ہندو پاک میں ملٹھی کو غذا سے زیادہ دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر اس کے باوجود یہ ہندوپاک کے ہر باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے۔ آیورویدک طریقہ علاج کو ماننے والوں کا کہنا ہے کہ قدرت نے تمام بیماریوں کیلئے شفاءکا کوئی نہ کوئی ذریعہ ضرور بنایا ہے اور ملٹھی بھی ان میں سے ایک ہے۔ ملٹھی ایک ایسی میٹھی جڑ ہے جو اپنی معجزاتی اور شفابخش خصوصیات کے سبب آج بھی استعمال کی جاتی ہے۔
خریدنا اور محفوظ رکھنا
ملٹھی کی جڑیں اور زیرزمین تنا فائدہ مند ہے۔ یہ لکڑی کے خشک ٹکڑوں کی طرح ہوتے ہیں جو سخت اور ریشے دار ہوتے ہیں۔ اس میں ایک لمبا پتلا اُبھار ہوتا ہے اور گہرا رنگ ہوتا ہے۔ اس کی خوشبو دوا جیسی اور بہت تیز ہوتی ہے۔ ابتداءمیں یہ میٹھی لگتی ہے لیکن کھالینے کے بعد اس کا ذائقہ ہلکا کڑوا محسوس ہوتا ہے بالکل اسی طرح جیسے سیکریں ہوتا ہے۔ اگر ملٹھی کو چباتے رہیں تو اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا جاتا ہے۔
ادویاتی استعمال
ملٹھی کو گلے کی سوجن دور کرنے کیلئے چبایا جاتا ہے۔ خشک نزلہ یا زبان پر خراش کی صورت میں پانی میں ملٹھی کی جڑ ملا کر غرارے کرنے سے فائدہ ہوتا ہے چونکہ ملٹھی تیزاب سے ہونے والی جلن کو کم کرتی ہے اس لیے اس کو گیسٹرک السر میں مفید قرار دیا جاتا ہے۔ ملٹھی کے پائوڈر کو مکھن اور شہد میں ملا کر زخم اور کٹی ہوئی جلد پر لگایا جاتا ہے۔ ملٹھی اور سرسوں کے تیل کو ملا کر پیسٹ بنا کر پائوں یا انگلی کے کسی حصے کے سخت ہوجانے پر لگایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔ ملٹھی‘ دودھ اور زعفران کا پیسٹ بنا کر گنج پن اور خشکی کا علاج کیا جاتا ہے۔ ملٹھی مختلف ادویاتی سیرپ اور گولیوں میں ذائقہ پیدا کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے جبکہ دوران حمل‘ دل اور گردے کی بیماریوں میں اس کا استعمال غیرموافق قرار دیا جاتا ہے۔
6.6 گرام ملٹھی اور سونف ذرا کوٹ کر 370 گرام پانی میں چار پانچ جوش دے کر اس قہوے میں دودھ‘ کھانڈ یا نمک ملا کر صبح وشام پینے سے بھوک زیادہ لگتی ہے‘ بدن چست رہتا ہے‘ پیاس دور اور نزلہ زکام کا خطرہ ٹل جانے کے علاوہ دماغ تروتازہ ہوجاتا ہے۔
معدہ میں تیزابی مادہ جمع ہوجانے سے جب درد ہونے لگے اور مریض تڑپنے لگے تو چھ گرام ملٹھی‘ پودینہ اور ایک بڑی الائچی کو دو کپ پانی میں جوشاندہ بنا کر گھونٹ گھونٹ کھانڈ یا نمک ملا کر پلاتے رہنے سے خدا کے فضل سے جلد صحت یابی ہوتی ہے۔مسکن‘ ملین اور مدربول ہے۔ کھانسی کو مفید‘ غلیظ اخلاط کو معتدل القوام کرتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 570
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں