Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اطباءکے حیرت انگیز کارنامے (حکیم عبدالناصر)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

نکسیر سے بخار میں فائدہ شہر رومیہ کے ایک نوجوان کو بہت تیز بخار ہوا بہت سے اطباءاس کے پاس موجود تھے اور وہ اس کے بخار کو کم کرنے کی تدابیر کررہے تھے۔ آخر میں اس نے یہ طے کیا کہ اس نوجوان کی فصد کھول کر خون خارج کردیا جائے۔ ہوسکتا ہے کہ اس سے بخار کم ہوجائے اور مریض کو راحت مل جائے۔ ابھی یہ طے ہوہی رہا تھا کہ جالینوس کا اُدھر سے گزر ہوا اس نے جب سنا کہ اطباءفصد کھولنے کی بات کررہے ہیں تو اس نے ان کو منع کیا اور کہا کہ ابھی تھوڑی دیر بعد اپنے آپ ہی خون بہہ جائے گا فصد کھولنے کی ضرورت نہیں ہے ابھی چند لمحے ہی گزرے تھے کہ وہاں موجود لوگوں نے دیکھا کہ مریض کی ناک سے نکسیر کی شکل میں یکایک خون جاری ہوگیا۔ گرنے سے آواز بند ایک شخص کو گرجانے سے جسم پر چوٹ آگئی۔ علاج کرنے سے چوٹ تو ٹھیک ہوگئی لیکن آواز بند ہوگئی اور بہت کوشش کے باوجود بھی منہ سے آواز نہیں نکلتی تھی۔ اطباءاس بات سے کافی حیران ہوئے کہ گرنے سے قوتِ گویائی کیوں ختم ہوگئی؟ جالینوس نے بھی اس مریض کو دیکھا اور کہنے لگا کہ گرنے سے بولنے والے آلات مجروح ہوگئے ہیں اس نے اس بات کی بھی وضاحت کردی کہ آواز کیسے اور کن آلات سے پیدا ہوتی ہے۔ اپنے کہنے کے مطابق اس نے انہیں آلات کا علاج کیا جس سے مریض بولنے پر قادر ہوگیا اور اس کی پہلے والی حالت دور ہوگئی۔ مرض عشق کی تشخیص ایک عورت ہروقت مغموم رہتی تھی اور دن رات بہت بے چینی سے گزارتی تھی اور اس حالت کو پہنچ گئی تھی کہ بالکل مجنون معلوم ہوتی تھی۔ جالینوس کے پاس اس عورت کو لایا گیا جالینوس نے اس عورت کی نبض دیکھی اچانک ایک مشہور رقاص کا ذکر آگیا اس کا نام سنتے ہی اس کی نبض میں زور سے حرکت پیدا ہوئی اور وہ غیرمنتظم ہوگئی۔ جالینوس نے اور دوسرے مشہور رقاصوں کا نام لیا لیکن کسی کے نام پر بھی اس طرح کی کوئی حرکت نہیں ہوئی جالینوس سمجھ گیا کہ یہ عورت اسی رقاص پر فدا ہے جس کے نام پر نبض میں یہ مخصوص تغیر ہوا ہے خصیے نکالنے سے ڈاڑھی غائب مشہور جابرحاکم حجاج بن یوسف ثقفی کے زمانے میں تیاذوق نامی طبیب گزرا ہے۔ حجاج ایک مرتبہ درد سر میں مبتلا ہوگیا اس نے تیاذوق کو طلب کیا اور اس سے علاج دریافت کیا۔ تیاذوق نے کہا کہ اپنے دونوں پائوں کو گرم پانی سے دھولو اور پھر اس پر تیل مل لو۔ اس سے آرام ہوجائے گا۔ اس وقت ایک خواجہ سرا موجود تھا اس نے تیاذوق سے کہا کہ میں نے تم سے زیادہ جاہل طبیب نہیں دیکھا امیر کے سر میں درد ہے اور تم پائوں میں دوا لگانے کا کہہ رہے ہو۔ تیاذوق نے کہا اس کی علامت تو خود تمہارے بدن میں موجود ہے۔ خواجہ سرا نے پوچھا وہ کیا۔ تیاذوق نے کہا تمہارے خصیے نکال دئیے گئے تھے جس کے نتیجہ میں چہرہ سے ڈاڑھی غائب ہوگئی۔ سرمنڈوانے سے موت عباسی خلیفہ ابوجعفر منصور کے ساتھ سفر حج میں ایک مرتبہ اس کا شاہی طبیب لجلاج بھی ساتھ تھا ایک دن اس نے یہ پیشگوئی کی کہ خلیفہ کی جوں جوں عمر بڑھتی جائیگی اس کے مزاج کی گرمی اور خشکی بھی بڑھتی جائیگی نیز اس نے یہ بھی کہا کہ خلیفہ نے حج کیلئے جو اپنا سر منڈوایا ہے اور اس پر جو خوشبو لگائی ہے یہ عمل بھی اس کیلئے مناسب نہیں ہے۔ اگر یہ عمل اسی طرح جاری رہا تو شاید ہی یہ مکہ مکرمہ تک زندہ پہنچ سکے۔ لجلاج کی یہ پیشگوئی بالکل صحیح ثابت ہوئی۔ خلیفہ کو ایک مقام پر پہنچ کر خشکی دماغ کی شکایت ہوئی اور مکہ مکرمہ پہنچتے ہی وہ انتقال کرگیا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 579 reviews.