Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2011ء

یہ بواسیر ہے مجھے کچھ عرصہ سے شدید قبض ہے اور ساتھ ہی پاخانے والی جگہ پر کمر کی طرف ورم ہے اور کنارے پر پھولا ہوا دانہ ہے جو قبض کشا دوا استعمال کرنے پر اتنا ہی رہتا ہے۔ دوا استعمال نہ کروں تو قبض شدید ہوجاتا ہے‘ شدید درد ہوتا ہے اور ورم والا دانہ پھولنے لگتا ہے‘نیز قبض کی صورت میںکبھی کبھار ایک دو قطرے خون آجاتا ہے۔ میں اس صورت حال سے پریشان رہتا ہوں‘ سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کونسا مرض ہے۔ آپ اس مرض کا نام بتائیں اس کے پیدا ہونے کی وجوہات بتائیں اور اس کا علاج کا طریقہ مکمل پرہیز تحریر کریں۔ (سلیم خان‘ درہ آدم خیل) مشورہ یہ صورتحال دو باتوں سے خالی نہیں یا یہ بواسیر ہے یا یہ بھگندر ہے اس کی تشخیص سرجن بآسانی کرسکتا ہے۔ کسی ہوشیار سرجن سے رجوع کریں دونوں حالتوں میں پپیتہ مفید دوا اور غذا ہے۔ غذا کے بعد کھایا کریں‘ گوشت نہ کھائیں‘ سبزیاں کھائیں‘ مرہم سکونی کریم لے کر استعمال کرسکتے ہیں۔ غذا نمبر1 استعمال کریں۔ سات ماہ سے یرقان گزشتہ سات ماہ سے میری امی کو یرقان کا مرض ہے۔ پہلے آنکھیں بالکل پیلے رنگ کی تھیں اب ان میں سفیدی آگئی ہے‘ 1/4 حصہ یرقان اب بھی ہے۔ میری امی کو جوڑوں‘ پٹھوں اور کمر میں شدید درد رہتا ہے۔ اتنا درد ہے کہ آٹا بھی نہیں گوند سکتیں‘ قبض بھی رہتی ہے بھوک بہت کم لگتی ہے‘ کمزوری بڑھ گئی ہے۔ یہی مرض میری بہن کو بھی ہوگیا ہے۔ کوئی ایسا علاج بتائیں کہ دونوں استعمال کریں جس کے استعمال سے مذکورہ تکالیف اور یرقان ختم ہوجائے اور ہمیں ہیپاٹائٹس بی سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بھی بتائیں‘ یہ مرض کافی بڑھ گیا ہے اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا پیٹ خراب رہتا ہے جو بھی غذا کھاتا ہوں وہ جزو بدن نہیں بنتی منہ سے کڑوا اور کھٹا پانی نکلتا ہے‘ بھوک کم لگتی ہے۔ آنکھوں کے آگے دھند چھائی ہوئی ہے۔ میری عمر 18سال ہے اور وزن صرف 40کلو ہے۔ کمزوری بہت زیادہ ہے۔ منہ کی ہڈیاں ظاہر ہورہی ہیں‘ سر میں چکر آتے ہیں۔(شکیل احمد‘ میرپورخاص سندھ) مشورہ ہیپاٹائٹس پر ہم نے کافی کچھ ان کالموں میں لکھا ہے اور وقتاً فوقتاً لکھتے بھی رہتے ہیں آپ نے ایک ہی خط میں کئی مریضوں کا حال لکھ دیا ہے۔ ہر مریض کا حال تفصیل سے آنا ضروری ہے اور ہر مریض کا حال الگ خط میں لکھیں اپنی امی کا ایل ایف ٹی کروائیں اور رپورٹ کی فوٹو کاپی بھجوائیں۔ میری جلد چکنی ہے میرا سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ میری جلدچکنی ہے‘ باقی تمام مسائل اسی مسئلہ کی بناءپر ہیں۔ پچھلے چار سال سے میرے چہرے پر دانے نکل رہے ہیں جب یہ دانے ٹھیک ہوتے ہیں تو داغ چھوڑ جاتے ہیں جب داغ جاتے ہیں تو گڑھے بن جاتے ہیں۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میں ان دانوں‘ داغوں یا گڑھوںکا کیا علاج کروں؟ میں نے بہت سی کریمیں‘ ٹوٹکے اور دوائیاں استعمال کیں لیکن وقتی افاقہ ہوا میں ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوں اور کسی سے اعتماد سے بات نہیں کرسکتی ہوں۔ ان داغوں اور گڑھوں سے میری رنگت کالی ہوگئی ہے۔ گڑھے میرے چہرے کو مزید بدصورت بنارہے ہیں۔ یہ توجہ طلب اور اہم مسئلہ ہے میں ایسا چہرہ لیے کسی کے سامنے بھی نہیں جاتی اس کے بدلے مجھے طرح طرح کی باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ ملتانی مٹی میں گلاب کاعرق ملا کر ہر روز چہرے پر لگانے سے گڑھے بھر جائیں گے مجھے فرق تو نہیں پڑا البتہ چہرے کی رنگت مزید کالی ہوگئی میں نے یہ لگانا بھی چھوڑ دیا ہے۔ (مجبور عائشہ.... راولپنڈی) مشورہ آپ ”حسن و جمال پیکیج“ کچھ عرصہ استعمال کریں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں کہ جس کی وجہ سے آپ کی تعلیم متاثر ہو‘ تعلیم جاری رکھیں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔ بس میرا چہرہ سفید ہوجائے میری عمرتقریباً20 سال ہے اور میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہوں‘ کچھ عرصے سے میرے بائیں بازو میں بہت زیادہ درد ہوتا تھا جس کا میں نے کوئی نوٹس نہیں لیا تھا لیکن اب اس کے ساتھ میرے سینے میں بائیں طرف بہت درد ہوتا ہے۔ میں نے ڈاکٹر کو دکھایا تو انہوں نے ای سی جی کروائی پتہ چلا کہ دل کی دھڑکن تیز ہوگئی ہے۔ اب میرا سانس بھی بہت پھولتا ہے۔ میرے دونوں بازوئوں اور سینے کے درمیان اور بائیں طرف پیچھے کی طرف گردن کے نچلے حصے میں دونوں بازوئوں کے درمیان بہت درد ہوتا ہے جس کی وجہ سے میرا رنگ کالا ہوگیا ہے میرے چہرے‘ جسم‘ بازو اور ہاتھ پائوں کا رنگ بھی کالا ہوگیا ہے ور میرے چہرے پر داغ بھی بن گئے ہیں اور میری ٹانگیں اور بازو بالکل بے جان ہوگئے ہیں کسی چیز کو کھینچوں یا مروڑوں تو بہت درد ہوتا ہے اور کام نہ بھی کروں تب بھی بہت درد ہوتا ہے۔ دل بھی کمزور محسوس ہوتا ہے۔ میرے مسئلے کا کوئی آسان حل بتائیں اور کوئی بنی بنائی دوائی بتائیے گا مہربانی کرکے ان بیماریوں کیلئے مجھے کوئی تیار شدہ دوائی بتائیں تاکہ میں بازار سے خرید کر کھاسکوں اور ایسی دوائی بتائیے گا کہ میں ٹھیک ہوجائوں اور میرے چہرے‘ جسم‘ بازو اور ہاتھ پائوں کا رنگ بالکل سفید ہوجائے اور پھر ساری زندگی کبھی کالا نہ ہو۔ میں آپ کو تمام عمر دعائیں دوں گی۔ میرے حافظے کی تیزی کیلئے کوئی نسخہ بھی بتادیجئے گا۔ میرے چہرے پر ہڈیاں نظر آتی ہیں تھوڑا نرم ملائم اور سفید سا میراچہرہ ہوجائے۔ (نورفاطمہ‘ لاہور) مشورہ صحت اچھی ہوگی تو چہرہ بھی نارمل ہوجائے گا۔ صحت خراب ہوگی تو چہرہ کیسے اچھا نظر آئے گا۔ چہرہ بشرہ تو پورے بدن کی صحت کاآئینہ ہے۔ آپ کچھ عرصہ” جوہر شفاءمدینہ‘ سترشفائیںاور خون صفا“ استعمال کریں۔ پانچوں وقت کی نماز اور ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کافی ہے۔ یہ وہ عمل ہے جس کی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو بار بار تاکید فرمائی۔ اس عمل کو چھوڑ کر کسی اور عمل کی تلاش بے عقلی اور جہالت ہے۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔ موٹاہوں مگر کمزور.... میری عمر 31 سال ہے۔ دماغی کام بہت کرنا پڑتا ہے بظاہر ٹھیک ٹھاک زندگی بسر کررہا ہوں لیکن کئی مسائل کا شکار ہوں۔ مجھے صحیح ٹائم پر اجابت نہیں ہوتی۔ ناشتہ وغیرہ کرنے کے آدھا گھنٹے بعد اجابت ہوتی ہے۔ لیکن وہ بھی مکمل نہیں ہوتی ہے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑگئے ہیں اور بینائی بھی ہلکی سی کمزور ہے۔ پہلے رنگت کافی صاف تھی۔ لیکن اب سانولی ہوگئی ہے۔ ایک سال پہلے دائیں گردے میں درد ہوا تھا اس میں چھوٹی سی چاول کے دانے کے برابر پتھری ہوگئی تھی لیکن بعد میں گردہ صاف ہوگیا لیکن اب بھی کبھی کبھار ہلکا ہلکا درد ہوتا ہے۔ گردہ بھاری سا رہتا ہے۔ پہلے دماغ بہت تیز تھا لیکن عرصہ چھ ماہ سے یادداشت بہت کمزور محسوس ہوتی ہے۔ ہاتھوں میں ہلکی کپکپاہٹ ہوتی ہے اور ہاتھوں اور پیروں کو سردیوں میں پسینہ آتا ہے۔ میرے بال بہت کم ہورہے ہیں اور تیزی سے سفید بھی ہورہے ہیں۔ ہلکی سی ورزش کرنے سے یا پندرہ بیس سیڑھیاں چڑھنے سے سانس پھول جاتی ہے۔ میں نے صحت مند زندگی گزاری ہے۔ بے راہ روی‘ سگریٹ نوشی‘ شراب نوشی غرض کوئی بھی غیرصحت مندانہ شغل کبھی اختیار نہیں کیا‘ ہاں چائے دن میں چار بار روزانہ پیتا ہوں۔ چھوٹا گوشت کبھی کبھار کھالیتا ہوں لیکن بڑا گوشت بالکل نہیں کھاتا۔ اس کے کھانے سے پیچش اور معدہ خراب ہوجاتا ہے۔ متوازن غذا فروٹ‘ چاول‘ سبزی اورمرغی کا گوشت استعمال کرتا ہوں لیکن موٹاپا ہورہا ہے۔ پیٹ بھی تھوڑا سا بڑھ رہا ہے۔ وزن تقریباً 76کلو گرام ہے۔ براہ کرم اچھا سا مشورہ دیں۔ (محمد کریم بخش‘ پشاور) مشورہ آپ ستر شفائیں ‘ ٹھنڈی مراد اور جوہرشفاءمدینہ مستقل مزاجی سے دس ڈبی استعمال کریں۔ متوازن غذا استعمال کریں۔ کوشش کریں کہ چائے کی مقدار کم کردیں۔ کچھ عرصہ بعد دوبارہ اپنی کیفیت لکھیں۔غذا نمبر1 استعمال کریں۔ جسم میں گرمی میرے جسم میں گزشتہ ایک سال سے گرمی ہوگئی ہے۔ معدے میں اکثر خرابی ہوجاتی ہے اور سارے جسم میں کمزوری بھی بہت ہے اکثر سوئیاں چبھتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ دھوپ میں دس پندرہ منٹ کھڑا رہوں یا چلوں تو سر میں سوئیاں چبھتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ میری عمر بیس سال ہے اور میرا قد بھی تقریباً چھ فٹ ہے مگرکمزور بہت ہوں جسم میں گرمی ختم ہی نہیں ہوتی۔ کوئی کہتا ہے کہ یہ مثانے کی وجہ سے ہے۔ براہ مہربانی آپ مجھے کوئی اچھا سا علاج بتادیں تاکہ میں اس بیماری سے چھٹکارا پاسکوں اور موٹا بھی ہوسکوں اور کیا میرے پتلا ہونے کی بھی یہ ہی وجہ ہے۔ (نواز خان‘ اسلام آباد) مشورہ عناب پانچ عدد توڑ کر الائچی سفید تین عدد کچل کر ایک چمچی سونف کو ایک کپ پانی میں جوش دے کر چھان کر ذرا سی چینی ملا کر صبح و شام دو وقت پئیں غذا میں کدو توری‘ لوکی ٹینڈے‘ پیٹھہ وغیرہ پکا کر کھائیں۔ صابن شیمپو استعمال نہ کریں۔ اگر کولیسٹرول نہ ہو تو خالص مکھن بھی مفید ہے۔ دانے بہت ہیں میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر دانے بہت ہیں‘ یہ دانے ریشے والے نہیں ایسے لگتا ہے جیسے بند ہوں اور ایسے لگتے ہیں جیسے جلد کے اندر ہوں میری عمر 22 سال ہے مجھے کئی سال سے یہ دانے نکل رہے ہیں کریموں کے استعمال سے ختم ہوجاتے ہیں لیکن پھر نکل آتے ہیں لیکن یہ دانے نشان نہیں بناتے صرف دانے ہی ہیں اگر ختم ہوتے ہیں تونشان نہیں پڑتا۔ دھوپ میںجانے سے اور ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ میری جلد گرمیوں میں چکنی اور سردیوں میں خشک ہوتی ہے اور مسام بھی کھلے ہوئے ہیں اور ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں۔ (شائستہ‘ اوکاڑہ) مشورہ: یہ گرمی دانے معلوم ہوتے ہیں۔ آپ جوہرشفاءمدینہ اور ٹھنڈی مراد استعمال کریں۔ اشتہاری کریمیں استعمال نہ کریں۔ آپ حسن و جمال کریم کچھ عرصہ مستقل استعمال کریں۔ غذا نمبر1 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 604 reviews.