Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

محرم الحرام کی عظمت وبرکت (ڈاکٹر الطاف حسین‘ ملتان)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2011ء

ترجمہ: اور جو لوگ اللہ عزوجل کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو ایسے لوگ تو حقیقت میں زندہ ہیں مگر تمہیں ان کی زندگی کا شعور نہیں ہوتا۔ (القرآن) سرور کائنات حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم الحرام کا چاند دیکھ کر چار مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر اپنے اوپر اور اہل خانہ پر دم کرنا بہت افضل ہے۔ نفل نماز اول شب بعد نما عشاءآٹھ رکعت نماز نفل چار سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص گیارہ گیارہ دفعہ پڑھے انشاءاللہ العزیز اس نماز کی برکت سے روز محشر اللہ تعالیٰ اس نماز پڑھنے والے اور اس کے گھر والوں کی بخشش فرمائیں گے۔ نفل نماز شب عاشورہ عاشورہ کی شب بعد نماز عشاءچار رکعت نماز نفل دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے آیة الکرسی تین تین دفعہ اور سورہ اخلاص دس دس مرتبہ پڑھے بعد سلام کے سورہ اخلاص ایک سو مرتبہ پڑھ کر اپنے گناہوں کی توبہ کرلے اور اللہ عزوجل سے بخشش طلب کرے انشاءاللہ العزیز خداوند کریم اپنی رحمت کاملہ سے اس نماز پڑھنے والوں کے تمام گناہ معاف فرمائیں گے نماز ظہر سے پہلے یوم عاشورہ چار نماز دو سلام سے اس ترکیب سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد چار مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور یہ نماز حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بخشیں۔ نفل روزہ محرم الحرام میں روزہ رکھنے کی بہت فضیلت ہے نویں دسویںمحرم کا روزہ رکھنا بہت افضل ہے۔ وظائف محرم کی پہلی شب سے شب عاشورہ تک روزانہ بعد نماز عشاءایک سو مرتبہ کلمہ توحید پڑھنا واسطے بخشش گناہ بہت افضل ہے۔ دس محرم کو کسی وقت باوضو 70 مرتبہ پڑھے ”حَسبُنَا اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیلُ“ حصول معرفت الٰہی اور مغفرت گناہ کیلئے یہ وظیفہ پڑھنا بھی بہت افضل ہے۔ یکم محرم الحرام کو ایک سفید کاغذ پر 113 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر اپنے پاس رکھے تو پوری زندگی اس پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 597 reviews.