ملازمت پر دوبارہ بحالی کیلئے (فتح محمد درکزئی فاران)
جس بھائی کو اس کی ملازمت سے فارغ کیا گیا ہو اس کے بالا افسر نے اس کے صاحب نے اور وہ یہ چاہتا ہو کہ دوبارہ اس کی ملازمت یا نوکری بحال ہوجائے تو یقین اور صدق دل سے ذیل ورد کو پڑھتا رہے تو بہت جلد اس کی وہی پہلے والی نوکری بحال ہوجائے گی۔ آزمودہ ورد ہے:۔
1۔ بِسمِ اللّٰہِ الَّذِی لَایَضُرُّ مَعَ اِسمِہ شَی ئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَالسَّمِیعُ العَلِیم 3مرتبہ
2۔ درود شریف: گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی
3۔ یَاعَظِیمَ السُّلطَانِ۔ یَاقَدِیم الاَحسَانِ۔ یَادَائِمَ النِّعمِ۔ یَابَاسِطَ الرِّزقِ۔ یَاوَاسِطَ لعَطَائِ۔ یَادَافِعَ البَلَائِ۔ یَاحَاضِراً لَیسَ بِغَائِبٍ۔ یَامَوجُودًا عِندَ الشَّدَائِدِ۔ یَاخَفِیَّ اللُّطفِ۔ یَالَطِیفَ الصُّنعِِ۔ یَاحَلِیمًا لَایَعجَلَ اِقضِ حَاجَتِی بِرَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرَّحِمِینَ۔
4۔ درود شریف دوبارہ گیارہ مرتبہ بعد میں عجزوانکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضورہاتھ اٹھا کر دعا کریں دن میں دو یا تین بار دعا کریں۔ بحالی ملازمت تک یہ ورد جاری رکھیں بہت دفعہ آزمایا ہوا ہے۔ بہت جلد انشاءاللہ واپس اسی جگہ پر ملازمت بحال ہوجائیگی۔
عمل برائے بندش رزق دور کرنا (ایم اے قریشی، ملتان)
محترم قارئین عبقری! ممکن ہے جس نیکی کو آج ہم حقیر سمجھ کر چھوڑ دیں کل بروز قیامت وہی ہماری نجات کا ذریعہ بنے کیونکہ نعمت کی اہمیت کا احساس جب ہوتا ہے جب وہ چھن جائے۔ حدیث مبارکہ ہے ”جب بندہ ماں باپ کیلئے دعا ترک کردیتا ہے تو اس کا رزق قطع ہوجاتا ہے،،
یہ بہت ہی عام ہورہا ہے کہ آج کے اس مشکل دور میں 80 فیصد ہر ایماندار شخص پریشان ہے، رزق کی فراخی اور تنگی اللہ نے اپنے قبضہ قدرت میں رکھی ہے۔مگر دنیا والے جادو ٹونے کے زور پر کسی کا رزق باندھ دیتے ہیں، یا کم کردیتے یا ختم کردینے یا چھین لینے کی کالک منہ پر مل لیتے ہیں۔
حالانکہ یہ بھی ممکن ہے کہ جب یہ بدبخت کسی کا رزق باندھنے کا قبیح عمل کررہے ہوں وہ واقعی متاثرہ شخص کیلئے تنگی ترشی کادور شروع ہونے کا ہو۔
اب بہرحال تواس غریب پر اللہ کی طرف سے آرہی تھی درمیان اس دشمن دین نے کود کر الزام اپنے سر لے لیا اور خوامخواہ اپنی عاقبت برباد کرلی۔ (آخرت خراب کرلی) بہرحال اگر واقعی کس کا روزگار باندھ دیا گیا ہو تو درج ذیل عمل اس کے توڑ کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
عمل برائے بندش روزگار دور کرنا:روزانہ بعد نماز فجر اول وآخر درود شریف 101 مرتبہ پڑھیں اور درمیان میں سورة المزمل 18 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور دعا کریں پانی خود پئیں، گھر والوں کو پلائیں، گھر دکان دفتر (مقام روزگار) میں اس کے چھینٹے ماریں دھیان رہے کہ پانی زمین پر نہ گرے اور یہ عمل بلاناغہ 41 دن کریں۔
حالات میں تبدیلی صرف چند دنوں کے اندر اندر شروع ہوجاتی ہے تاہم اگر اس عمل کو ہمیشہ اپنا لیا جائے تو چنددنوں میں ہی بہترین رزلٹ ملنا شروع ہوجائیں گے اور انشاءاللہ زندگی بھر کسی اور عمل کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
بعداز عمل بندہ ناچیز اور ”عبقری،، کی پوری ٹیم کے حق میں ضرور دعا کریں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ کسی بھی مسلمان کو بندش رزق سے ہمکنار یا اس کا شکار نہ کرے اور اللہ سب کو اپنے خزانہ رزق سے وسیع اور کشادہ رزق عطا کرے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں