عبقری نے مجھے پہچان دی‘ ایسی پہچان دی جو پہلے نہ تھی مجھے کسی کام سے اپنے رشتے داروں کے گھر ساہیوال جانا پڑا۔ ویسے میرا تعلق اٹک سٹی سے ہے‘ خیر میں وہاں گیا تو ایک محفل میں اپنا تعارف کرانا پڑا جب میں نے بتایا کہ میں اٹک سے ہوں اور ڈاکٹر ظفر ہوں تو ایک صاحب فرمانے لگے کیا آپ وہی نہیں جو عبقری میں لکھتے ہیں؟ آپ یقین کریں میں حیران رہ گیا کہ عبقری کے پڑھنے والے کہاں کہاں ہیں۔ اس سے پہلے کبھی میری پہچان ایسی نہ تھی کیونکہ میں ایک پریکٹسشنر ہومیو ڈاکٹر ہوں یہ ہی میری پہچان تھی مگر جب سے عبقری میں قلم سرائی کرنے لگا ہوں میرے قلم کو ایک طاقت مل گئی ہے گویا میرے لفظوں کو ایک زبان مل گئی میرے ذہن میں لکھنے کیلئے ایسے ایسے خیالات آنے لگے کہ میں خود بھی حیران ہوں مگر یہ سب ہوتا ہے اس وقت جب ایک اسلامی اور پاکیزہ ماحول ملے۔ عبقری ایک ایسا ماحول فراہم کرتا ہے کہ جس میں روحانیت بھی ہے اور علاج بھی.... ایک دنیا بھی ہے اور ایک دینی ماحول بھی.... میرے پاس کئی مریض آتے ہیں اور الحمدللہ شفایابی بھی ہوتی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میری پریکٹس میں بہتری لانے میں عبقری نے بڑا کردار ادا کیا‘ کئی مریضوں نے آکر بتایا کہ عبقری میں آپ کی فلاں تحریر پڑھی اور کئی مریض جو عبقری سے فیض یاب ہوئے وہ بھی بتاتے ہیں کہ ہمیں فلاں روحانی عمل سے اور نسخے سے کامیابی ملی۔ عبقری ایک اسلامی تربیت گاہ بھی ہے‘ میرے بچے جو پہلے دوسرے ماہنامہ پڑھتے تھے اب بے چینی سے عبقری کا انتظار کرتے ہیں۔
میں اپنے تمام مریضوں کو دو انمول خزانے فی سبیل اللہ پڑھنے کیلئے دیتا ہوں جو میری ایک اور وجہ شہرت بنا‘ کئی خاندان اب عبقری کے مستقل قاری ہیں‘ کئی لوگوں کے دو انمول خزانے کی بدولت کئی مسائل حل ہوئے لوگ پڑھنے کیلئے لے کر جاتے ہیںتو پھر آکر بتاتے ہیں کہ یہ فوائد حاصل ہوئے۔ کئی لوگوں کے جسمانی بیماریوں کے ساتھ ساتھ روحانی مسائل بھی حل ہوئے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 629
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں