ٭ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جو درود شریف کے راستے سے آئے گا اس کو رد ہونے کا کوئی خوف نہیں۔ (شاہ عبدالحق محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ) ٭ جنت صرف درود شریف سے ہے اس لیے وسیع ہوتی ہے کہ جنت نورِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے پیدا شدہ ہے۔ (سید عبدالعزیز دباغ رحمة اللہ علیہ) ٭ یاالٰہی درود شریف بھیج اُس ذاتِ گرامی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جس پر درود شریف سے اولیائے کرام کے درجے بلند ہوتے ہیں۔ (حضرت شیخ المشائخ سید سلیمان جزولی رحمة اللہ علیہ) ٭ جو شخص حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے دل کو گناہوں سے یوں پاک کردیتا ہے جس طرح پانی کپڑے کو پاک کردیتا ہے۔ (حضرت خضر علیہ السلام بحوالہ القول البدیع) ٭ اہل محبت کو چاہیے کہ درود شریف پڑھنے پر صبرو استقلال کیساتھ ہمیشگی کریں۔ (حضرت شیخ اکبر ابن عربی رحمة اللہ علیہ) ٭ درودشریف گناہوں کو ایسے مٹادیتا ہے جس طرح بھڑکتی ہوئی آگ کو پانی بجھا دیتا ہے۔ (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ) ٭ اے بھائی اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے راستوں میں سے قریب ترین راستہ اپنے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا ہے۔ (حضرت امام شعرانی رحمة اللہ علیہ) ٭ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا صدقہ نہ ہونے کی صورت میں صدقہ کے قائم مقام ہوجاتا ہے۔ (حضرت حافظ بن حبان رحمة اللہ علیہ) ٭حضرت شیخ عبدالوہاب متقی رحمة اللہ علیہ نے جب اپنے خاص الخاص پیارے مرید شیخ عبدالحق رحمة اللہ علیہ کو مدینہ منورہ کی زیارت کے واسطے رخصت کیا تو فرمایا کہ ”یاد رکھ کہ اس راہ میں بعد از ادائیگی فرض کوئی بھی عبادت اگر فرض کے برابر ہے تو صرف درود شریف پڑھنا ہے تم کو چاہیے کہ تمام وقت اس میں صَرف کرو۔“ ٭شیخ عبدالحق رحمة اللہ علیہ نے عرض کی اس میں کوئی خاص عدد ہو تو فرمائیے تاکہ میں اس قدر پڑھوں۔ حضرت نے فرمایا کوئی عدد نہیں۔ اتنا پڑھو کہ تمہاری زبان اس میں تر ہوجائے اور تو اس رنگ میں رنگین ہوجائے۔ (حضرت عبدالوہاب متقی رحمة اللہ علیہ) ٭ درودشریف پڑھنے کا حکم اس لیے دیا گیا ہے تاکہ روح انسانی جو ضعیف ہے اللہ تعالیٰ کے انوار کی تجلیات قبول کرنے کی طاقت حاصل کرلے۔ (حضرت امام فخرالدین رازی رحمةاللہ علیہ) ٭ جو ایک کروڑ مرتبہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھے وہ حکیم الامت بن سکتا ہے۔ (حضرت علامہ اقبال رحمة اللہ علیہ) ٭ مشرق و مغرب کے علوم نے مجھے چنداں نفع نہیں پہنچایا‘ مجھے نفع تو صرف پہنچایا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوٰہ و درود نے۔ (حضرت علامہ اقبال رحمة اللہ علیہ) ٭ ہر اہل ایمان کو چاہیے کہ درودشریف کثرت سے پڑھے اور کسی حال میں بھی درودشریف سے غافل نہ رہے۔ (حضرت قاضی ابوبکر بن بکیر رحمة اللہ علیہ)٭ حضوراقدس کی ذات انور پر درود و سلام عرض کیے بغیر دعا زمین و آسمان کے درمیان معلق رہتی ہے۔٭ جو شخص حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجے جس وقت کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک نام کا ذکر کیا جارہا ہو پس وہ پکا بخیل ہے اور اتنا اضافہ کر اس پر کہ وہ بزدل نامرد بھی ہے۔ (حضرت علامہ سخاوی رحمة اللہ علیہ)٭ اگر مجھے ذکر خدا کے بھول جانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں قربِ خداتعالیٰ کو صرف درود مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے حاصل کرتا۔ (سیدنا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ) ٭ جس کو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر درود پڑھتے دیکھوں تو اُس کا احترام کرتا ہوں۔ اسے اپنی طرف متوجہ نہیں کرتا۔ اپنی ضرورت موخر کردیتا ہوں کیونکہ وہ اس مصروفیت میں اللہ تعالیٰ اور حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم نشین ہوتا ہے۔ (امام عبدالوہاب شعرانی رحمة اللہ علیہ) ٭صفاءقلب کے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا دنیوی و اُخروی تمام مقاصد کے حصول کا ضامن اور تمام مشکلات کا حل ہے جو شخص اس پر عمل کرے گا وہی اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑھ کربرگزیدہ ہوگا۔ (حضرت شیخ ابوالعباس رحمة اللہ علیہ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 647 reviews.