محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ آپ کو لمبی عمر عطاءفرمائیں۔ آمین! کچھ عرصہ ہوا ہے کہ بغیر کسی وظیفہ یا کسی عمل کے کچھ جنات بھائی ہمارے پاس آئے تھے اور ہم سب گھر والوں سے باتیں کیا کرتے تھے۔ بہت ہی نیک لوگ تھے اور انہوں نے ہماری بہت ہی خدمت کی ہے اور ہر مشکل میں ہمیں تسلی دی اور وہ سب طالب علم تھے۔ دینی مدرسے میں پڑھتے تھے۔
ان میں سے ایک بڑے طالبعلم کا نام عبدالودود تھا جو کہ درجہ خامسہ کا امتحان دیا تھا اور باقی ان سے چھوٹے تھے بہت ہی مخلص جنات تھے۔ ہم ان کو اپنے ہی گھر کے افراد تصور کرتے تھے۔ میرا کوئی بھائی نہیں ہے اس لیے میں عبدالودود کو بھائی کہتا تھا اور یہ طالب علمی کے ساتھ ساتھ جہاد بھی کرتا تھا۔ رمضان میں ہندو جنات سے جہاد شروع کیا اور 27ویں رمضان میں ہندو جنات سے جہاد کرتے ہوئے شہید ہوا ہے اب ہم سب گھر والے بہت پریشان ہیں باقی چھوٹے جنات بھائی اب نہیں آتے۔ انہوں نے ہم سے اجازت لی کہ اب وہ ہمارے پاس نہیں آئیں گے کیونکہ ان کو اب اجازت نہیں ہے۔ لہٰذا آپ سے اور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب سے گزارش ہے کہ ہمیں کوئی عمل یا وظیفہ عنایت فرمائیں تاکہ کوئی نیک جن ہمارا بھائی بن جائے۔ ہم آپ کے بہت شکرگزار ہوں گے اللہ آپ سب حضرات کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔
دو انمول خزانے جنات بھی پڑھتے ہیں
کچھ عرصہ پہلے جب جنات بھائیوں سے دوستی ہوئی تھی تو ایک دن میں نے ان سے دو انمول خزانے کا ذکر کیا تو جن بھائی نے کہا کہ ہم نے اپنے طالب علم جنات میں دو انمول خزانے تقسیم کیے ہیں اور ہم سب جنات دو انمول خزانے بہت ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں اور اللہ دو انمول خزانے کی برکت سے ہماری مشکلات حل فرماتے ہیں اور تم بھی اپنی مشکلات میں دو انمول خزانے کامل یقین کے ساتھ پڑھاکرو۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں