Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2011ء

لوگوں کے سامنے (منصور، لیہ) بچپن سے ذہنی و نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوں، کسی سے کھل کر بات نہیں کرسکتا، لوگوں کے سامنے جاتے ہوئے گھبراہٹ ہوتی ہے، محفلوں میں جانے سے گریزاں رہتا ہوں، کوئی کام دل لگا کر نہیں کرسکتا، اگر زبردستی شروع کروں بھی تو چند دنوں میں جوش و خروش سرد پڑجاتا ہے، امید ہے کہ کوئی طریقہ و عمل ایسا بتائیں گے کہ میں ان الجھنوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائوں۔ جواب: نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد ایک تسبیح یَااَللّٰہُ یَارَحِیمُ یَامُرِیدُ کی پڑھا کریں۔ رات سونے کیلئے لیٹیں تو وضو کرکے لیٹ جائیں اور آنکھیں بند کرکے اندازاً پانچ دس منٹ مندرجہ بالا اسماءکا ورد آہستگی اور گہرائی کیساتھ کریں۔ کام کرنے سے انکار (محمدریحان، ملتان) میں بی اے کا طالب علم ہوں، میرا دل پڑھائی میں نہیں لگتا جبکہ امتحانات قریب آتے جارہے ہیں جب بھی پڑھنے بیٹھتا ہوں ذہن ایک جگہ مرکوز ہوکر کام کرنے سے انکار کردیتا ہے ان حالات کی وجہ سے سخت متفکر ہوں کہ امتحان میں کامیابی کس طرح حاصل کروں گا، حال یہ ہے کہ بات کرتے کرتے بھول جاتا ہوں کہ کیا بات کررہا تھا، سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کروں۔ جواب: رات کو کسی وقت اندھیرے میں ایک نقطے پر نظریں جما کر دیکھیں اور یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد دس سے پندرہ منٹ تک کرتے رہیں، عمل کی مدت تین ماہ ہے۔ رشتہ میں بندش (سعدیہ اسلم، کراچی) ہم تین بہنوں میں سے دو بہنیں شادی شدہ ہیں۔ تیسرے نمبر کی بہن جب اٹھارہ سال کی تھی تو اس کیلئے دور کے رشتہ داروں سے ایک رشتہ آیا لیکن چونکہ لڑکا غیرتعلیم یافتہ، لا ابالی شخصیت کا مالک ہے اس لیے ابو نے انکار کردیا۔ ابو کے انکار کرنے پر وہ لوگ بدتمیزی پر اتر آئے اور دھمکیاں دینے لگے۔ اس بات کو آٹھ سال گزر جانے کے باوجود میری بہن کیلئے رشتے تو بہت آئے لیکن کسی سے بھی بات طے نہ ہوسکی۔ حالانکہ کہ کئی رشتے ایسے تھے کہ ہم سب گھر والے تیار تھے۔ ہمارے خاندان میں لڑکیوں کی شادی چھوٹی عمر میں ہوجاتی ہے جبکہ ہماری بہن اب چھبیس سال کی ہوچکی ہے۔ بہن کا رشتہ اب تک نہ ہونے کی وجہ سے گھر کے تمام افراد مختلف شکوک و شبہات میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جواب: آپ کی بہن عشاءکی نماز کے بعد 101 مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الوَاسِعُ جَلَّ جَلاَلُہ اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ شادی کیلئے دعا کریں۔ عمل کی مدت کم از کم چالیس روز ہے۔ ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔عصر ومغرب کے دوران گیارہ گیارہ مرتبہ سورة الفلق اور سورة الناس پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں یہ عمل کم از کم اکیس روز تک جاری رکھیں۔ بہن کی طرف سے حسب استطاعت صدقہ بھی کردیں۔ وسائل میں اضافہ (محمدشعیب، اوکاڑہ) میرے بھائی کو مستقل ملازمت شادی کے دوسال بعد ملی اس عرصہ میں اسے جو بھی کام مل جاتا وہ کرلیتا لیکن زیادہ تر بیروزگار ہی گھومتا رہا پھر کسی کی وساطت سے اسے ایک سرکاری ادارے میں ملازمت مل گئی۔ بھائی کی تنخواہ تو زیادہ نہ تھی لیکن گھر کے اخراجات اور قرض کی اقساط کے بعد اتنا بچتا ہے کہ دو وقت کی روٹی مل جاتی ہے ابھی بھائی کی کوئی اولاد نہیں ہے ہم سے جو کچھ ہوسکتا ہے بھائی کیلئے کردیتے ہیں لیکن کوئی وظیفہ بتائیں کہ بھائی کو نئی ملازمت میں ترقی عطا ہو اور ان کے وسائل میں بھی اضافہ ہو۔ جواب: پانچ وقت نماز باجماعت ادا کریں۔ روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ آدھی رات کے بعد دو نفل ادا کرکے ننگے سر قبلہ رخ کھڑے ہوکر 300 مرتبہ اسم الٰہی یَاعَزِیزُپڑھ کر گڑگڑا کرعاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں۔ یہ عمل حالات کی بہتری تک جاری رکھیں۔ ہر جمعرات کم از کم گیارہ روپے صدقہ خیرات کردیا کریں۔ وہم (مشعال، لاہور) میں ایک پڑھی لکھی لڑکی ہوں، میری عمر 22سال ہے۔ لیکن امی زیادہ تر کام خودکرتی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے میرے دل میں کچھ عجیب وغریب قسم کے خیالات آنے شروع ہوئے۔ پہلے یہ خیالات صرف رات کے وقت آتے تھے اب تو تقریباً سارا دن ہی یہ سلسلہ جاری رہتا ہہے۔ برتن دھوتے وقت چار چار پانچ پانچ مرتبہ ایک ایک برتن کو دھوتی رہتی ہوں۔ رات کو دو تین مرتبہ نیند سے اٹھ کر باتھ روم جاکر ہاتھ منہ دھوتی ہوں۔ ہر چیز کو چیک کرتی رہتی ہوں کہ وہ مقررہ جگہ رکھی ہوئی ہے یا نہیں۔ میرے دماغ میں یہ وہم بیٹھ گیا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو بہت بڑا نقصان ہوگا۔ جواب: آپ روزانہ اکیس اکیس مرتبہ اَللّٰہُ لَا اِلَہَ اِلَّا ھُوَالحُیُّ القَیُّومُ صبح نہار منہ اور شام ہاتھوں پر دم کریں اور دونوں ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ یہ عمل کم از کم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اسم الٰہی یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد کرتی رہیں۔ کاروبار میں نقصان (یوسف شفیق، ملتان) چند برس پہلے میں نے ایک کاروبار کا آغاز کیا۔ شروع میں تو کام بہت اچھا چلا مگر رفتہ رفتہ اس میں نقصان ہوتا گیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ آمدنی نہ ہونے سے معاشی مشکلات کے ساتھ ساتھ گھر والوں کی باتیں بھی سننی پڑتی ہیں۔ کوئی وظیفہ بتادیں کہ میرے کاروبار میں برکت و ترقی ہو اور وسائل میں اضافہ ہو۔ جواب: عشاءکی نماز کے بعد یا رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت نمبر 37 اِنَّ اللّٰہَ یَرزُقُ مَن یَشَائُ بِغَیرِ حِسَابِo اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر معاشی پریشانیوں سے نجات خیروبرکت کے ساتھ وسائل میں اضافہ کی دعا کریں۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ وضو بے وضو کثرت سے اسم الٰہییَارَزَّاقُکا ورد کریں۔ حسب استطاعت صدقہ خیرات بھی کرتے رہیں۔ غیرمتوقع رویہ (فرزانہ، فیصل آباد) دو سال قبل میری شادی ہوئی۔ کچھ عرصے تک تو حالات اچھے رہے پھر میرے شوہر نے اپنے گھر والوں سے لڑنا جھگڑنا شروع کردیا۔ میں نے انہیں سمجھایا تو وہ مجھ سے بھی لڑنے لگے۔ ان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ جلد ہی ہر کسی سے بے زار ہوجاتے ہیں۔ اپنی بات مسلط کرنا ان کیلئے سب سے اہم ہے۔ چاہے اس کیلئے کتنا ہی بڑا ہنگامہ کیوں نہ کرنا پڑے۔ چند روز ٹھیک رہتے ہیں اور پھر آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر تم نے کسی کو میری طبیعت کے بارے میں بتایا تو اچھا نہیں ہوگا۔ مجھ پر گھر سے باہر جانے کی پابندی عائد کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ڈیپریشن کا شکار ہوگئی ہوں۔ براہ مہربانی کوئی وظیفہ بتادیں کہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر تندرست ہوجائیں اور نارمل زندگی بسر کریں۔ جواب: رات سونے سے قبل 101 مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت 26 پارہ 3 قُلِ اللّٰھُمَّ مٰلِکَ المُلکِ تُوتِی سے لے کر عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیرo اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر شوہر کا تصور کرکے دم کریں اور شوہر کے مزاج میں نرمی، رویے میں مثبت تبدیلی کی دعا کریں۔ دعا کرتے کرتے بات کیے بغیر سو جائیں۔ ایک نیند لینے کے بعد بات کرسکتی ہیں۔ اس عمل کی مدت چالیس روز ہے۔ ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔ رشتے میں تاخیر (رحمانہ، ساہیوال) میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ ماشاءاللہ چھوٹی بیٹی اور بیٹے کی شادی کے فرض سے سبکدوش ہوچکی ہوں جبکہ بڑی بیٹی جس کی عمر 33 سال ہوگئی ہے اس کا رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے کچھ کردیا ہے جس کی وجہ سے رشتہ ہوتے ہوتے کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے۔ ہر کسی سے کہہ رکھا ہے مگرمناسب رشتہ ہی نہیں مل رہا۔ اب تو اس کی شادی کی عمر نکلتی جارہی ہے اور میری فکریں بڑھتی جارہی ہیں۔ براہ مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں۔ جواب: نماز مغرب کی سنتوں کے بعد دو رکعت نماز نفل ادا کریں۔ ہر رکعت میں الحمدشریف کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں پھر سلام پھیرنے کے بعد سوبار یہ کلمات پڑھیں۔ سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ اس کے بعد حضور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم پر گیارہ گیارہ مرتبہ درود و سلام پڑھیں۔ اس کے بعد عجز و انکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کیجئے۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔ کمزور یادداشت (منیراحمد، کوئٹہ) میری عمر 65 سال ہے۔ آج کل میری یادداشت بہت کمزور ہوگئی ہے۔ ایک دن کی بات دوسرے دن بھول جاتا ہوں۔ سودا کچھ لینا ہوتا ہے اور کچھ لے آتا ہوں۔ دکاندار کو رقم دے کر بقیہ رقم واپس لینا بھول جاتا ہوں۔ آپ کوئی روحانی علاج تحریر فرمادیں تاکہ میری یادداشت میں اضافہ ہو۔ جواب: فجر کی اذان کے فوراً بعد سورہ طہٰ کی آیت 25 ”رَبِّ شَرَح لِی صَدرِی،،ایک سو مرتبہ پڑھ کر ایک پیالی پر دم کریں او ریہ پانی پی لیں۔ چوبیس گھنٹوں میں کم از کم 7-8 گھنٹے کی نیند آپ کیلئے بہتررہے گی۔ جادو یا سحر (عثمان حیات، اسلام آباد) ہمارا مسئلہ سحر و جادو کا ہے۔ پہلے ہمارے گھر میں ناپاک اور گندے کپڑے ملتے تھے، پھر میرے کپڑے غائب ہونے لگے، ایسے واقعات سے میں بہت خوفزدہ رہنے لگا۔ ہم نے گھر تبدیل کیا مگر نئے گھر میں بھی وہی واقعات ہورہے ہیں براہ مہربانی اس مسئلے کا کوئی حل تجویز کردیں۔ جواب: رات کے وقت ایک سو گیارہ مرتبہ اسم الٰہی یَاقَابِضُ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔ اس عمل کو اکیس روز تک جاری رکھیں۔ اس دوران کوشش کریں کہ نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔ بہتر ہے کہ اس عمل کے دوران ناغہ نہ ہونے پائے اگر ہوجائے تو بعدمیں پورے کرلیں۔ حسب استطاعت صدقہ بھی کردیں۔ اولاد نرینہ (ز۔ الف۔ راولپنڈی) میری شادی کو تقریباً پانچ سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔ اس دوران اللہ تعالیٰ نے دو بیٹیوں سے نوازا مگر ساس اور شوہر کو بیٹے کی بہت تمنا ہے براہ کرم مجھے کوئی وظیفہ بتادیں اور دعا کریں کہ اللہ مجھے بیٹے کی نعمت عطا فرمائیں۔ جواب: میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت مند صالح اور خوبصورت فرزند عطا فرمائیں، آمین۔ آپ رات سونے سے قبل اکتالیس مرتبہ سورہ ابراہیم آیت 38 تا 40 اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں اور دعا کریں۔ حکماءکے مطابق بندگوبھی کا استعمال مرد میں اولاد نرینہ کے جرثوموں کو تقویت دینے کیلئے مفید ہے۔ آپ کچھ عرصہ روزانہ بندگوبھی کچی پکی کسی بھی حالت میں استعمال کریں مذکورہ بالا دعا حمل سے چند ماہ پہلے شروع کریں اور حمل قرار پانے کے ایک ماہ بعد تک پڑھی جائے۔ (نغمانہ، فیصل آباد) ہم نے آج سے دو سال پہلے اپنے مکان کا اوپر والا حصہ کرایہ پر دیا۔ کرایہ دار اپنے دو بچوں اور بیوی کے ساتھ رہتا ہے۔ شروع میں تو اس نے کرایہ پابندی سے دیا پھر معاشی تنگی کے سبب چھ ماہ بعد تین ماہ کا کرایہ ایک ساتھ ادا کیا۔ اس کے بعد تین ماہ پابندی سے کرایہ دیا۔ اب تقریباً ایک سال ہونے کو ہے وہ کرایہ ادا نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ کرایہ زیادہ ہے میں کورٹ میں اسے چیلنج کروں گا۔ اب پتا چلا ہے کہ اس کا تعلق اچھے لوگوں سے نہیں ہے، میرے شوہر شریف آدمی ہیں لڑائی جھگڑے سے دور رہتے ہیں، اسے مکان خالی کرنے کو کہا تو وہ بھی نہیں کرتا اب ہم کیا کریں؟؟؟ جواب: آپ روزانہ رات سونے سے قبل تین مرتبہ سُورَةُ الاِنشِقَاقِ کی آیت نمبر 4 اول وآخر گیار مرتبہ درود شریف کیساتھ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور خشوع وخضوع سے مکان خالی ہونے کی دعا کریں۔ یہ عمل کم ازکم چالیس یا زیادہ سے زیادہ نوے روز تک جاری رکھیں۔ آپ اور شوہر چلتے پھرتے کثرت سے اسمائے الٰہیہ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد کرتے رہا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 490 reviews.