Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد یَاحَلِیمُ یَاکَرِیمُ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پاکستان میں بیروزگار تھا اور میرے بھائی سعودی عرب میں مقیم تھے‘ میرے بھائی سعودی عرب میں میرے ویزے کیلئے بہت کوشش کررہے تھے اور میں پاکستان میں۔ لیکن ہر بار کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی اور میں سعودی عرب نہ جاپاتا۔ پھر میں نے ماہنامہ عبقری میں مراقبے کا عمل پڑھا اور صدق دل اور یقین کے ساتھ کرنا شروع کردیا اور ساتھ دوانمول خزانے بھی پڑھنا شروع کردئیے۔ یقین جانیے حکیم صاحب ابھی میں نے کچھ عرصہ ہی مراقبے کاعمل اور دوانمول خزانے پڑھے تھے کہ پاکستان سے ہی مجھے ویزہ مل گیا ‘ میرے بھائی جو کہ سعودیہ میں اتنی کوششیں کررہے تھے وہ بھی حیران ہوگئے کہ جس ویزے کیلئے وہ کوشش کررہے تھے ان سے تو ملے نہیں اور ہمیں یہ پاکستان میں ہی مل گئے۔ حکیم صاحب یہ سب مراقبے کے عمل اور دوانمول خزانے کا ثمر ہے۔ (عبدالرحمن‘ حیدرآباد)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 580
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں