میرے والدین نے میری منگنی میری خالہ کی بیٹی سے کردی حالانکہ میں نے انکار کردیا تھا۔ لیکن پھر والدین کی خوشی اور اللہ کی رضی سمجھتے ہوئے منگنی کو قبول کیا لیکن دل بہت بے چین رہتا تھا۔ اسی اثناءمیں مجھے کہیں اور شادی کی خواہش پیدا ہوئی لیکن میں خود اپنی منگنی نہیں توڑ سکتا تھا۔ والدین بھی ناراض ہوتے اور خاندان بھر میں برا کہلاتا نیز یہ بھی پکا معلوم نہیں تھا کہ اس نئی جگہ پر شادی کیلئے میرے اور اس لڑکی کے والدین رضامند ہونگے یا نہیں۔ اسی بے چینی میں شب و روز گزر رہے تھے ایک مجھے کہیں سے انمول خزانے کی کتاب ملی۔ ہر نماز کے بعد خزانہ نمبر ایک باقاعدگی سے پڑھنا شروع کردیا۔ میری حیرت کی انتہاءنہ رہی کہ میری پہلی منگنی خودبخود ہی ٹوٹ گئی اور میرے والدین نے بھی میری شادی کیلئے اس جگہ رضامندی کا خود اظہار کیا جہاں میں چاہتا تھا۔
یہ سب خودبخود کیسے ہوگیا میری عقل آج تک نہیں سمجھ سکی۔ البتہ یہ سب انمول خزانہ نمبر ایک کی برکت تھی۔ مزید حیرت کی بات یہ تھی کہ لڑکی کے گھر والے یعنی بہنیں‘ بھائی اور ماں بھی بہت آسانی سے رضامند ہوگئے بلکہ بہت خوش ہوئے غرضیکہ تمام رکاوٹیں خودبخود حیران کن حد تک ٹلتی گئیں۔
میں نے ماہنامہ عبقری سے دعا کی قبولیت کیلئے خاص نوافل پڑھنے کا طریقہ دیکھا اور اسی طرح نوافل پڑھ کر اسی جگہ اپنی شادی کیلئے دعا کی۔ اسی رات خواب میں خود کو دیکھا کہ آئینہ دیکھتا ہوں جس میں مجھے میری صورت بہت خوبصورت دکھائی دی ایسی خوبصورت شکل مجھے اپنی کبھی نظرنہیں آئی۔
طریقہ نوافل یہ ہے کہ دو رکعت صلوٰة الحاجت کی نیت سے پڑھی جائے اور ہر سجدے میں چالیس مرتبہ آیت کریمہ پڑھی جائے۔ اس کے بعد نہایت ہی آہ و زاری کے ساتھ اپنے مقصد کیلئے دعا کی جائے۔ نہایت ہی پرتاثیر اور عمل کی قبولیت کیلئے حیرت انگیزعمل ہے۔
اس دو انمول خزانے کو پڑھ کر میں اللہ سے جو بھی مانگتا ہوں اللہ مجھے وہ عطا کردیتے ہیں۔
میرے کاروباری حالات ٹھیک نہ تھے اس سلسلے میں میں نے حکیم صاحب سے ملاقات کی تو حضرت حکیم صاحب نے مجھے ایک لاکھ پچیس دفعہ بسم اللہ شریف پڑھ کر دوبارہ ملنے کیلئے کہا تھا میں نے ابھی یہ وظیفہ مکمل بھی نہیں کیا تھا کہ میرے کاروبار میں خاطر خواہ بہتری ہونا شروع ہوگئی اور اب ماشاءاللہ جیسے میرا کاروبار پہلے تھا ویسے ہی ہوگیا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 607
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں