Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کاروباری رکاوٹ کا انوکھا وظیفہ (ثمینہ ‘ گجرات)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2011ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ گجرات تشریف لائے آپ کا درس سنا بے حد اچھا لگا بہت سی چیزوں کے متعلق پتہ چلا جو کہ پہلے نہیں پتہ تھیں۔ بہت سی چیزوں کے متعلق ذہن میں سوال تھا جن کے جواب آپ نے دے دئیے۔ آپ نے سورہ کوثر کے بارے میں درس میں فرمایا‘ میں نے آزمایا تو نہیں کہوں گی اس پر عمل کیا آزمایا تو اس چیز کو جاتا ہے جس پر شک ہو‘ اللہ ہمیں معاف کرے اس کی کلام پاک کیلئے کبھی آزمایا کا لفظ استعمال نہ کریں۔ وہ یقینی بات ہے۔ میں روزانہ پرندوں یعنی چڑیوں اور کوئوں کیلئے ناشتہ لے کر چھت پر جاتی ہوں ان کو بھی انتظار ہوتا ہے‘ جونہی میں رات کی بھیگی ہوئی روٹیاں ان کیلئے وہاں رکھتی وہ سارے ایک دم کھانا شروع کردیتے‘ یہ سلسلہ کوئی دو تین سال سے شروع ہے۔ اچانک دو تین مہینوں سے انہوں نے کھانا بند کردیا۔ روٹیاں وہاں خشک ہوکر ادھر ادھر اڑتی پھرتیں اور مجھے بہت غصہ آتا۔ میں سوچنے لگی آخر ایسا کیوں ہے‘ کیا پرندے ناراض ہوگئے لیکن کیوں؟ پتہ نہیں۔ میں نے بہت حیلے بہانے کیے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ پھر آپ کا خطاب سنا اس میں آپ نے سورہ کوثر کے فوائد بتائے تو میں نے سوچا کیوں نہ روٹیوں کے اوپر پڑھ کر پھونک مار دوں میں نے درود شریف اول و آخر تین مرتبہ اور جتنی دفعہ سورہ کوثر پڑھ سکتی تھی پڑھی اور روٹیوں پر پھونک مار کر رکھ دیتی اور صبح سویرے چڑیوں کیلئے ناشتہ تیار ہے۔ آپ یقین جانیے اس دن سے روٹی کا ایک ٹکڑا ابھی تک ضائع نہیں ہوا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 606 reviews.