Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2011ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔ (آئندہ حلقہ کشف المحجوب18دسمبربروز اتوار کو ہوگا) ہمارا جو باب چل رہا ہے اس میں پیر علی ہجویری رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ دنیا کے تمام علوم سیکھنا انسان پر فرض نہیں بلکہ صرف وہ علم سیکھنا چاہیے جو قبر آخرت میں کام آنے والا ہو اور حقیقی علم کہتے بھی اسی کو ہیں۔ باقی تمام تو فنون ہیں‘ ہر کتاب قابل مطالعہ نہیں ہوتی اکثر لوگ جنہوں نے امت کو گمراہ کیا اور فتنوں کا ذریعہ بنے ان میں سے زیادہ تر وہ تھے جنہوں نے بنا کسی استاد کے خود قرآن و حدیث پڑھی اپنے ذہن سے اور محدود سوچ کے مطابق کتابیں پڑھیں۔ پھر گمراہ کرنے والے اور گمراہی کا ذریعہ بننی والی کتابیں لکھیں جن سے امت میں گمراہی اور بے دینی پھیلی۔اسی لیے کہتے ہیں کہ ہر کتاب نہیں پڑھنی چاہیے بلکہ کسی رہبر سے مشورہ کرلینا چاہیے جو دین اور ایمان کی راہوں کو جاننے والا ہو۔ ورنہ اگر کتاب ٹھیک بھی ہوگی تو معلومات کی نظر سے پڑھنے والا اپنی عقل کے مطابق مطلب نکالے گا۔ جیسے قرآن خود کہتا ہے کہ ”اسے (یعنی قرآن کو) پڑھ کر کچھ ہدایت بھی پائیں گے اور بعض گمراہ بھی ہوں گے“ اب قرآن تو سراسر ہدایت ہے تو پھر گمراہی کیسی؟ مطلب کہ جو بنا کسی استاد کے مفسر بننے کی کوشش کرے گا تو اپنے ذہن سے ترجمہ و تشریح کرے گا خود بھی گمراہ ہوگا دوسروں کو بھی کرے گا۔ شاہ بواسحاق مزنگ رحمة اللہ علیہ ایک مرتبہ درس دے رہے تھے‘ اچانک خاموش ہوگئے‘ پھر محفل میں آنیوالے ایک نوجوان سے پوچھا تمہارے پاس کچھ ہے؟ اس نے کہا جی یہ کتاب ہے۔ شیخ ابواسحاق رحمة اللہ علیہ نے کتاب دیکھی اور اٹھا کر دور پھینک دی۔ پھر درس دینے لگے۔ بعد میں احباب نے دریافت کیا حضرت یہ کیا ماجرا تھا؟ حضرت فرمانے لگے مجھ پر مضامین کی غائبانہ آمد ہورہی تھی جب یہ نوجوان آیا تو آمد رک گئی اور معرفت کے چشمے بند ہوگئے۔ میں نے اس نوجوان کو دیکھا تو اس میں کبیرہ گناہ نہ آیا۔ پھر خیال آیا کہ اس کے پاس ایسی کوئی چیز ہے جس کی وجہ سے آمد بند ہوگئی ہے‘ دیکھا تو واقعی اس کے پاس یہ کتاب تھی۔ اس کتاب کی نحوست کی وجہ سے آمد رک گئی تھی۔ جب کتاب ہٹائی تو آمد دوبارہ شروع ہوگئی۔ اس لیے کہتے ہیں کہ دل والوں سے پوچھ کر زندگی کی راہوں پر چلنا چاہیے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 632 reviews.