Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک دکھیاری ماں اور نافرمان بیٹا (سیدہ عالیہ افزاءبخاری‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2011ء

ہمارے جاننے والے ایک گائوں میں رہتے ہیں ایک بیٹا اُس کی بیوی دو بچے اور ایک بوڑھی ماں ہے‘ ماں کا ایک ہی بیٹا ہے۔ ایک سوتیلی بیٹی تھی جو بیٹے سے بڑی ہے‘ شادی شدہ خوشحال زندگی گزار رہی ہے بیٹا ایک ہونے کی وجہ سے لاڈلا تو تھا ماں تو ماں ہوتی ہے چاہے پرندے جانور کی ہو یا انسان کی محبت کا بہترین نمونہ‘ سراپا شفقت اور بس مقبول دعا ہی دعا جس کی زبان سے ہمیشہ اپنے بچے کیلئے خیروعافیت‘ درازی عمر اور ترقی کیلئے دعا نکلتی ہے جو اپنی اولاد کی ذرا سی تکلیف برداشت نہیں کرسکتی جو زمانے کی تلخیوں پریشانیوں سے اپنے بچے کو محفوظ دیکھنا چاہتی ہے اس ماں کی اولاد اس طرح کی بھی نکل سکتی ہے.... پڑھیے! اور اگرآپ بھی نافرمان ہیں تو اُس ماں سے جس کے پائوں تلے جنت کی بشارت ہمارے آپ کے اور سب کے پیارے آقائے نامدار سرکار حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دی معافی مانگیں اور تابعداری کریں۔ ہمارے جاننے والے ایک گائوں میں رہتے ہیں ایک بیٹا اُس کی بیوی دو بچے اور ایک بوڑھی ماں ہے‘ ماں کا ایک ہی بیٹا ہے۔ ایک سوتیلی بیٹی تھی جو بیٹے سے بڑی ہے‘ شادی شدہ خوشحال زندگی گزار رہی ہے بیٹا ایک ہونے کی وجہ سے لاڈلا تو تھا ہی مگر نافرمان بھی انتہا کا ہے‘ ماں سے تو جیسے اس قدر نفرت کرتا ہے کہ ایک مرتبہ گھر سے ہی نکال دیا.... اُس کی بیوی ساس کو کھانا دینا باعث اذیت سمجھتی ہے گھر میں گوشت آئے تو بہو سارا گوشت سمیٹ کر میکے گھر جو قریبی گائوں میں ہے لے جاتی ہے اور کھا پکا کر خالی ہاتھ لوٹ آتی ہے۔ بہو کے میکے والے آئیں تو بیٹا ہاتھ پائوں بچھا دیتا ہے خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑتا‘ ماں یہ کہہ دے کہ بیٹی پیالی دھو کر چائے ڈالنا تو سو سو باتیں سننا پڑتی ہیں اور بیٹا ماں کو بُرا بھلا کہہ کرقطع تعلق کرلیتا ہے‘ سوتیلی بیٹی بہت اچھی ہے‘ ماں سے کہتی ہے کہ امی آپ میرے پاس آجائیں اور خدمت کروائیں مگر ماں اس وجہ سے نہیں جاتی کہ لوگ کہیں گے کہ بیٹی کے گھر قبضہ کرنے آگئی ہے‘ جب بیٹے نے ماں کو گھر سے نکالا تھا تو وہ اپنے بھائی کے گھر آگئی تھی اور کافی عرصہ گزارا پھر بیٹے نے لوگوں کی باتوں کے ڈر سے ماں کو بلایا لیکن نافرمانی یونہی برقرار رہی‘ بیچاری ماں اپنا دکھ ہماری جاننے والی ایک عورت ہیں انہیں سنا کر دل کا بوجھ ہلکا کرلیتی ہے لیکن قدرت کا انتقام تو ابھی سے شروع ہے ماں کے پوتے جو ابھی چار پانچ سال کے ہی ہیں اتنی غلیظ گالیاں اپنی ماں کو بکتے ہیں کہ اس کا جینا حرام کردیتے ہیں مگر افسوس کہ بہو اوربیٹا سمجھتے ہی نہیں.... نہ جانے یہ کب ختم ہوگا‘ کب ماں کو اس کی قربانیوں کا صلہ ملے گا.... بیٹا یہ کیوں بھول جاتا ہے کہ یہ ماں ہی تو ہے جو اسے بچپن کی انتہا سے لیکر بھرپور جوانی تک پالتی رہی ہے خود بھوکی رہ کر بھی بیٹے کا پیٹ بھرتی رہی ہے پھر اس کے ناز نخرے اٹھانا اس کی واپسی تک بے چین رہنا‘ دعائیں مانگنا.... کیوں بیٹا اپنی دنیا بسا کر اس عظیم رشتے کو بھول جاتا ہے‘ بیٹے کی شادی اپنے تمام چاہتوں کے ساتھ کرکے بہو لاتی ہے وہ بہو کیوں بھول جاتی ہے کہ جس طرح اسے اپنی ماں عزیز ہے اس کے شوہر کو بھی تو ماں عزیز ہی ہونی چاہیے بہو ماں سے اس کا بیٹا دور کردیتی ہے کیوں ساس کا تھوڑا سا رعب اور تھوڑی سی ڈانٹ اس کیلئے ناقابل برداشت ہوتی ہے بھلے ہی اپنی ماں سے مار بھی کھالیتی ہو ساس کو کھانا دینا کیوں مشکل لگتا ہے حالانکہ ماں کے گھر وہ سارا گھر سنبھالتی تھی ماں کی خدمت کرتی تھی اب ایک ساس ناقابل برداشت ہے اپنے میکے میں بہن بھائیوں سے ہرطرح کی باتیں سن لیتی تھی اب ساس کا ذرا سا بولنا گوارا نہیں آخری اور حتمی بات کہ اگر بیٹا اچھا ہو تو بہو کبھی بھی غلط نہیں نکل سکتی۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 628 reviews.