وٹامن اے
یہ حسن و جمال کا سرچشمہ کہلاتا ہے کیونکہ یہ جلد اور آنکھوں کو توانائی بخشتا ہے علاوہ ازیں یہ زکام اور شب کوری یار توندھا سے محفوظ رکھتا ہے۔ کیلشیم اور فولاد کو جزو بدن بنانے میں مدد دیتا ہے۔ کیل مہاسے کو روکتا ہے
حسن کیا ہے؟ مصوری کے ایک شہرہ آفاق برطانوی نقاد کا کہنا ہے کہ حسن نام ہے متناسب اعضاءکا۔ مگر ہمارے نزدیک صحت کا دوسرا نام حسن ہے۔ اس نظریے کے مطابق صحت افزا اشیاءدراصل حسن کی ضمانت ہیں۔ ان اشیاءمیں حسن کی افزائش کیلئے صحت بخش غذا ایک لازمی عنصر کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہماری غذا میں وٹامنز کی جو اہمیت حاصل ہے وہ محتاج بیان نہیں ہے وٹامنز ہمارے حسن میں اضافہ کرتے ہیں ان کی تفصیل ذیل میں پیش ہے:۔
دل کش چمکیلے ناخن
دل کش مضبوط ناخنوں کیلئے گوشت‘ انڈے اور دودھ کا استعمال لازمی ہے۔ وٹامن سی ناخنوں کو مضبوط بناتی ہے اور ان کی بڑھوتری میں مدد دیتی ہے وٹامن بی کمپلیکس ناخنوں کو نرم پڑنے سے بچاتی ہے اگر آپ کے ناخن کمزور ہیں تو جیلاٹین کے سفوف کی ایک چمچی پھلوں یا سبزیوں کے رس یا دودھ میں ملا کر تین ماہ تک دن میں تین بار پئیں۔ یہ رس لیموں‘ ٹماٹر یا مالٹے کا نہیں ہونا چاہیے۔
صاف و شفاف جلد
صاف و شفاف اور چمکتی دمکتی جلد کیلئے وٹامنز اے‘ بی اور سی لازمی ہیں۔ یہ بھی گوشت‘ مچھلی اور دودھ سے حاصل ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی جلد بے حد خشک ہے تو اپنی روزمرہ کی خوراک میں مچھلی کے تیل (کاڈلیور آئل) کی ایک چمچی شامل کرلیں۔ وٹامن بی مکئی کے آٹے یا دلیہ انڈوں اور کلیجی میں ملتی ہے۔ اگر آپ کی جلد پھیکے رنگ کی ہے اس میں پیلاہٹ جھلکتی ہے تو فوری طور پر اپنے معالج سے مشورہ کریں۔ وہ دوسری چیزوں کے علاوہ ملٹی وٹامنز بھی تجویز کرے گا۔
چمک دار دانت
مضبوط اور چمک دار دانتوں کیلئے وٹامن اے اور ڈی ضروری ہیں۔ یہ بھی دودھ‘ مچھلی اور گوشت میں ملتے ہیں۔ وٹامن سی کیلشیم اور فولاد دانتوں کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے۔ ان کیلئے سنگترہ‘ مالٹا‘ لیموں‘ کچی بند گوبھی‘ گاجریں اور ٹماٹر کھائیے۔ کیلشیم کیلئے گولیاں بھی لی جاسکتی ہیں۔ لہسن میں فلورائڈ نامی جز دانتوں کو سفیدی عطا کرتا ہے۔ دانتوں کو ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے اس مقصد کیلئے سخت سیب و ناشپاتی گاجر اور گنڈیری مفید ہے۔
چمکتے بال
چمک دار ریشمی بالوں کیلئے وٹامن بی ضروری ہے۔ یہ کلیجی‘ گردے و مونگ پھلی اور انڈوں سے ملتی ہے۔ اپنی خوراک میں دودھ‘ دہی یا پنیر کی کافی مقدار شامل کریں۔ گندھک ہمارے بالوں کو چمک عطا کرتی ہے۔ اس لیے کچی پھول گوبھی‘ شلجم اور بندگوبھی کھائیے۔ سمندری مچھلی میں بھی کافی گندھک پائی جاتی ہے۔ فولاد اور تانبے کے اجزاءبالوں کی رنگت کو برقرار رکھتے ہیں اور یہ خشک آلوبخارا اور انگورو کشمش‘ منقیٰ اور بادام سے ملتے ہیں۔
وٹامن اے
یہ حسن و جمال کا سرچشمہ کہلاتا ہے کیونکہ یہ جلد اور آنکھوں کو توانائی بخشتا ہے علاوہ ازیں یہ زکام اور شب کوری سے محفوظ رکھتا ہے۔ کیلشیم اور فولاد کو جزو بدن بنانے میں مدد دیتا ہے۔ کیل مہاسے کو روکتا ہے‘ یہ وٹامن سبز پتے دار سبزیوں‘ پھلوں‘ زرد رنگ کی سبزیوں‘ کلیجی‘ انڈے کی زردی‘ پنیر‘ مکھن اور بالائی میں بہ افراط ملتا ہے۔
وٹامن بی
بھوک لگاتا اور ہاضمہ بڑھاتا ہے‘ تھکن دور کرتا ہے‘ دماغ کو چاق وچوبند رکھتا ہے۔ یہ بھی کلیجی‘ گوشت‘ گردے‘ مرغی کے گوشت‘ مچھلی‘ انڈے‘ مٹر‘ مونگ پھلی اور دودھ میں ملتا ہے۔ رائبوفلاوین یا وٹامن بی 12 اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور ہاضمہ میںمدد دیتا ہے۔ یہ بھی ان تمام اشیاءمیں پایا جاتا ہے جن کی فہرست اوپر دی گئی ہے۔ یایاسین بھی بدنی نظام کیلئے ضروری ہے یہ مذکورہ اشیاءکے علاوہ مکئی و سویابین اور گڑ میں ملتا ہے۔
وٹامن سی (ایسکاربک ایسڈ)
صحت مند مسوڑھوں‘ پٹھوں اور مضبوط ناخنوں کیلئے ضروری ہے۔ بدن کو چھوت سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ سنگترے‘ مالٹے‘ مسمی‘ لیموں‘ آلو‘ ٹماٹر‘ پتے دار سبزیوں‘ خربوزہ‘ سیب اور آلو میں ملتا ہے۔
وٹامن ایف
وٹامن ایف سخت اور کھردری جلد کو نرم بنانے میں مدد دیتا ہے۔
وٹامن ای
آرائش جمال کی اشیاءبنانے والوں کا مرغوب ترین وٹامن ہے۔ جلد کو تقویت دینے والی کریموں اور دفاع عفونت محلول میں استعمال کیا جاتا ہے۔ وٹامن ای کا تیل آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے مٹانے کیلئے لگایا جاتا ہے۔
تمام حیاتین گوشت‘ دودھ‘ پھل اور سبزیوں میں پائے جاتے ہیں۔ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے بدن کو بہت تھوڑی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ کی خوراک متوازن ہے یعنی اس میںمذکورہ چاروں گروپس کی غذائیں شامل ہیں تو آپ کو مصنوعی وٹامنز کی گولیاں کھانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 605
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں