Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس ہدایت

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2011ء

بے نمازی کی نحوست ایک درویش کے پاس ایک آدمی آیا اور عرض کرنے لگا :حضرت گھر میں برکت ختم ہو گئی ہے ۔ فرمانے لگے: لگتا ہے تیرے گھر میں کوئی بے نمازی ہے جبھی برکت ختم ہو گئی ہے عرض کرنے لگے: نہیں میرے گھر میں کوئی بے نمازی نہیں ہے ۔ تو فرمایا :پھر لگتا یہ ہے کہ تیرے گھر کے آگے سے کوئی بے نمازی گزر تا ہے جس نے چین اور سکون کا ساراسامان اور سارے دروازے بند کر دیے ۔ رحمت کی ہواکیوں نہیں آرہی؟ ہم سفر کر رہے تھے لاہور سے کراچی ایک صاحب کہنے لگے :مجھے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا نہیں آرہی: میں نے کہا :اوپرپوائنٹ لگا ہے، اس کو کھول کر دیکھیں! ہر کسی کے لئے پوائنٹ لگا ہوا ہے اس کو کھولیں، پھر دیکھیں ٹھنڈی ہوا آتی ہے کہ نہیں ۔کہنے لگے :میں کھول لیتا ہوں۔ اس کو کھولا اور اس کا رخ اپنی سیٹ کی طرف کیا ٹھنڈی ہوا آ گئی۔ ہم نے رحمتوں کی ٹھنڈی ہواﺅں کے پوائنٹ بند کئے ہوئے ہیں وہ دروازے بند کئے ہوئے ہیں.... وہ دروازے ہی بند ہو گئے جب دروازے ہی بند ہوگئے پھر کہاں سے ٹھنڈی ہوائیں آئیں گی پھر تو گرم ہوائیں آئیں گی پھر وہ جلائیں گی پھر جلن ہو گی پھر کڑھن ہو گی پھر معاملہ تلخ ہو گا۔ اکلوتا بیٹا وبال جان بن گیا ایک صاحب میرے پاس آئے نفسیاتی مرےض بن چکے تھے اور مجھے آکر بہت تنگ کیا،بہت ہی تنگ کیا ،ان کی اہلیہ بھی ساتھ تھیں مجھ سے کہنے لگے: ایک ہی بیٹا تھا اس کو آ رمی آفیسر بنایا وہ منہ موڑ گیا اور صدمے بھی تھے لیکن یہ آ خری صدمہ مجھے کھا گیا ،اسی صدمے نے مجھے نفسیاتی مرےض بنا دیا ہے میں آپ کو پریشان کر رہا ہوں ،خود ہی کہنے لگے: مجھے احساس ہو رہا ہے ،لیکن میں بے چین ہوں پریشان ہوں میں نے ان سے سوال کیا کہ کیا تعلیم دلائی تھی بیٹے کو۔ کہنے لگے: کالج یونیورسٹی میں پڑھایا بڑے پیسے خرچ کئے اس کی تعلیم پربڑے اخراجات کئے۔(میں کراچی میں آ رہا تھا اپنی سواری کی طرف تو مجھ سے گاڑی میں ایک صاحب کہنے لگے: یہ امریکن سکول ہے یہاں پہلی کلاس کی فیس 7500روپے ہے)۔ میں نے ان صاحب سے ایک سوال کیا کہ اتنا خرچہ کیا آپ نے، اتنا عرصہ لگایا، اتنی تعلیم دی، کیا آپ نے اس پہ اخلاق کی، ایمان کی تعلیم پر بھی کوئی خرچہ کیا ؟ کیا ہم صحیح کر رہے ہیں؟ میںاکثر دیکھتا ہوں کوئی ہمارے قاری صاحب ہیں‘ کوئی مولوی صاحب ہیں بے چارے ان کو 100یا 50دے دیتے ہیں کہ وہ قرآن پڑھانے آ رہے ہیں اور انگلش پڑھانے کے لئے بچوں کو گاڑیوں پر لے جاتے ہیں ٹیو ٹر کے پاس اورانکے لیے اسپیشل ٹائم ہے ۔ اوران کی پانچ ،دس ہزار روپے فیس ہے اور سن لو! آ ج یہ بچے کو خاموش تبلیغ ہے بچہ کہتا ہے کہ جس چیز کی جتنی قیمت ہے، اس چیز کی اتنی فیس ہے، جس چیز کی جتنی قیمت ہے ،اس کا استاد بھی اتنا کامل ہے، معتبر ہے ۔یہ ہی زیادہ تعلیم یا فتہ ہے بچہ کہتاہے کہ جس چیز کی جتنی اہمیت ہے اس کے مطابق مجھ سے کرایا جا رہا ہے۔ قرآن کی اہمیت ہی نہیں ہے لہٰذا بس ٹھیک ہے۔ اس کے دل کے اندر یہ بات نقش ہو جاتی ہے پوری زندگی کے لئے کہ بس قرآن ایک رواجی کتاب یا مذہبی کتاب ہے ۔ مجھ سے ایک قاری صاحب کہنے لگے ” میں گھروں میں قرآن پڑھانے نہیں جاتا میں کہتا ہوں یہ توہین ہے قرآن کی گھر کھر جا کے پڑھانا ۔ ایک صاحب نے مجھے مجبور کیا میں نے شرائط رکھیں پہلی شرط یہ ہے کہ اگر میں جاﺅں گا تو بچے کہتے ہیں قاری صاحب آج ہم نہیں پڑھتے اگر نہیں پڑھنا تو پہلے سے مجھے اطلاع ہو اس قسم کی کچھ شرائط رکھیں اور پھر کہنے لگے کہ پھر بھی میں کہتا ہوں کہ یہ قرآن کی توہین ہے وہ کہنے لگے اگر جس طرح نماز کے بارے میں ہے کہ کچھ مجبوری ہے جان کا خطرہ ہے یا ایمان کا خطرہ ہے یا کچھ اور خطرات ہیں مجبوری کے عالم میں وہ بھی ایسا آدمی رکھیںجو صحیح قرآن پڑھا سکتا ہو۔ اس کا لہجہ ٹھیک ہو ۔ اس کا اخلاق ٹھیک ہو اس کا ایمان ٹھیک ہو تو پھر کر سکتے ہیں ۔“ دعوت سے نظام بدل رہا ہے قرآن کی قیمت ہی نہیں کہ اس لیے اس کو اٹھاکے رکھ دیااور اسی وجہ سے مدارس میں (raw material)جاتا ہے۔ اندھا، لولا ،لنگڑا، کانا، غریب ،اپاہج یہ بچے مدارس میں جاتے ہیں لیکن اب اللہ نے نظام بدل دئیے ہیں۔ جنرلوں کے بیٹے میں نے دیکھے ہیں۔ بڑے بڑے پروفیسروں کے بیٹے دیکھے ہیں میں نے دو یونیورسٹی کے جوان دیکھے کہنے لگے کہ یونیورسٹی چھوڑ کے ہم نے مدرسے میں داخلہ لے لیا ہے ۔ اب نظام بدل رہا ہے مومن کی دعوت کی محنت کی وجہ سے۔ خداکے روٹھنے کا سبب زندگی کے شب و روز کو دیکھیں کن کن چیزوں کو ہم نے چھوڑکے اپنے گھروں کو آتش کدہ بنا لیا ہے کن چیزوں کو ترک کر کے ہمارے گھر آج جہنم کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور ہم پہ یہ زوال آ گیا ہے ۔ وہ برکت والے اعما ل تھے ۔ ان کو ہم نے چھوڑ دیا، ان سے منہ موڑ لیا اور وہ برکت والے اعمال ہم سے دور ہو گئے تو اللہ کی رحمتیں ہم سے دور ہو گئیں اور آ ج ہم پریشان ہیں.... گھر گھر پریشان ہے۔ یہ میں آپ سے اس لئے کہہ رہا ہوں کہ سارا دن میرے پاس یہی کیس آتے ہیں ہر شخص پریشان ہے اس لئے کہ وہ سکون والی.... چین والی زندگی ہم نے چھوڑدی ۔ اولیاءسے تعلق ختم ہونے کی وجہ میرے حضرت خواجہ سید محمد عبداللہ ہجویری رحمة اللہ علیہ کی بات یاد آ گئی فرمایا جو ہر وقت اور ہر کسی پہ اعتراض کرے گا اللہ اس کی زندگی سے چین ختم کر دے گا ۔ میری بات کویاد رکھنا جو ہر کسی پہ اعتراض کرے گا۔ ایک بزرگ کو ایک دفعہ ایک آدمی کے پاس ملاقات کیلئے لے جارہے تھے تو راستے میںان بزرگ نے اس کے کوائف پوچھے تو انہوں نے کہا کہ جی اعتراض کرتا ہے انہوں نے کہا کہ بس مجھے مت لے جاﺅ اس کے پاس میں اس کے لئے دعا کر تا ہوں ۔ فرمایا: آدمی ہمیشہ دو وجہ سے گرتا ہے یا کوئی گناہ کبیرہ میں مبتلا ہو جائے یا پھر اسکے اندر اعتراض آ جائے ۔ اس کو پتہ ہی نہیں چلے گا ۔ وہ اتنا دور چلا جائے گا اس کو علم ہی نہیں ہو گا ہر کسی پہ اعتراض کرنے کی وجہ سے ۔ (جاری ہے)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 589 reviews.