Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا حسن مصنوعی اشیاءکا محتاج نہیں (سیدہ فائزہ جعفری)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

لیموں جس کی پیدائش دنیا کے ہر حصہ میں ہوتی ہے‘ اپنے گوناگوں فوائد کے لحاظ سے قیمتی پھلوں کا بادشاہ ہے مگر ہماری ناقدری کی وجہ سے معمولی سبزی شمار کیا جاتا ہے۔ قدرت نے اس میں سڑک ایسڈ‘ کیلشیم‘ پوٹاشیم‘ فولاد‘ فاسفورس اور وٹامنز اے‘ بی اور بی پیدا فرمائے۔ قارئین بہنو! اس صفحے میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنے حسن کو کیسے روز بروز نکھار اور سنوار سکتی ہیں ہم مختلف طریقوں سے آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کا فن سکھاتے رہیں گے امید ہے آپ کا حسن بھی نکھرے گا اور روپ بھی سنور کر اور دلکش ہوگا تو آئیے دیکھیں کہ اس دفعہ ہم آپ کیلئے کیا خزانہ لائے ہیں۔ لیموں جس کی پیدائش دنیا کے ہر حصہ میں ہوتی ہے‘ اپنے گوناگوں فوائد کے لحاظ سے قیمتی پھلوں کا بادشاہ ہے مگر ہماری ناقدری کی وجہ سے معمولی سبزی شمار کیا جاتا ہے۔ قدرت نے اس میں سڑک ایسڈ‘ کیلشیم‘ پوٹاشیم‘ فولاد‘ فاسفورس اور وٹامنز اے‘ بی اور سی پیدا فرمائے۔ گوشت بنانے والے نشانستہ دار اور روغنی اجزاءکا اسے نادر مجموعہ بنایا‘ عقر پانی اور حیات بخش وٹامن سی کا تو یہ خزانہ ہے‘ اس کا چھلکا‘ رس اور بیج ہر چیز غذائی اور دوائی اجزاءاپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ پرانے حکماءنے خون صاف کرنے‘ ہلکی بھاری غذا ہضم کرنے اور پیٹ کی گیس دور کرنے کیلئے اس کی سکنجبین بنا کر استعمال کرنے کا رواج دیا ہوا ہے۔ قے اور متلی دور کرنے کیلئے تو بچہ بچہ اس کے شفائی اثرات کا قائل ہے۔ لیموں قبض کشا ہے اور پیشاب جاری کرکے زہریلے فضلات دور کرنے والا ٹھنڈا پھل ہے۔ اس کے استعمال سے معدہ کی ہاضم رطوبت زیادہ مقدار میں تراوش پاتیں اور چربیلی روغنی نشاستہ دار غذائوں کے ہضم میں مدد دیتی ہیں‘ یہ انتڑیوں کی حرکت دودیہ کو تیز کرتا اور ان میں جمے ہوئے فضلات نکال باہر کرتا ہے اس کا بکثرت استعمال انتڑیوں کے کیڑے خارج کرکے ان میں کیڑے پیدا کرنے والی فاسد رطوبت کا خاتمہ کردیتا ہے‘ حیاتین ج (سی) کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے یہ دودھ پلانے والی مائوں اور حاملہ عورتوں کیلئے بہترین زود ہضم غذا ہے۔ بڑھنے اور پھولنے والے بچوں کو عمر کے مطابق پانچ قطرہ سے ساٹھ قطرہ تک رس کا استعمال ہڈیاں مضبوط بناتا‘ کیلشیم کی ضروری مقدار فراہم کرتا اور پیٹ ہلکا کرکے چستی پیدا کرتا ہے اگر اسے ایک آدھا چھوٹا چمچہ شہد میں ملا کر استعمال کرایا جائے تو بچے موٹے تازے اور دستوں سے محفوظ رہتے اور بآسانی دانت نکال لیتے ہیں۔ جن مریضوں کو نزلہ زکام اور جلدی گلے پھول جاتے ہیں انہیں چند روز گرم قہوہ کی آدھا پیالی میں تھوڑا نمک اور ایک عدد لیموں کا رس ملا کر صبح لگاتار پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ بچوں کی عمر کے مطابق اس کی مقدار کم کی جاسکتی ہے۔ ایسے مریض اگر اس کے ساتھ خمیرہ گائوزبان چھ ماشے سے دو تولے تک تھوڑا تھوڑا کرکے چوستے رہیں تو یہ شکایت مستقل جاتی رہتی ہے۔ پیٹ کا بوجھ کم‘ غذا ہضم اور ہوا سے محفوظ رہنے کیلئے صبح سویرے ایک گلاس پانی میں ایک لیموں کارس حسب سابق نمک یا کھانڈ ملا کر پلانے سے سارا دن طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے‘ جب خون میں جوش پیدا ہوکر پھوڑے پھنسیاںنکل آئیں یا خارش تنگ کرنے لگے تو علی الصبح ایک پائو سے ایک سیر تک دودھ ایک جوش دے کر ٹھنڈا کیا ہوا کسی برتن میں محفوظ کرکے ایک سے دو بڑے پختہ لیموں لے کر ان کا رس دودھ میں ڈالتے ہی فوراً دودھ پھٹنے سے پہلے پینے سے اور شام کے وقت اطریفل کشنیز کا چھ ماشے سے ڈیڑھ تولہ تک ایک کپ دودھ یا ایک گلاس پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ ہفتہ دو ہفتہ کے استعمال سے خون صاف‘ پھوڑے پھنسیاں دور اور ہضم درست ہوجاتا ہے۔ دانتوں پر لیموں کا رس ملنے سے میل دور ہوکر دانت موتی جیسے صاف ہوجاتے ہیں۔ مسوڑھوں پر اس کا صبح و شام رس لگانے سے پائیوریا میں کمی اور خون پیپ بند ہوجاتی ہے۔ زیادہ کام کرنے سے ہاتھ پائوں سخت اورمیلے ہوجاتے ہیں عام جلد پر کبھی بھی ملتے رہنے سے رنگ نکھر جاتا ہے۔ اس کا رس ناخنوں پر ملنے سے ان کی سختی اور کھردرا پن نارمل ہوجاتا ہے‘ اس کا چھلکا انگلیوں کے پوروں پر ملتے رہنے سے ان کا حسن دوبالا اور قدرتی لچک قائم رہتی ہے‘ پیچش کتنا سخت مرض ہے مگر لیموں میں اس کیلئے بھی شفائی اثرات ہیں۔ لیموں کے ایک سیر پانی میں سونٹھ دانہ الائچی کلاں‘ پوست آملہ‘ زیرہ سفید دو چھٹانک ڈال کر برتن کو ڈھک کر دو چار دن میں پانی خشک ہونے پر دھوپ میں سکھا کر چھان کر شیشی میں رکھ لیں پیٹ کی عام بیماریوں کیلئے ایک عمدہ چورن تیار ہے۔ وقت ضرورت ایک سے تین ماشے تک استعمال کریں۔ چہرے کیلئے مختلف اقسام کے مساج اپنی درمیانی انگلیوں کا درمیانی حصہ استعمال کرتے ہوئے چہرے کے مختلف حصوں کو دبائیں۔ چہرے کے ہر حصے کو تقریباً 20مرتبہ دبائیں۔ یہ عمل ناک کے برج (بانسا) سے شروع کریں اور اس طرح اوپر کی طرف بڑھتے ہوئے پیشانی تک پہنچ جائیں۔ اس کے بعد اپنے منہ کے کناروں سے شروع ہوکر آنکھوں کے اندرونی کناروں تک مساج کریں۔ آخر میں ٹھوڑی سے شروع کرتے ہوئے چہرے کے کناروں سے ہوتے ہوئے کانوں تک مساج کریں۔ اپنے ہاتھ کی پشت کو استعمال کرتے ہوئے ٹھوڑی کو جلدی جلدی 30 مرتبہ تھپکی دیں۔ اس سے ٹھوڑی سخت ہوتی جائے گی۔اپنی درمیانی انگلی کی مدد سے پورے چہرے کاآہستہ آہستہ مساج کریں۔ ناک کے بانسے سے شروع ہوکر اوپر بھنوئوں کی طرف جائیں اور پھر واپس آئیں۔ یہ عمل 10مرتبہ دہرائیں۔ اس کے بعد پھر ناک کے بانسے سے شروع ہوکر پیشانی تک انگلی کی مدد سے مساج کریں اور پھر واپس اپنی جگہ آجائیں یہ عمل بھی 10 مرتبہ دہرائیں۔ اس طرح چہرے کے ہر حصے کا مساج کریں۔ درج بالا مساج کے طریقوں پر مستقل مزاجی سے عمل کرتے ہوئے پھولے ہوئے رخساروں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 544 reviews.