Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حکمت کا خزانہ کیسے ملا؟ (ڈاکٹر محمد شعیب ملک)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

میرا تعارف ماہنامہ عبقری سے کس طرح ہوا آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔ میرا بھائی لاہور سے آیا اور اس کی کتابوں کے ساتھ ماہنامہ عبقری بھی پڑا ہوا تھا تومیں نے ویسے ہی پڑھنا شروع کردیا اور پڑھتے پڑھتے ایک وظیفہ پر نظر ٹھہر گئی۔ وظیفہ یہ تھا کہ یہ وظیفہ کرنے سے اللہ تعالیٰ حکمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ محترم حکیم صاحب اگرچہ میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہوں لیکن حکمت کا بہت زیادہ شوق ہے۔ وظیفہ ایک خاص ترکیب سے پڑھنا تھا اور ماہ شوال میں پڑھنا تھا۔ (یہ وظیفہ عبقری اکتوبر 2008ءصفحہ 7 پر موجود ہے۔) وہ وظیفہ میں نے کیا۔ حکیم صاحب اس وظیفے کی برکت سے اللہ نے مجھ پر حکمت کے دروازے کھول دئیے۔ کچھ عرصہ بعد ایک دوست کے پاس گیا ان دنوں میرا ایک روحانی مسئلہ تھا دوست سے مشورہ کیا اور کہا کہ آج کل میرا ایک روحانی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کیلئے میری نظر میں کوئی اچھا عامل نہیںہے۔ دوست نے کہا اس کیلئے تمہیں لاہور جانا پڑے گا، میں نے کہا اگر عامل ہیں تو ضرور جائوں گا تو انہوں نے کہا کہ ان کا نام حکیم طارق محمود صاحب ہے۔ میں نے کہا نام سنا ہوا ہے انہوں نے کہا مشہور آدمی ہیں سنا ہوگا۔ دوست کے پاس سے آگیا لیکن ذہن میں تھا کہ حکیم صاحب کا نام کہاں پڑھا ہے یا سنا ہے اور جو کتابیں میرے پاس تھی ان کے مصنف دیکھنے لگا۔ اچانک ”کلونجی کے کرشمے،، کتاب پر نظر پڑی تو مصنف کا نام حکیم محمد طارق محمود چغتائی تھا۔ دوسرے دن انہی دوست سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو بتایا کہ حکیم صاحب کا نام ان کی ایک کتاب سے میں نے پڑھا تھا تو انہوں نے بتایا کہ حکیم صاحب بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں اور ان کا ایک ماہنامہ عبقری کے نام سے آتا ہے جو کہ بہت مشہور ہے۔ انہوں نے مجھے ماہنامہ عبقری کی بارہ رسالوں کی ایک جلد مجھے دیدی اور کہا کہ انہیں پڑھیں۔ میں کلینک میں آگیا اور کلینک میں سرسری نظر ان ماہناموں پر ڈالنے لگا۔ ذہن میں آیا کہ یہی ماہنامہ تو میں نے پڑھا تھا اور وظیفہ کیا تھا اللہ تعالیٰ نے میرا وظیفہ قبول کرلیا اور ان ماہناموں میں تو حکمت کا خزانہ ہے۔ یعنی وظیفہ بھی عبقری سے کیا، دعا قبول ہوئی اور حکمت کا خزانہ بھی عبقری کی شکل میں ملا۔ اس کے بعد عبقری پابندی سے پڑھتا ہوں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 502 reviews.