محترم حکیم صاحب! میرے ساتھ تقریباً 20-22 سال سے مسئلہ ہے۔ میں ہر وقت پریشان رہتی ہوں‘ ایک کالی سی چیز ہر وقت میرے اوپر مسلط رہتی ہے۔ میں جہاں جہاں جاتی ہوں وہ میرے ساتھ ساتھ جاتی ہے۔ میں گاڑی میں بیٹھتی ہوں تو وہ چیز گاڑی کے سپیڈ کے مطابق باہر ہمارے ساتھ ساتھ چلتی ہے اور مجھے واضح دکھائی بھی دیتی ہے۔ میں نماز پڑھتی ہوں تو غیرمسلم لوگوں کی شکلیں میرے سامنے آجاتی ہیں جس کی وجہ سے نماز پڑھنی بہت مشکل ہوجاتی ہے۔ نفسیاتی علاج کروا کروا کر تھک چکی ہوں۔ کوئی کہتا ہے تم پر سایہ ہے‘ کوئی جادو بتاتا ہے‘ کوئی کہتا ہے کہ تم نفسیاتی مریضہ ہوں۔ اپنا نفسیاتی علاج کروا کروا کر تھک چکی ہوں۔ بہت سارے روحانی علاج بھی کروائے ہیں مگر وہ سایہ میری جان نہیں چھوڑ رہا۔ جس کی وجہ سے میں بہت سست ہوگئی ہوں۔ سستی کی وجہ سے گھر کا کام کرنا کافی مشکل لگتا ہے۔ مجھ سے نماز پڑھی نہیں جاتی سجدہ کرتی ہوں توجو شخص سامنے ہو لگتا ہے اسی کو سجدہ کررہی ہوں۔ نماز کے دوران کھڑی ہوں تو سجدہ والے جگہ پر کتے کی شکل بن جاتی ہے۔مجھے ہر وقت ڈر لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے میرا کسی کام میں دل نہیں لگتا سکون ختم ہوگیا ہے۔ خدارا! مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟؟؟
آپ میرے لیے دعا کریں اور مجھے کچھ پڑھنے کیلئے بھی بتائیں میری رہنمائی کریں کہ وہ کالی چیز میرا پیچھا چھوڑ دے اور میری زندگی پرسکون ہوجائے۔ ہمارے گھر سے تعویذ بھی نکلے تھے کوئی علاج کرنے والا نہیں مل رہا‘ میں بہت بیمار رہی اور کاروبار بھی تباہ ہوتا جارہا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 622
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں