Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہ پڑھاتے ہیں، قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔ (آئندہ حلقہ کشف المحجوب9 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا) پیر علی ہجویری رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے ایک بڑی پتے کی بات فرمائی ہے کہ انسان جب اللہ کی ذات عالی میں فنا ہوجاتا ہے اور اپنا جینا مرنا اللہ کے ساتھ ہی کردیتا ہے اور زندگی کے دن رات اللہ کی محبت میں اور اللہ کی اطاعت میں اور اللہ کی فرمانبرداری میں ڈھال دیتا ہے پھر اس کی ہر سانس اور اس کا ہر قدم صرف رضائے الٰہی ہی کے لیے اٹھتے ہیں۔ اہل تصوف اور اہل طریقت کے سامنے صرف یہی ایک چیز ہوتی ہے کہ وہ دن رات اللہ کی رضا کو ہی ڈھونڈتے رہتے ہیں موجودہ دور کی بعض ایسی ذلت اورذلالت جس کا نام پیری فقیری پڑگیا ہے اور جس میں واضح شرک اور واضع بدعت صاف عیاںہوتی ہے پیر علی ہجویری رحمة اللہ علیہ نے ان سب چیزوں کی نفی کی اور حقیقت کوایسے واضح کیا ہے کہ آج سے تقریبا گیارہ سو سال پہلے انہوں نے ان فتنوں کی نشاندہی کی جو فتنے اس وقت بہت کم لیکن آج وہ فتنے جادو کی طرح سر پر چڑھ کر بول رہے ہیں اور افسوسناک بات یہ ہے کہ لوگ قرآن وسنت کو چھوڑ کر اور ان فتنوں کو حقیقت ماننا شروع ہوگئے ہیں اور ان ذلالتوں کو سچا دین مان کر چلنا شروع ہوگئے ہیں لہٰذا حضرت پیر علی ہجویری رحمة اللہ علیہ کا یہ پیغام رہتی دنیا تک باقی رہے گا کہ اگر ہدایت کا سبق ملے گا تو وہ صرف چوکھٹ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت اور روشنی سے ملے گا۔ آئیے! ہم اس روشنی کو حاصل کرنے کیلئے قرآن وسنت کا بھرپور مطالعہ کریں۔ لیکن ایک بات یادرکھئے گا اپنی مرضی کی تفسیر اور اپنی مرضی کی کتابوں کا انتخاب کرکے پڑھنا شروع کردینا اکثر گمراہی اور بے دینی کا ذریعہ بنتی ہے۔ ہاں ایک بات میں دعوے سے کہتا ہوں اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ پورا دین اور پوری معرفت حتیٰ کہ ہدایت اور ایمان کی روشنی کی اصل بنیاد اسے مل جائے تو وہ ایک کتاب حیات صحابہ رضی اللہ عنہ تین جلدیں مولانا محمد یوسف رحمة اللہ علیہ لکھی ہوئی ہے اس کا ضرور مطالعہ کریں۔ مجھے ایک اللہ والے نے بتایا کہ میرے رہبر و استاد نے مجھے نصیحت کی اگر کائنات کی روحانیت اور شریعت کی اصل حقیقت پانا چاہتے ہو تو اس کتاب کا نو دفعہ مطالعہ کرو فرمانے لگے میں نے اول سے آخر نودفعہ مطالعہ کیا۔ قارئین آپ بھی ضرور کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 512 reviews.