محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بھائی کو نوکری کی سخت ضرورت تھی پہلے جس کمپنی میں وہ کام کرتا تھا وہاں سے چار ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی اور نہ ہی وہاں اب کام تھا۔ میں نے آپ سے ملاقات کرکے اپنے بھائی کی جاب کیلئے کہا تھا اور آپ نے دعا بھی کی تھی۔ اسی ہفتے کو ایک موبائل کمپنی سے اسے فون آیا اور اتوار کو وہ کام پر چلا گیا۔ نئی نوکری میں اتنی تنخواہ نہیں ہے مگر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مل گئی ہے آپ کی دعائوں میں بہت تاثیر ہے۔
محترم حکیم صاحب تہجد کے وقت بعض اوقات مجھ پر بارش کے قطرے گرتے ہیں پہلے تو کبھی کبھار ہوتا تھا مگر اب چند دنوں سے یہ قطرے رات کو جس وقت میں اپنی چارپائی پر جاکر لیٹتی ہوں تو گرنے لگتے ہیں۔ حالانکہ ابھی رات کے گیارہ بھی نہیں بجے ہوتے۔ تہجد کے وقت جب آنکھ کھلتی ہے تو بھی ایسا محسوس ہوتا ہے جب کبھی رات میں آنکھ کھل جاتی ہے تو بھی....
اللہ تعالیٰ کی اس خاص عنایت اور رحمت کے میں قابل نہ تھی اس وقت ممنونیت سے آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں‘ کبھی کبھی یوں ہوتا ہے کہ ایک جگہ سے ستارہ اپنی جگہ چھوڑ کر چلنے لگتا ہے‘ کبھی تیز اور کبھی آہستہ آہستہ کچھ دور چلنے کے بعد غائب ہوجاتا ہے۔ مجھے یوں لگتا ہے جیسے ستارے میرے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں۔ اس وقت مجھے بہت اچھا لگتا ہے کبھی آپ کی طرف دھیان چلا جاتا ہے کہ میں تو ایک ادنیٰ سی مرید ہوں آپ نے کیا کیا غیبی نظارے دیکھے ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کی آپ پر کتنی رحمت ہوگی کیونکہ مجھ پر اللہ تعالیٰ کی یہ عنایت آپ کی وجہ سے ہی تو ہے خدا آپ کو مزید ترقی اور بلندی عطا فرمائے۔ آمین۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 611
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں