Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روزانہ غیب سے ملنے کا عمل (سید نور عالم شاہ‘ شویکی شریف)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2011ء

مجھے شفاءکیسے ملی کتاب کے صفحہ نمبر 87 پر درج ہے۔ دست غیب کا عمل کچھ یوں ہے:۔ پہلے درود شریف ایک تسبیح بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم پوری ایک تسبیح صرف بسم اللہ پوری نو تسبیح بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم پوری ایک تسبیح درودشریف ایک تسبیح.... 21 دن کا عمل ہے پہلے 100 مرتبہ درودشریف پڑھنا ہے پھر 100 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پھر صرف بسم اللہ 900 مرتبہ پڑھنا پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم 100 مرتبہ پڑھنی ہے پھر 100 مرتبہ درودشریف پڑھنا ہے۔ یہ عمل 21 دن تک پڑھنا ہے۔ ایک وقت مقرر کرکے یہ عمل میں نے 2009ءرمضان المبارک میں شروع کیا پورے اکیس دن کا عمل ہے بعد نماز مغرب شروع کردیا۔ قارئین کرام! آپ یقین کریں 21 دن عمل پورا کیا تو اللہ پاک کے فضل و کرم سے ایسا دست غیب کھلا کہ نہ صرف دنیا بلکہ میں خود بھی حیران ہوگیا مجھے ایسا لگتا جیسے مجھ پر دولت کی بارش برس رہی ہے ہر طرف سے پیسہ ہی پیسہ آرہا ہے قارئین کرام یقین کریں جیسے میں پیسے میں کھیلنے لگا اور رزق میں ایسی شاندار برکت کہ عقل حیران۔ جو شخص معاشی پریشانیوں میں اور رزق کی مشکلات میں گھرا ہوا ہے میں ان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ یہ عمل ضرور کریں اور قدرت کا نظارہ اور کرشمہ دیکھیں۔ عمل نمبر 2: دست غیب کا ایک قرآنی مجرب عمل یہ عمل میں نے ایک کتاب میں 2003ءمیں پڑھا اور پھر شروع کردیا یہ عمل بھی میرا خود کاتجربہ شدہ ہے اور بہت مجرب عمل ہے اس عمل سے بھی دست غیب ایسا کھلتا ہے کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ اس عمل سے اللہ تعالیٰ اپنے غیبی خزانے کا منہ کھول دیگا تنگدستی مفلسی اور جملہ پریشانیاں ختم ہوجائیں گی دولت اور لنگر جاری رہیں گے۔ عمل یہ ہے نیا چاند دیکھنے پر جو پہلا اتوار آئے اس اتوار سے یہ عمل شروع کریں مہینہ کوئی ہو مگر دن اتوار نوچندی کا ہو یعنی اتوار کا دن گزار کر جو رات آئے غروب آفتاب سے رات بارہ بجے تک اس عمل کا وقت ہے۔ اول وآخر سات سات دفعہ کوئی سا درود شریف اور درمیان میں 70 مرتبہ الحمد شریف معہ بسم اللہ شریف دوسری رات چھ چھ بار درودشریف اور درمیان میں 60 بار الحمد شریف اسی طرح دنوں کو گھٹاتے جائیں یعنی اب آخری رات ہفتہ کی رات میں ایک بار درود شریف اوردرمیان میں الحمد شریف 10 بار پڑھیں گے بس یہ ایک ہفتہ کا عمل ہوا مگر اسی طرح صرف تین ہفتے عمل کرنا ہے اللہ نے چاہا تو اس سے آپ کے مقاصد پورے ہونگے۔ غیب سے روزی کے سامان پیدا ہونگے اب یہ اللہ کی مرضی ہے کہ وہ اپنے باطنی اور پوشیدہ خزانے سے کیا کچھ عطا فرماتا ہے مگر روزی کے متعلق جو پریشانی تھی وہ ختم ہوجائے گی۔ عمل نمبر 3 یہ عمل سورہ توبہ کی آیت کا ہے آیت یہ ہے:۔ لَقَد جَآئَ کُم رَسُول مِّن اَنفُسِکُم عَزِیر عَلَیہِ مَاعَنِتُّم حَرِیص عَلَیکُم بِالمُومِنِینَ رَئُ وف رَّحِیمo فَاِن تَوَلَّو افَقُل حَسبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ط عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَھُوَ رَبُّ العَرشِ العظِیمِ o (توبہ 129,128) آیت کی زکوٰة اکیس روز کامل پرہیز کے ساتھ علیحدہ کمرہ میں 70بار روزانہ پڑھیں زکوٰة ادا ہوجائے گی۔ ہر بار آیت پڑھنے کے بعد 3 مرتبہ درودشریف صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد پڑھیں۔ زکوٰة ادا کرنے کے بعد 21 مرتبہ روزانہ ورد رکھیں یہ عمل بھی رزق کی تنگی ختم کرنے کا بہت بہترین عمل ہے اور رزق کی تنگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ روحانی ترقی بھی ہوتی ہے اور تسخیر کی قوت میں بھی بہت زبردست اضافہ ہوتا ہے‘ عزت و آبرو میں اضافہ ہوتا ہے۔ قارئین کرام آپ بھی کریں اور فائدہ حاصل کریں۔ عمل نمبر 4 دولت مندی اور عزت کیلئے سورہ ق کو بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاءپڑھیں۔ حصول دولت اور حصول عزت کیلئے بے حد مجرب عمل ہے ہر ذلت اور پریشانی سے محفوظ ہوگا بے حد مجرب اور آزمودہ ہے کسی صورت خالی نہیں جاتا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 619 reviews.