Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے آزمائے ہوئے نسخہ جات (محمد اشرف گِل ٹوبہ ٹیک سنگھ)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

پانچ منٹ میںدرد گردہ غائب نسخہ: سونف آدھا پائو، الائچی سبز ایک تولہ، ست پودینہ ایک تولہ۔پہلی دونوں دوائوں کو کوٹ پیس لیں بعد میں ست پودینہ ڈالیں۔ خوراک: 4 گرام ہمراہ پانی۔ خدا کے فضل سے گھڑی کا ٹائم دیکھ لیں پانچ منٹ میں درد ختم ہوجائے گا۔ سُستی نامردی کیلئے نسخہ: پان جڑ ایک چھٹانک، دار چینی ایک چھٹانک، زعفران ایک تولہ، عقرقرحا ایک چھٹانک۔ یہ چار چیزیں یک جان کرکے رکھ لیں۔ خوراک: آدھ تولہ ہمراہ گرم دودھ کے ساتھ صبح نہار منہ استعمال کریں۔ ایک گھنٹہ بعد کھانا کھالیں۔ دھات احتلام نسخہ: تال مکھانہ ایک چھٹانک، تخم ریحان ایک چھٹانک، دارچینی ایک چھٹانک، چارموصلی ایک ایک چھٹانک۔ ان سب کو باریک کرکے کپڑ چھان کرکے رکھ لیں۔ خوراک: ایک تولہ سیب کے جوس کے ساتھ صبح نہار منہ کھائیں ایک گھنٹے بعد کھانا کھالیں۔ دردگردہ پتھری ، مثانہ کیلئے لاجواب نسخہ نسخہ: قلمی شورہ آدھ کلو، نوشادر آدھ پائو، سوہاگہ آدھ پائو، جوکھار آدھ پائو، سنگ یہود آدھ پائو، ریٹھے آدھ پائو، بھلاوے ایک پائو۔ یہ سب چیزیں عمدہ کوٹ چھان لیں پھر لوہے کی کڑاہی لیں نیچے ہلکی آگ جلائیں، اس میں پہلے قلمی شورہ ڈال دیں جب پانی ہوجائے پھر باقی چیزیں ڈال دیں ۔ دھواں آنکھوں کو نہ لگنے پائے جب کڑاہی سے دھواں ختم ہوجائے تو دوائی تیار ہے۔کوٹ پیس لیں۔ خوراک: 2 گرام دوائی ہمراہ سیون اپ کی بوتل کے ساتھ کھالیں پھر چار گھنٹے بعد قابل برداشت گرم پانی کے ٹب میں بیٹھ جائیں۔ ساتھ خوب گرم پانی رکھ لیں اور تھوڑا تھوڑا ٹب میں ملاتے جائیں تاکہ پانی گرم رہے۔ جب آدھ گھنٹہ ہوجائے تو ایک کپ چائے کا ایک عدد لیموں نچوڑ کر پی لیں آدھ گھنٹہ اور پانی میں رہیں جو آپ کو پیشاب آئے گا وہ پانی والے ٹب میں ہی کریں انشاءاللہ آپ کی پتھری پہلی خوراک سے ختم ہوکر نکل جائے گی اگر نہ نکلے تو دوسرے دن پھر ایسا ہی کریں۔ میں نے یہ نسخہ جس کو بھی دیا ہے اس کی پتھری پہلی دفعہ سے ہی نکل گئی ہے۔ اگر پتھری کھجور کی گٹھلی سے بڑی ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں اگر چھوٹی ہو تو نکل جائے گی۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 507 reviews.