Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

و بائوں اور حوادث سے بچائو کیلئے درودشریف (ع، م، چوہدری)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

گناہوں سے پاکیزگی حاصل کرنے کیلئے گناہوں سے پاکیزگی حاصل کرنے کیلئے درود طیب بہت ہی موثر ہے اگر کسی نے تمام زندگی گناہوں اور برائیوں میں گزار دی کسی چیز سے اس کو کوئی شفاءاور کسی عالم فقیر عامل سے اسے کوئی فیض نہیں پہنچتا۔ اس کا اپنا دل کہے کہ اب سزا کیلئے تیار رہے جس وقت بھی احساس ندامت ہو تو اللہ عزوجل کے حضور توبہ کرکے اس درود شریف کو صبح و شام کثرت سے پڑھنا شروع کردے تو انشاءاللہ تمام گناہوں کی معافی ہوجائے گی اور اس طرح ہوجائے گا جس طرح ماں کے پیٹ سے آج ہی پیدا ہوا ہے اور بقیہ زندگی خودبخود نیکیوں کی طرف مائل رہے گی کیونکہ درود طیب پڑھنے سے زندگی میں نبی اکرم شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تائید اور توجہ شامل حال ہوجاتی ہے۔ اس لیے پڑھنے والے کا ہر کام آسانی سے ہوجاتا ہے۔ اگر ہر نماز کے بعد یہ درود شریف ایک مرتبہ پڑھ لیا جائے تو آخرت میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی۔ جمعہ کے دن بعد نماز جمعہ 313مرتبہ پڑھنے سے رزق میں اضافہ ہوگا۔ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیکَ یَاشَفِیعَ المُذنِبِینَ سَیِّدِنَا وَمَولٰنَا اَحمَدِ نِ المُجتَبٰی مُحَمَّدِ نِ المُصطَفٰی وَعَلٰی اٰلِہ وَاَصحَابِہ وَ اَزوَاجِہ وَاَحبَابِہ وَ ذُرِّیَّاتِہ وَ اَھلِ بَیتِہ وَاَھلِ طَاعَتِکَ اَجمَعِینَ درود روحی قبرستان میں زیادہ تر پڑھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے اس کی برکت سے روحوں کو عذاب سے نجات ملتی ہے اور اس کی برکت سے قیامت تک روحوں کو آرام ملتا رہتا ہے جتنا زیادہ پڑھا جائے اتنا زیادہ ثواب ہوگا۔ یہاں تک کہ اس کا ثواب ماں باپ کی روح کو بخشنے کا ایسا ثواب ہے گویا کہ تمام عمر کے ان کے حقوق ادا کردئیے۔ انہیں اس سے اتنا درجہ ملتا ہے کہ فرشتے بھی زیارت کو آتے ہیں۔ مستند کتابوں میں تحریر ہے کہ اگر کوئی شخص تین مرتبہ یہ درود شریف کسی قبرستان میں پڑھ کر اہل قبور کو بخشے تو اللہ تعالیٰ 70 سال کیلئے اس قبرستان سے عذاب اٹھا لیتا ہے اگر چار مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ قیامت تک کیلئے اس قبرستان سے عذاب اٹھالیتا ہے اور اگر 24 مرتبہ پڑھ کر اپنے والدین کو بخشے تو گویا تمام عمر کے ان کے حقوق ادا کردئیے اور اللہ تبارک وتعالیٰ فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ قیامت تک اس شخص کے والدین کی قبور کی زیارت کرتے رہو۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ مَّا دَامَتِ الصَّلٰوةُ وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ مَّا دَامَتِ الرَّحمَةُ وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ مَّادَامَتِ البَرَکَاتُ وَ صَلِّ عَلٰی رُوحِ مُحَمَّدٍ فِی الاَروَاحِ وَ صَلِّ عَلٰی صُورَةِ مُحَمَّدٍ فِی الصُّوَرِ وَ صَلِّ عَلٰی اِسمِ مُحَمَّدٍ فِی الاَسمَآئِ وَ صَلِّ عَلٰی نَفسِ مُحَمَّدٍ فِی النُّفُوسِ وَ صَلِّ عَلٰی قَلبِ مُحَمَّدٍ فِی القُلُوبِ وَ صَلِّ عَلٰی قَبرِ مُحَمَّدٍ فِی القُبُورِ وَ صَلِّ عَلٰی رَوضَةِ مُحَمَّدٍ فِی الرِّیَاضِ وَ صَلِّ عَلٰی جَسَدِ مُحَمَّدٍ فِی الاَجسَادِ وَصَلِّ عَلٰی تُربَةِ مُحَمَّدٍ فِی التُّرَابِ وَ صَلِّ عَلٰی خَیرِ خَلقِکَ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَاَصحَابِہ وَاَزوَاجِہ وَذُرِّیَّاتِہ وَاَھلِ بَیتِہ وَاَحبَابِہ اَجمَعِینَ o بِرَحمَتِکَ یَآ اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ o۲ رفع حوادثات کیلئے زمانے کے حادثات سے بچنے کیلئے اس درود پاک کا ہمیشہ ورد رکھنا بہت موثر ہے چاہے حوادث کسی بھی قسم کے ہوں۔ انشاءاللہ آدمی محفوظ رہے گا۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ اَکرَمِ الکُرَمَآئِ مِن عِبَادِکَ وَاَشرَفِ المُنَادِینَ لِطُرُقِ رَشَادِکَ وَسِرَاجِ اَقطَارِکَ وَبِلَادِکَ صَلٰوةً لَّا تَفنٰی وَلَا تَھِیدُ تُبَلِّغنَا بِھَا کَرَامَةَ المَزِیدِ۔ تکلیفیں دور کرنے کیلئے صاحب سعادت الدارین فرماتے ہیں کہ یہ درود شریف تکلیفیں دور کرنے کیلئے مجرب ہے مجھے سیدی‘ ولی سچے عقیدے والے شیخ ابوحسن حلاوہ الغزنی رحمة اللہ علیہ نے یہ درودشریف بتایا اور اس کی اجازت دی۔ جب میں نے ان سے اپنے رنج والم کی شکایت کی تھی تو جتنا اللہ نے چاہا میں نے اس کو پڑھا اور اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعے میرا درد و غم دور فرمادیا اور میری آرزو و تمنا سے بڑھ کر اللہ کے فضل اور نبی علیہ الصلوٰة والسلام پر ان بابرکت الفاظ سے درود و سلام کی برکت سے ملا۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ الحَبِیبِ المَحبُوبِ شَافِی العِلَلِ وَمُفَرِّجِ الکُرُوبِ وَعَلٰی آلِہ وَصَحبِہ وَسَلِّم۔ صاحب کشف بننے کی کنجی جو شخص صاحب کشف بننا چاہے اسے چاہیے کہ تین سال تک اس درود پاک کو روزانہ گیارہ سو مرتبہ صبح اور گیارہ سو مرتبہ رات کو سوتے وقت پڑھے انشاءاللہ صاحب کشف ہوجائے گا اور اس پرباطنی اور پوشیدہ راز کھل جائیں گے یہ درود پاک صاحب کشف بننے کی گویا کنجی ہے۔ درود پاک یہ ہے:۔ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِّیِ الرَّحمَةِ شَفِیعِ الاُمَّةِ کَاشِفِ الغَمَّةِ وَعَلٰی آلِہ وَاَصحَابِہ وَبَارِک وَسَلِّم۔ وباءکے لیے فائدہ مندرجہ ذیل درود شریف کا ورد وبائوں کے موسم میں وباءسے محفوظ رہنے کا ایک اچھا طریقہ ہے کسی قسم کی بھی وباءہو اس کا ورد تریاق کا حکم رکھتا ہے۔ درود شریف یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی الطِّبِّ الرَّفِیقِ اَلنِّعمَةِ الحَقِیقِ الخَیرِ الصَّرِفِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ رَّسُولِ اللّٰہِ عَلَیہِ الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ۔ روح اور دل کی تروتازگی کے واسطے اس درود پاک کے پڑھنے سے گناہ مٹ جاتے ہیں اور دل کی تمنائیں پوری ہوجاتی ہیں۔ روح اور دل کو تروتازگی ملتی ہے۔ تمام دلی مرادیں اللہ تعالیٰ پوری فرماتا ہے۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اَصحَابِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّبَارِک وَسَلِّم۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 584 reviews.