Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج.... طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

(پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کیلئے تجویز کی گئی ہے۔) کان بہتے ہیں میری عمر ساٹھ سال ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے دونوں کان بہتے ہیں۔ ایک کان تو اس وقت سے بہہ رہا ہے جب میری عمر تین سال تھی۔ والدہ بتاتی ہیں کہ خسرہ نکلا تھا تو یہ کان خراب ہوا تھا۔ دوسرا کان تقریباً 15 سال سے خراب ہے نہ تو کانوں میں کوئی تکلیف ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی درد وغیرہ ہوتا ہے۔ بس دوچار دن کانوں میں پیپ آجاتی ہے پھر کوئی دوائی کھانے یا قطروں کی دوائی سے کان خشک ہوجاتے ہیں۔ ایک مہینہ یا زیادہ سے زیادہ دو مہینے تک یہ خشک رہتے ہیں پھر پیپ نکلنا شروع ہوجاتی ہے جو دو چار دن نکل کر پھر بند ہوجاتی ہے بس یہی سلسلہ کافی عرصہ سے چل رہا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ دونوں کانوں کے پردوں میں سوراخ ہوگیاہے۔ (اے زیڈ‘ حیدرآباد) مشورہ: دو عدد خشک انجیر رات کو ایک لیٹر پانی میں بھگودیں۔ صبح کو جوش دیں جب ساتواں حصہ پانی رہ جائے تو اتار کر ٹھنڈا کرکے انجیر کھالیں اور پانی پی لیں‘ سات دن کے بعد دوبارہ مطلع کریں‘ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔ دائمی زکام میرے سر سے نزلہ حلق میں گرتا ہے۔ ناک بند نہیں ہوتی۔ سانس ناک کے ذریعے لیتی رہتی ہوں۔ نزلہ گرنے سے حلق میں کانٹے سے چبھتے محسوس ہوتے ہیں اس کی وجہ سے میرے سر کے بال گررہے ہیں اور قبل ازوقت سفید ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ٹھنڈی اور ترش اشیاءبالکل نہیں کھاسکتی۔ ہروقت دماغ پر ایک بوجھ اور ٹانگیں بے جان سی محسوس ہوتی ہیں۔ ایک نجی سکول میں بچوں کو پڑھاتی ہوں جس کی وجہ سے بہت دشواری ہوتی ہے۔ (بنت حنا‘ قصور) خط نمبر 2 میری عمر 25 سال ہے‘ مجھے نزلہ زکام رہتا ہے‘ ہر وقت ناک بہتی رہتی ہے اور چھینکیں بھی آتی رہتی ہیں‘ وضو کرتے وقت جب ناک میں پانی ڈالوں تو بہت تکلیف ہوتی ہے جلن کی وجہ سے ناک میں پانی نہیں ڈالتی۔ چھینکیں اتنے زور سے آتی ہیں کہ بعض اوقات پیشاب نکل جاتا ہے۔ میری آنکھوں کے گرد حلقے بھی بہت گہرے ہیں۔ اسطوخودوس دار چینی اور لونگ کے ساتھ استعمال کیا‘ کوئی فرق نہیں پڑا‘ مہربانی کرکے کوئی اچھا سا حل بتائیں۔ (ساجدہ‘ مکران) مشورہ: آپ حضرات بنفشی قہوہ اور شفائے حیرت سیرت کا کچھ عرصہ پابندی سے لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ غذا میں صرف بھنا ہوا بکرے کا گوشت اور روٹی کھائیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔ بال گررہے ہیں میری عمر 15 سال ہے تین ماہ پہلے مجھے بخار ہوا جو تقریباً ڈیڑھ مہینہ رہا جس کے بعد مجھے دماغی ملیریا ہوگیا اور اب تقریباً ڈیڑھ مہینہ ہوگیا ہے۔ میرے سر کے بال گررہے ہیں۔ (محمدعلی‘ بہاولپور) مشورہ:اکسیرالبدن اور جوہرشفاءمدینہ استعمال کریں غذا میں ہر قسم کا گوشت پکاکر‘ بھون کر کھائیں۔ چاول‘ دودھ‘ دہی‘ لسی‘ کولڈدرنک ہر قسم کا شربت‘ تازہ پھل سبزیاں‘ سرد پانی فی الحال استعمال نہ کریں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔ کمزور جسم میری عمر 28 سال ہے۔ بچپن کی غلطیوں کی وجہ سے میرا جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ ہے۔ گال پچکے ہوئے ہیں‘ جتنی بھی اچھی غذا کھائوں جزوبدن نہیں بنتی۔ آپ نے ایک صاحب کو نوجوان روگ کورس استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ کیا میں بھی نوجوان روگ کورس استعمال کرسکتا ہوں۔ میں نے اپنا تمام احوال تفصیلاً خط میں لکھ دیا ہے مہربانی فرما کر میرے لیے کوئی دوا تجویر کریں۔جو میرے جسم پر گوشت لے آئے اور چہرہ ٹھیک کردے۔ (وسیم احمد‘ راولپنڈی) مشورہ: آپ نے اپنی بیماری کا بڑی تفصیل سے احوال بیان کیا جو کہ اچھی بات ہے۔ آپ بھی”نوجوان روگ کورس“ استعمال کریں۔ اصلی گھی میں بکرے کا عمدہ گوشت بھون کر کھائیں۔ اصلی خالص شہد کھائیں۔باداموں کا حریرہ دیسی گھی خالص میں بنا کر کھائیں۔ غذا نمبر 2استعمال کریں۔ ٹانگیں سن ہوجاتی ہیں سردیوں میں میری ٹانگیں سن ہوجاتی ہیں۔ درد کی ایک لہر سی اٹھتی ہے‘ رات کو کئی مرتبہ چونک کر جاگ جاتی ہوں۔ اب تو دن کو بھی سوتے میں یہی تکلیف ہوجاتی ہے۔ بار بار آنکھ کھل جاتی ہے۔ بڑی پریشانی ہے۔ ڈاکٹروں نے جوس‘ دودھ‘ سبزیاں کھانے میں بتائی ہیں جن پر سختی سے عمل کررہی ہوں۔ (ہانیہ‘ لاہور) مشورہ: چاول‘ تازہ پھل‘ جوس‘ سبزیاں‘ دودھ‘ کولڈرنگ‘ شربت‘ دہی‘ لسی کا استعمال بند کردیں۔ بکرے کا گوشت بھنا ہوا یا بہتر ہے کہ عمدہ قسم کا قورمہ بنا کر پھلکا چپاتی سے کھائیں۔ عمدہ قسم کی موٹے سر والی لونگ دس گرام‘ دارچینی بیس گرام‘ جائفل کا مغز تیس گرام کا سفوف بنا کر خشک شیشی میں محفوظ کرلیں اور ایک دو چٹکی غذا کے بعد پانی سے کھائیں۔ دو ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ دو گھنٹے کی واک بھی ضروری ہے۔ ایک گھنٹہ صبح ایک گھنٹہ شام واک کریں۔ شروع میں قدم نارمل اٹھائیں پھر لمبے لمبے قدم بتدریج تیز تیز اٹھائیں۔ وقت شروع میں دس پندرہ منٹ یا حسب برداشت کم زیادہ کرلیں پھر تھوڑا تھوڑا بڑھا کر گھنٹہ تک کردیں۔ یہ کیفیت کسی شدید مرض کا پیش خیمہ بھی ہوسکتی ہے۔ ناخوشگوار بو میری عمر 27سال ہے‘ غیرشادی شدہ ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ تقریباً دو سال سے میرے منہ سے سانس کے ساتھ نہایت تیز ناخوشگوار بو آرہی ہے۔ دانتوں یا مسوڑھوں کا بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ زبان پر سفید تہہ سی جمی رہتی ہے۔ معدہ کی حالت یہ ہے کہ صبح اٹھنے کے کافی دیر بعد اجابت ہوتی ہے اور جب ہوتی ہے نامکمل یعنی ایک ہی مرتبہ میں معدہ خالی نہیں ہوپاتا جس کی وجہ سے ناشتہ کرتے ہی دوبارہ اجابت محسوس ہوتی ہے اور بیت الخلاءجانا پڑتا ہے۔ بھوک کبھی کم اور کبھی ٹھیک لگتی ہے۔ اچھی اور مقوی غذا کھانے کے باوجود کمزور سا ہوں۔ گیس یا کھٹی ڈکاروں کا مسئلہ نہیں البتہ بعض اوقات سخت اجابت ہوتی ہے اور صبح بیدار ہونے کے بعد سے لیکر رات بستر پر جانے تک پورے دن میں تین مرتبہ ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ کبھی گھی یا مکھن کھانے کے فوری بعد بھی اجابت محسوس ہوتی ہے۔ کوئی آسان‘ سستا نسخہ اور پرہیز بتادیجئے۔ (ث‘ ملتان) مشورہ: اسپغول کی بھوسی آدھی چائے کی چمچی ایک کپ پانی میں حل کرکے صبح و شام پی لیں۔ غذا میں سبزیاں اور پھل کھائیں۔ کھٹائی‘ مرچ اور گرم مصالحے سے پرہیز کریں۔ سات دن کے بعد دوبارہ لکھیں۔ نزلہ زکام بلڈپریشر کے بارے میں بھی لکھیں۔ کسی چیز کے کھانے سے معدے میں جلن ہوتی ہو تو ضرور لکھیں۔ آڑو غذا کے بعد کھائیں یہ خاص طور پر مفید ہے۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔ اولاد کی شدید خواہش میری شادی کواڑھائی سال ہوگئے ہیں اور بھی ابھی تک بے اولاد ہوں مجھے اور میرے شوہر کو اولاد کی شدید خواہش ہے۔ میرے اور میرے شوہر کے تمام ٹیسٹ ہوچکے ہیں لیکن ڈاکٹر کہتے ہیں کہ آپ لوگ فٹ ہیں اور کوئی خرابی نہیں ہے۔ جب کوئی مسئلہ نہیں ہے تو کبھی بھی کوئی امید کیوں نہیں ہوئی۔ میں اپنی اور اپنے شوہر کی رپورٹس کی کاپی بھی بھیج رہی ہوں امید ہے کہ آپ کوئی علاج تجویز فرمائیں گے کیا بانجھ پن کا نسخہ میں استعمال کرسکتی ہوں اولاد نہ ہونے کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں براہ مہربانی میرے سوال کا جواب ضرور دیں مجھے شدت سے انتظار رہے گا میری گود ہری ہو۔ (مسز سہیل‘ جہلم) مشورہ: آپ کے شوہر کی رپورٹ نارمل نہیں ہے۔ میرے رائے میں ان کو علاج کی ضرورت ہے۔ ان کے شوگر لیول پر بھی توجہ دیں۔شوہر کو” بے اولادی کورس“ کچھ عرصہ استعمال کروائیں۔ خون کا سرطان میرے شوہر کی عمر تقریباً پچاس سال ہے۔ انہیں تقریباً گزشتہ پانچ سال سے خون کے سرطان کا مہلک مرض لاحق ہے۔ ان کے جسم میں خون کے سرخ خلیات کم بنتے ہیں اور سفید خلیات بہت زیادہ بنتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اب کسی قسم کا کوئی کام کرنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ علاج پر کافی رقم صرف کی ہے‘ لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ ہر چند ماہ بعد انہیں خون کی کئی بوتلیں دینے کی ضرورت پڑتی ہے۔ گھر کی کفالت اور علاج کا بوجھ میں نے اپنے ناتواں کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔ ازراہ کرم اس کا کوئی علاج یا بہتر تدبیر تجویز فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے اور آپ کے ہاتھوں میں مزید شفاءدے۔ (آمین) (بیگم اختر‘ اسلام آباد) مشورہ: مجھے اندازہ نہیں ہے کہ ان کا علاج کس انداز سے ہورہا ہے‘یہ تو طے شدہ امر لگتا ہے کہ آپ کے شوہر کی تلی بڑھی ہوئی ہے اور شاید وہ زیادہ مستعد (اوور ایکٹو) بھی ہے اور خون کے سرخ ذرات کو ضائع کررہی ہے۔ آخر یہ کیوں مناسب نہیں ہے کہ تلی کو آپریشن کرکے نکال دیا جائے۔ ماہرین سے اس عنوان پر مشورہ کرنا چاہیے۔ اگر تلی کے امتحانات نہیں ہوئے ہیں تو ریڈیو آئسو ٹوپ ڈویژن میں یہ امتحانات کرنے چاہئیں اور دیکھنا چاہیے کہ تلی خون کے سرخ دانوں کو کتنی مدت میں ضائع کررہی ہے۔ میری رائے ہے کہ آپ کے شوہر کا صحیح تر علاج ان کی تلی آپریشن کرکے خارج کردینا ہے۔ چہرے پر دانے تین سال سے میرے چہرے پر دانے نکل رہے ہیں جب یہ دانے نکلتے ہیں تو شروع میں سرخ دھبہ نمودار ہوتا ہے‘ جو دو چار روز بعد دانے کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ اس کو دبانے سے پیپ اور کبھی کبھی خون بھی نکلتا ہے‘ جو بعد میں اپنا نشان چھوڑ جاتا ہے‘ جس میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔(حمیدہ بی بی‘ حیدرآباد) مشورہ: آپ رات کو سات دانے عناب پانی میں بھگودیں۔ صبح نہار منہ سورج طلوع ہونے سے قبل عناب نچوڑ کر پانی پی لیں۔ یہ علاج چالیس روز تک جاری رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سرخ مرچ ‘ گرم مصالحے ‘ انڈے اور گوشت سے پرہیز کریں۔ صرف دالیں‘ پھل اور ترکاریاں استعمال کریں۔ آپ ان دانوں کو پھوڑئیے نا اسی کی وجہ سے آپ کے چہرے پر داغ دھبے پڑجاتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 541 reviews.