Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زندگی بچوں پر قربان کی‘ تب بھی چین نہ ملا (اس ماہ کا دکھی خط)

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

ایڈیٹر کی ڈھیروں ڈاک سے صرف ایک خط کاانتخاب نام اورجگہ مکمل تبدیل کر دیئے ہیں تاکہ رازداری رہے۔ کسی واقعہ سے مماثلت محض اتفاقی ہو گی۔اگر آپ اپنا خط شائع نہیں کراناچاہتے تو اعتماد اور تسلی سے لکھیں آپ کا خط شائع نہیں ہوگا۔ وضاحت ضرور لکھیں السلام علیکم حکیم صاحب! عبقری باقاعدہ پڑھتی ہوں‘ ہر مہینہ کسی بہن کی دکھ بھری کہانی پڑھتی ہوں‘ آج سوچا کہ میں بھی اپنی داستان سنائوں شاید کوئی حل مل جائے۔ میری شادی جلدی ہوگئی اور چار چھوٹے بچوں کے بعد میں بیوہ ہوگئی۔ والدین حیات تھے‘ ان کے ساتھ رہ کر ملازمت شروع کی‘ پھر باہر جانے کیلئے کوشش کی تو بحیثیت ٹیچر کے جاب مل گئی‘ ساتھ ہی گھر کا الائونس اور بچوں کے الائونس بھی ملے‘ بچوں نے شروع سے امریکہ میں پڑھنے کا شوق ظاہر کیا تھا‘ میں نے دو بینکوں سے قرض لیا پہلے بڑے بیٹے کو بھیجا پھر دوسرے بیٹے اور بیٹی کو بھی داخلہ دلوا دیا۔ اس دوران میں نے بہت سختی اٹھائی اور ہر ماہ بھاری قسطیں ادا کرتی رہی اور بہت ہی کفایت شعاری سے زندگی گزاری‘ گھر کاکام اور محنت کی ملازمت سے صحت پر اثر پڑا اور جوڑوں کا درد‘ بلڈپریشر‘ انجائنا کی تکلیفیں شروع ہوگئیں۔ اسی اثناءمیں بڑے بیٹے اور دو بیٹیوں کی شادیاں ہوگئیں۔ اتفاق سے داماد بہت ہی غصہ والی طبیعت کے ملے۔ ایک نے تو بیوی پر ہاتھ اٹھانے سے بھی گریز نہ کیا۔ میں نے باہر کے ملکوں میں رہ کر بچوں میں اسلامی قدریں اور مذہبی عقیدت کی ترغیب دی۔ بڑے بیٹے کی شادی ہوئی تو بظاہر تعلیم یافتہ اور خوبصورت بہو نے چند دنوں میں وہ پرپرزے نکالے‘ سخت لالچی اور گستاخ نکلی‘ میں نے سوچا تھا کہ قرض میں نے اتار دیا ہے اور ملازمت چھوڑ کر پنشن لے لی تھی تو اب سکون سے بیٹوں کے ساتھ بڑھاپا گزارونگی مگر قسمت کو شاید یہ منظور نہ تھا۔ بیٹا جب گھر پر ہوتا تو بہو اس طرح پیش آتی تھی جیسے میرا بہت خیال رکھتی ہے۔شوہر کے دفتر جاتے ہی گستاخی سے جواب دیتی۔ ساری استعمال کی چیزوں کو الماریوں میں رکھ کر تالے لگادیتی تھی تو مجھے بار بار مانگنا پڑتا تھا‘ اس حد تک گری ہوئی تھی کہ اپنے لیے اور بچوں کیلئے اعلیٰ کوالٹی کا سامان لاتی اور چھپادیتی اور میری لیے سستی اور گھٹیا چیزیں باہر رکھتی۔ اگر بیٹے سے میں ذکر کرتی تو وہ یقین نہیں کرتا تھا اور کہتا تھا کہ آپ روایتی ساسوں کی طرح کیڑے نکالتی ہیں۔ حالانکہ میں حتیٰ الامکان کوشش کرتی تھی کہ گھر کے کام میں بچوں کے ساتھ ہاتھ بٹائوں لیکن وہ صاف منع کردیتی تھی اور کہتی تھی کہ مجھے سٹائل سے کام کرنے کی عادت ہے۔ آپ کسی چیز کو ہاتھ نہ لگائیے۔ اگربیٹا کبھی میرے کھانے پکانے کی تعریف کرتا تو تین چار دن تک مجھ سے بات نہ کرتی۔ ایک دفعہ چھوٹی سی بات پر مجھ سے سخت گستاخی کی اور میں اپنے چھوٹے بیٹے کیساتھ رہنے چلی گئی۔ بڑے بیٹے نے روکنے کی کوشش بھی نہ کی۔ چھوٹا بیٹا کنوارا تھا لہٰذا میں نے ساری پنشن اور جمع پونجی اس پر صرف کی تاکہ پڑھ لکھ کر اچھی ملازمت پاسکے کچھ لڑکیوں کیساتھ اس کی خط وکتابت تھی اور ایک لڑکی جو اس کی پسند تھی اس کے ساتھ اس کی شادی کردی۔ شروع میں وہ بھی بڑی مثالی بہو کی طرح بننے کی کوشش کرتی لیکن چند ہی دنوں میں اس کی گھٹیا ذہنیت سامنے آگئی۔ میں نے کبھی جہیز کا ذکر بھی نہ کیا تھا حالانکہ اپنی بیٹیوں کو میں نے دنیا کا سامان اعلیٰ کوالٹی کا باہر سے خریدا ہوا دیا۔ دونوں بہوئویں خالی ہاتھ آئیں‘ نہ ہی مجھے کوئی توقع تھی مجھے تو صرف خوش اخلاق اور نماز روزے کی پابند لڑکیاں چاہیے تھیں۔ دوسری بہو نے آتے ہی اعلان کیا کہ میرا جو سالہا سال سے میں نے قیمتی سامان جمع کیا تھا وہ اسے ری ارینج کرے گی۔ میں نے کوئی اعتراض نہ کیا لیکن اس نے تو تباہی مچادی بغیر میری اطلاع کے نہ صرف چیزوں کی جگہ بدلی بلکہ کافی سامان بغیر میری اجازت کے باہر پھینک دیا کہنے لگی اماں نے کہا تھا کہ لڑکی جب بیاہ کے جاتی ہے تو شوہر کی سب چیزیں اس کی ہوجاتی ہیں۔ میں نے کہا میں تیس سال سے یہ سامان جمع کررہی ہوں۔ تمہارے میاں نے تو اس میں سے کچھ نہیں خریدا‘ اس کی تو ابھی ملازمت لگی ہے لیکن اس کا رویہ نہ بدلا۔ جو میں کہتی تھی نفی میں جواب دیتی۔ مجھ سے اور اپنے میاں سے بھی بدتمیزی سے اونچی آواز میں لڑتی میں اپنے ہی گھر میں کسی چیز کو ادھر ادھر کرتی تو شور مچادیتی۔ شروع شروع میں بیوٹی سیلون جاتی اور کچھ جاذب نظر لگتی‘ رفتہ رفتہ بال رنگنا چھوڑ دئیے تو سفید بال نظر آنے لگے (عمر کے بارے میں جھوٹ بولا تھا) بے تحاشہ کھانے کی وجہ سے بیحد موٹی ہوگئی‘ اکثر اپنے کالج کے لڑکوں سے بھی فون پر باتیں کرتی‘ میرے ساتھ ہر وقت بدتہذیبی اور گستاخی سے پیش آتی اور میرے بیٹے کے ساتھ وہ چونچلے کرتی کہ فلمسٹار پیچھے رہ جائیں۔ بیٹا اس پر فریفتہ تھا اور میرے ساتھ نافرمانی کرنے لگا اور بدتمیزی سے جواب دینے لگا میں نے زیادہ تر خاموش رہنا شروع کردیا لیکن بار بار بیوی کے اُکسانے پر کہتا ہے کہ جو میری بیوی کہے آپ کو برداشت کرنا ہوگا نہیں تو آپ کو باہر نکال دوں گا وغیرہ........ یہاں ملک میں حالات ایسے نہیں ہیں کہ میں حفاظت سے اکیلی رہ سکوں۔ حالانکہ پنشن پر گزارا کرسکتی ہوں کوئی قریبی رشتہ دار نہیں ہے نہ کسی پر اعتبار کیا جاسکتا ہے۔ دکھ ہوتا ہے کہ میں نے اپنی ساری کمائی‘ جمع پونجی‘ صحت‘ جوانی سب ان بچوں پر قربان کردی تب بھی چین نہ ملا۔ نجانے مجھ جیسے کتنے ایسے والدین ہیں جو سمجھتے ہیں کہ اولاد جوان ہوکر بڑھاپے کا سہارا بنے گی لیکن معاملہ برعکس ہوتا ہے۔ میں نے شروع سے چونکہ اسلامی تعلیم دی‘ نماز‘ روزے کے پابند ہیں۔ حج عمرے کروائے ہیں لیکن بیویوں نے ایسا قبضہ کیا ہے ان کے دماغوں پر کہ ان کے اچھے بُرے کی تمیز نہیں رہی۔ اب سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کروں؟ کہاں جائوں؟؟؟ (قارئین الجھی زندگی کے سلگتے خط آپ نے پڑھے ، یقیناآپ دکھی ہو ئے ہو ں گے ۔ پھر آپ خو د ہی جواب دیں کہ ان دکھوں کا مدا و ا کیا ہے ؟)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 393 reviews.