Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادیَاسَلَامُ۔ یَاوَاسِعُ۔ یَارَحِیمُ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دےگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبے سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے اوپر بہت قرضہ تھا اور میرے پاس قرض اتارنے کی کوئی سبیل نہ تھی میں نے عبقری رسالے سے ماہانہ مراقبہ پر عمل شروع کردیا۔ اللہ رب العزت نے اپنے خزانہ غیب سے مدد فرمائی اور قرض اتارنے میں سہولت محسوس ہونے لگی۔ ایک دن بچے کو پیسے دے کر بھیجا کہ دکان والے کو دے آئو اس کے پیسے دینے تھے اس نے بچے کے ہاتھ پیغام بھیجا کہ قرض تو نہیں رہا البتہ آپ لوگوں کے تین ہزار روپے میری طرف زیادہ آگئے ہیں وہ آکر واپس لے لیں۔ صرف ہی ایک مسئلہ نہیں بلکہ مراقبہ تو بے شمار پریشانیوں کا علاج ہے۔ ایک دوست کو عبقری میں شائع ہونے والا ماہانہ مراقبہ تلقین کیا اس کی برکت سے کئی ایک دیرینہ مسائل حل ہوگئے‘ مراقبہ تو دنیا آخرت کے مسائل کو حل کرواتا ہے۔(محمد زین‘ ڈیرہ غازیخان)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 396
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں