حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں ایک گانا بجانے والا بوڑھا ہوگیا لوگوں نے سننا چھوڑ دیا‘ فاقوں کی نوبت آگئی کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ عدل‘ انصاف‘ تقویٰ کا زمانہ تھا وہ چھپ چھپ کر یہ کام کرتا تھا۔ جنت البقیع میں گیا اللہ پاک سے فریاد شروع کردی‘ الٰہی میں بوڑھا‘ کمزور‘ ناتواں ہوگیا ہوں کوئی نہیں سنتا‘ مگر میں نے سنا ہے کہ تو سب کی سنتا ہے۔ وہ جنت البقیع میں یہ فریاد کررہا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ گھر میں آرام فرما رہے تھے القاءہوا جائو بقیع میں ہمارا ایک بندہ فریاد کررہا ہے اس کی فریاد سنو۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھاگ کر بقیع کی طرف گئے جب اس نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنی طرف آتے دیکھا تو بھاگا کہ شاید میرا راز کھل گیا ہے۔ حضرت عمر نے اس کو آواز دی ٹھہرو مجھے اللہ پاک نے تمہاری مدد کیلئے بھیجا ہے۔ وہ فوراً حیران ہوا اور کہا اے اللہ تو اتنی جلدی فریاد کو سنتا ہے ایک چیخ ماری اور اس کا انتقال ہوگیا۔
٭ ایک بزرگ فرمانے لگے میرے پاس ایک عالم بیعت ہوئے مجھے اپنے والد صاحب کا واقعہ سنانے لگے کہ میرے والد قرآن پاک کے بڑے عاشق تھے ایک مرتبہ کسی اللہ والے نے ان کو فرمایا کہ اگر آپ دو سال تک روزانہ ایک قرآن پاک ختم کریں تو قرآن کا فیض آپ کی نسلوں تک جاری ہوجائیگا۔ میرے والد صاحب کو یہ بات بہت اچھی لگی۔ انہوں نے اس کو اپنا معمول بنالیا وہ روزانہ ایک قرآن پاک کی تلاوت فرماتے۔ سردی‘ گرمی‘ بیماری‘ رنج یامصیبت نہ جانیں کیا کیا مصیبتیں ہوتی تھیں مگر میرے والد صاحب نے پورے دو سال تک روزانہ ایک قرآن پاک کا معمول مکمل کیا۔اس کی یہ برکت ہماری نسلوں میں منتقل ہوئی ہم جتنے بہن‘ بھائی ہیں اور ان کی جتنی اولادیں ہیں سب کے سب قرآن پاک کے حافظ ہیں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 640
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں