کراماتی تیل کا نسخہ عبقری میں چھپا تھا سب سے پہلے میری والدہ صاحبہ کو اسے آزمانے کا خیال آیا، ہمارے ابو جان کی خالہ محترمہ سخت بیمار تھیں ان کے جوان بہو اور بیٹا ایک حادثاتی موت میں جاں بحق ہوگئے، وہ سخت رنجیدہ تھیں ان کا کھانا پینا چھوٹ گیا، دن رات روتی رہتی اور ایک ہی جگہ پڑی رہتی دن رات ایک جگہ پڑے رہنے سے ان کے جوڑ جُڑ گئے وہ ٹیڑھی میڑھی ہوکر چارپائی ہورہیں ان کیلئے کھڑا ہونا بھی مشکل ہوگیا، کمر سیدھی نہیں کرسکتی تھیں، امی جان نے ازراہ ہمدردی تیل بنا کر ان کو دیا ان کی بیٹیوں نے ان کو لگایا، خوب مالش کی، گردن اور کندھے کے درد اور پٹھوں کے اکڑائو کے نیم گرم دودھ میں پینا بھی شروع کرادیا، یقین کریں وہ معجزاتی طور پر تندرست ہوتی چلی گئیں اب ماشاءاللہ وہ بغیر کسی سہارے اچھی طرح چل پھر لیتی ہیں۔ ہماری کزن ٹھیک ٹھاک جوان ہیں، لیکن نجانے انہیں اچانک کیا ہوا، گھٹنوں میں درد شروع ہوگیا، چلنا پھرنا دشوار ہوگیا، خاص طور پر سیڑھیوں پر چڑھتا تو کارِ دارد تھا۔ کمر کو سیدھا نہیں کرسکتی تھیں، نماز پڑھنے میں انتہائی دشواری تھی، رکوع سجود کرنا سخت مشکل تھا، کئی ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروا چکی تھیں لیکن ایک تلی کا افاقہ نہیں ہوا۔ امی جان نے ایک بوتل ان کو گفٹ کردی، انہوں نے استعمال کی ابھی بوتل ختم نہیں ہوئی تھی کہ ان کا دعائوں اور شکریہ کا ٹیلی فون آگیا۔ انہوں نے ہدیہ کے متعلق پوچھا امی جان نے کہا کہ مجھے آپ نیک تمنائوں اور دعائوں میں یاد رکھیں۔ اب وہ ہماری باجی ہرن پکڑتی پھررہی ہیں مطلب یہ ہے کہ ماشاءاللہ ٹھیک ٹھاک ہیں۔
ہمارے کزن کی نانی ساس اسلام آباد سے تشریف لائیں چند سال پہلے ان کا زبردست ایکسیڈنٹ ہوا تھا ان کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اس کے اندر راڈ وغیرہ رکھا گیا تھا سردیوں کے دنوں میں اس ٹانگ میں شدید درد ہوتا تھا۔ بڑے سے بڑے ڈاکٹر سے علاج کرا کرا کر وہ تھک چکی تھیں۔ غیرملکی ڈاکٹروں سے بھی ادویات لے چکی تھیں، زیتون کے تیل کی مالش، بجلی کے تیل کی مالش غرضیکہ ہزاروں علاج کروا چکی تھیں لیکن درد کی شدت میں کوئی کمی نہیں ہورہی تھی ہم لوگوں نے انہیں کہا کہ آپ نے ہزاروں روپے کا علاج کیا ہے اب اللہ کا نام لے کر یہ ہمارا سادہ سا نسخہ استعمال کرکے دیکھیں ان کو ایک شیشی ہم نے پکڑا دی ان کو تکلیف کی شدت اتنی تھی کہ انہوں نے گھر جانے سے پہلے ہی مالش شروع کردی۔ ہفتے کے بعد ان کا دعائوں بھرا پیغام ملا اور ایک اور شیشی کی فرمائش کردی ہم نے بتایا اس تیل کا نام ہے کراماتی تیل، وہ بولیں نہیں یہ کراماتی تیل نہیں معجزاتی تیل ہے۔ میری تکلیف جس طرح دور ہوئی ہے یہ ایک معجزہ ہے۔یہاں بہت سے لوگ آپ کے نسخوں سے فیض یاب ہورہے ہیں جب ہم پنساری یا حکماءسے جڑی بوٹیاں لینے جاتے ہیں تو نیک نیت لوگ ہنس کر اور خوش ہوکر کہتے ہیں: ”یہ نسخہ عبقری میں چھپا ہے، بہت نیک دل حکیم ہے۔ ہم بھی ان کے نسخوں سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔،،
نسخے سب ہی لاجواب ہوتے ہیں لیکن کراماتی تیل زندہ باد....!
پائوں کے تلوے جلتے ہیں
آج کل یہ مرض عام ہے اکثر خواتین کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ پائوں کو آگ لگی رہتی ہے کبھی وہ پائوں پانی سے گیلے کررہی ہوتی ہیں، کبھی پائوں دھورہی ہوتی ہیں لیکن جیسے ہی پانی خشک ہوتا ہے پھر دوبارہ جلن عود کر آتی ہے بعض خواتین کو اتنی جلن ہوتی ہے کہ وہ سردیوں کے دنوں میں بھی پائوں رضائی سے باہر رکھتی ہیں۔ اس مرض کیلئے تین عدد نسخے حاضر خدمت ہیں۔
1۔ گائے بھینس وغیرہ کے گوبر جمع کرلیں، یعنی گائے بھینس کے گوبر ابلے وغیرہ بنے ہوئے نہ ہوں جنگل اور راستے میں گائے کی گوبر پڑی ہواور پڑی پڑی قدرتی طریقے سے سوکھ جائے یا تھوڑی گیلی بھی اٹھالی جائے تو کوئی ہرج نہیں پھر اسے سکھالیا جائے جب خوب سوکھ جائے تو اسے جلالیا جائے، صرف گوبر ہو اس میں لکڑی وغیرہ نہ ڈالیں، اسے جلانے کیلئے کسی چیز کی آمیزش نہ کریں گوبر جل کر راکھ ہوجائے گی وہ جب ٹھنڈی ہوجائے تو کسی تسلے یا پرات میں اکٹھی کرلیں اس میں پانی ڈالیں اور مہندی کی طرح پتلی کرلیں چارپائی پر بیٹھ جائیں پائوں لٹکا کر تسلے کے اندر بھگو دیں تقریباً گھنٹہ آدھ گھنٹہ تک بھگوئے رکھیں پہلے دن تو جلن مزید بڑھ جائے گی۔ دوسرے دن پھر ایسے کریں آپ جب بھگو کر بیٹھیں گے تو وہ ٹھنڈا پانی گرم ہوجائے۔ جتنی بیماری شدید ہو اتنے دن یہ نسخہ کریں۔ ہفتہ پندرہ دن ضرور کریں، انشاءاللہ مکمل آرام آجائے گا۔ یہ نسخہ ہماری نانی جنت خاتون نے بتایا ہے اب وہ تقریباً 70 سال کی ہیں وہ بتاتی ہیں کہ میں جب لڑکی تھی میرا پہلا بچہ پیدا ہونے والا تھا مجھے یہ تکلیف ہوئی تھی میں نے یہ سادہ سا علاج کیا تھا آج تک اللہ کی مہربانی ہے پھر یہ تکلیف نہیں ہوئی۔
-2 کوڑتمہ ایک جنگلی کڑوا پھل ہے جو خربوزے کی شکل کا ہوتا ہے اور خربوزے کی طرح بیل پر اگتا ہے خاص طور پر ٹیلوں وغیرہ پر ہوتا ہے کوڑتمے کو توڑ کر کچل لیں اور ایک تسلے میں رکھ کر مریض اس میں بھی پاوں رکھے اور پاوں سے اس کو مسلتا رہے ہفتہ پندرہ دن یہ علاج کریں۔کوڑتمہ روزانہ تازہ لیں۔
-3 خالص تل کے تیل کی تلوے پر روزانہ مالش کریں، رات کو پاوں کے تلووں کو تیل میں تربتر کرکے سوجائیں۔ انشاءاللہ شفاءہوگی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 491
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں