Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2011ء

بہت قلیل آمدنی ہے ہم چھ بہن بھائی ہیں۔ ایک بھائی اور ایک بہن کی شادی ہوچکی ہے۔ بڑے بھائی جن کی دو بیٹیاں ہیں‘ بیروزگار ہیں۔ والدین سے بھی الجھتے رہتے ہیں۔ بھابی کا مزاج بھی سخت ہے۔ ہمارے گھر کے مالی حالات بھی خراب ہیں۔ والد اور بھائی کے کام ایسے ہیں کہ جن سے نہایت قلیل آمدنی ہوتی ہے۔ معاشی تنگی کی وجہ سے ہم بہنوں کی تعلیم پر بھی برا اثر پڑرہا ہے۔ (رخسانہ کوثر‘ راولپنڈی) جواب: آپ کے گھر کا کوئی بھی فرد روزانہ نماز عشاءکے بعد ایک بار سورہ ص پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں دعا کیا کرے۔ یہ عمل چالیس دن تک جاری رکھیں۔ اولاد کی تمنا شادی کو تین سال ہوچکے ہیں لیکن اولاد کی تمنا پوری نہیں ہوئی ہے دو مرتبہ امید پیدا ہوئی لیکن بارآور نہ ہوسکی۔ (شبانہ‘ ملتان) جواب: نماز فجر کے بعد سورہ یٰسین چالیس روز پڑھ کر دعا کریں اور نماز عشاءکے بعد سورہ مریم نوے دنوں تک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اولاد کی نعمت کا سوال کیا کریں۔ ظاہری اسباب کی تکمیل کا خانہ بھی پورا کریں یعنی جسمانی اور طبی معائنہ کرائیں اور علاج بھی کرائیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جلد اپنا فضل و کرم فرمائیں۔ مناسب رشتہ نہیں ملتا میری عمر تیس سال سے اوپر ہوگئی ہے۔ ملازمت پیشہ ہوں۔ میری شادی کی کئی سالوں سے بات چل رہی ہے لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوتا۔ کوئی مناسب رشتہ نہیں مل رہا ہے کبھی تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ رشتہ ہوگا بھی یا نہیں۔ (محمدیوسف‘ لالہ موسیٰ) جواب: نصف رات کے بعد دو رکعت نفل پڑھ کر اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اچھے رشتے کیلئے دعا کیا کریں۔ دعا کو پوری یکسوئی کے ساتھ کئی بار دہرائیں۔ یہ عمل تین ہفتے کیا جائے۔ غصہ بہت ہے میرے بھائیوں اور والد میں غصہ بہت ہے۔ بھائی ذرا سی بات پر ایک دوسرے سے الجھ پڑتے ہیں۔ ہر شخص اپنی بات پر زور دیتا ہے۔ (عائشہ‘ پشاور) جواب: نماز فجر کے بعد سورہ رحمن مناسب بلند آواز سے پڑھا کریں اور پھر گھر کے افراد جس جگہ سے پانی پیتے ہیں اس پر دم کردیا کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنا فضل و کرم فرمائیں۔ کیا ہمارے گھر آسیب ہے؟ ہمیں رات کے وقت یوں محسوس ہوتا ہے کہ کوئی دوسرے کمرے میں چل رہا ہے یا پھر لوگوں کو یوں لگتا ہے کہ کوئی برآمدے میں سے گزر کر گیا ہے۔ یہ بات میں نے نہیں گھر کے چند افراد نے محسوس کی ہے۔ بعض لوگ اسے شک و وہم قرار دیتے ہیں لیکن بہت سے لوگ اسے آسیب بتاتے ہیں۔ ہم ڈرتے ہیں کہ کوئی نقصان نہ ہوجائے۔ (عالیہ‘ لاہور) جواب: نقصان ڈر خوف سے ہوتا ہے‘ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے گھر کے سب افراد نماز کی پابندی کریں اور صبح شام پانی پر سورہ فلق دم کرکے پی لیا کریں۔ لوبان کے ٹکڑوں پر اکیس بار سورہ فلق دم کرکے محفوظ کرلیں اور روزانہ شام کے وقت چند ٹکڑے جلا کر اس کا دھواں پورے گھر میں پھیلا دیں۔ یہ عمل ایک ہفتے تک کیا جائے۔ روزانہ تلاوت قرآن پاک کرکے اس کا ترجمہ بھی بغور پڑھا کریں۔ انشاءاللہ گھر پر قائم ہر قسم کے اثرات کا خاتمہ ہوجائے گا۔ خوداعتمادی کی کمی میں کالج کی کی طالبہ ہوں۔ میرے اندر خوداعتمادی کی شدید کمی ہے۔ کسی سے نظریں ملا کر بات نہیں کرسکتی۔ اپنی بات بیان کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ (سویرا‘ لاہور) جواب: اسم ذات اللہ خوش خط کاغذ پر لکھوا کر صبح شام رات دس منٹ تک پوری توجہ سے دیکھا کریں۔ رات سوتے وقت آنکھیں بند کرکے دل ہی دل میں خود کو مخاطب کرکے یہ الفاظ دہرائیں۔ میں نے اپنی کمزوری پر قابو پالیا مجھے بات کرتے ہوئے ذرا مشکل نہیں ہوتی۔ اس طرح خود کو ترغیب دیتے ہوئے سوجائیں۔ انشاءاللہ جلد فائدہ حاصل ہوگا۔ بات بات پر شک مجھے بات بات پر شک ہوتا ہے نماز ادا کرتے ہوئے تعداد رکعات پر اور وضو کے ارکان پر بھی شک ہونے لگتا ہے کہ درست طور پر پورے کیے یا نہیں۔ صحیح بات پر بھی غلط ہونے کا شک ہونے لگتا ہے بار بار کسی کام کو پورا کرکے بھی اطمینان نہیں ہوتا۔ ذہن شدید کشمکش کا شکار ہوجاتا ہے۔ ذہن میں مختلف خیالات گردش کرنے لگتے ہیں۔ (شبانہ‘ میرپور) جواب: رات سونے سے پہلے اندھیرے میں بیٹھ کر سورہ عنکبوت کی آیت نمبر 20تین بار پڑھنے کے بعد دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ نماز فجر کے بعد چلتے پھرتے اسم ذات اللہ اللہ کا ورد دل ہی دل میں کیا کریں۔ دس منٹ تک۔ روزانہ کچھ دیر قرآن پاک کے ایک حصے کی تلاوت کرکے ترجمے کے ساتھ اس کے معانی پر غور کیا کریں۔ انشاءاللہ جلد شک پر مبنی خیالات کا زور ٹوٹ جائے گا۔ حالت پہلے جیسی نہیں میں کچھ عرصہ قبل بیمار ہوگئی‘ ہسپتال میں داخل ہوئی بیماری کے بعد جسمانی حالت پہلے جیسی نہیں رہی۔ جسمانی طور پر نحیف و نزار ہوگئی ہوں۔ حافظہ کمزور ہوگیا ہے اور بال بھی کمزور ہوگئے ہیں۔ (شائستہ‘ بہاولپور) جواب: بیماری کے مطابق اور جسمانی حالت کے پیش نظر مناسب غذا‘ ہلکی ورزش پر توجہ دیں۔ طبیب کے مشورے سے غذا کا خیال رکھیں۔ روزانہ عمدہ قسم کے چار چھوہاروں پر ایک بار سورہ فاتحہ‘ گیارہ بار بسم اللہ شریف دم کرکے کھالیا کریں۔ علی الصبح کھلی فضا میں آہستگی سے گہری سانس لے کر نکالا کریں دس منٹ تک۔ انشاءاللہ ہرقسم کے فوائد حاصل ہونگے۔ ضدی شوہر میرے شوہر کے اندر ضد اور حاکمانہ رویہ زیادہ ہے۔ وہ میری یا گھر والوں کی بات نہیں سنتے۔ اپنی بات پر بضد رہنے کی عادت سے وہ کئی بار نقصان بھی اٹھا چکے ہیں۔ افسوس بھی کرتے ہیں لیکن پھر وہی روش اپنا لیتے ہیں۔ (افروز‘ لاہور) جواب: رات کو جب شوہر سوجائیں تو ایک بار سورہ فاتحہ پڑھ کر گردن کے پیچھے یا سر پر دم کردیا کریں۔ کم از کم چار ماہ تک یہ عمل جاری رکھیں اور جن دنوں کسی مجبوری کی وجہ سے یہ عمل نہ کرسکیں بعد میں پورے کرلیں۔ بنتے کام بگڑ جاتے ہیں میرے بہت سے کام بنتے بنتے بگڑجاتے ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ قسمت مجھ سے ناراض ہوگئی ہے۔ مجھے کوئی دعا بتائیں کہ میرا مسئلہ حل ہوجائے۔ (ابراہیم خان‘ کراچی) جواب: تمام حالات کاجائزہ لیں اور اللہ پر یقین توکل کو بڑھائیں۔ نماز کی پابندی کریں۔ ہر نماز کے بعد استغفار پڑھیں اور پھر سورہ شوریٰ کی آیت نمبر 19 گیارہ بار پڑھ کر اللہ سے دعا کیا کریں۔ جس قدربھی استطاعت حاصل ہو اس کے مطابق ضرورت مند افراد کی مالی امداد کیا کریں۔ اندر سے ناخوش ہیں میرا گھرانہ کافی عرصے سے مصائب کا شکار ہے‘ شوہر بیروزگار ہیں جو کام شروع کرتے ہیں اس میں نقصان ہوتا ہے حالات کی خرابی کی وجہ سے بیٹا بھی بدتمیزی اور بداخلاقی کرنے لگا ہے۔ نماز‘ روزہ‘ حلال روزی کا حصول اور ایمان داری سب موجود ہے باہر سے ہم بڑے خوش لگتے ہیں لیکن اندر سے ناخوش ہیں۔ (ذکیہ‘ نارووال) جواب: رات کے وقت پانچ مرتبہ درود شریف‘ چار مرتبہ استغفار اور پانچ مرتبہ سورہ آل عمران کی پہلی دو آیات پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے حالات کی بہتری کی دعا کیا کریں۔ یہ عمل کم از کم تین ماہ جاری رکھیں۔ شوہر مشوروں پر عمل نہیں کرتے میرے شوہر انتہائی غیرذمہ دار قسم کے انسان ہیں۔ سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد جو رقم انہیں ملی وہ سب انہوں نے کسی کے کہنے پر کاروبار میں لگادی۔ کاروباری توجہ نہ ہونے اور مطلبی دوستوں کی غلط رہنمائی کے باعث نقصان ہوا یہاں تک کہ اپنا گھر بھی بیچنا پڑا اب پھر روزگار کیلئے کوششیں کررہے ہیں لیکن میرے یا دوسرے مخلص رشتہ داروں کے مشوروں پر عمل نہیں کرتے اور اکثر مجھ سے الجھ پڑتے ہیں۔ (شمسہ‘ اسلام آباد) جواب: نما زعشاءکے بعد سات بار سورہ فاتحہ پڑھ کر شوہر کے رویے میں بہتری کی دعا کریں۔ سورہ کوثر ایک بار پڑھ کر رات کے وقت اس تکیے پر دم کردیں جو شوہر سونے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس تکیے کو کوئی دوسرا فرد استعمال نہ کرے۔ آپ خود نماز فجر کے بعد اول و آخر درود شریف کے ساتھ تین بار آیة الکرسی پڑھ کر دعا کیا کریں۔ ان وظائف پر نوے دنوں تک عمل کیا جائے۔ کمزور یادداشت میری یادداشت بہت کمزور ہے۔ اس کی وجہ سے میری تعلیم پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ امتحان کے دوران میں سب کچھ اس طرح بھول جاتا ہوں جیسے کبھی کچھ یاد ہی نہ کیا ہو۔ حالانکہ میں سال کے پہلے دن سے تیاری کررہا ہوتا ہوں۔ یہی حالت رہی تو شاید میرا کیریئر تباہ ہوجائے۔ دماغی کمزوری اتنی زیادہ ہے کہ معمول کے کاموں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ ہر چیز بھول جاتا ہوں۔ (سکندر علی‘ گجرات) جواب: تعلیم سے دل اچاٹ ہوجانے‘ دماغی کمزوری اورفہم وفراست میں کمی دور کرنے کیلئے صبح و شام سورہ یٰسین کی ابتدائی چار آیات اول آخر درود شریف پڑھ کر ایک چائے کا چمچہ شہد پر دم کرکے پئیں اور اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔ علی الصبح افق پر نمودار ہونے والی سورج کی ہلکی روشنی کو دس منٹ تک دیکھتے ہوئے درمیان میں سات بار سورہ اخلاص پڑھ لیا کریں۔ چالیس روز تک۔ شرارت کا مادہ میرا بیٹا بہت شرارتی ہے وہ اپنی حرکتوں سے لوگوں کو پریشان کردیتا ہے۔ دوسرے بچوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرلیتا ہے۔ کھیل کود اور مختلف سرگرمیوں میں اس کی توجہ زیادہ رہتی ہے۔ تعلیم میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔ چاہتی ہوں کہ اس کے اندر شرارت کا مادہ کم ہوجائے اور وہ پڑھائی پر بھی توجہ دے۔ (کرن خان‘ راولپنڈی) جواب: رات کو جب بچہ گہری نیند سوجائے تو سرہانے کھڑے ہوکر ایک بار سورہ مریم کی پہلی آیت (جو حروف مقطعات میں سے ایک ہے) واضح طور پر مناسب بلند آواز سے ایک بار پڑھ دیں۔ یہ عمل کم از کم چالیس دن کیا جائے۔ بچے کی سرگرمیوں اور قوت عمل کو مناسب طریقے سے مثبت باتوں میں لگائیں اور استعمال کریں۔ ڈانٹ ڈپٹ اور جبر سے کام نہ لیں تاکہ اس کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 615 reviews.